☽ 17 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر في أبي بكر الصديق ﵁
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الفضائل← ما ذكر في أبي بكر الصديق ﵁
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 45
Page 2 of 3
Hadith No.: 32606 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤١١١ - حدثنا إسحاق بن سليمان عن أبي جعفر عن الربيع قال: مكتوب في الكتاب الأول: مثل أبي بكر مثل القطر حيثما وقع نفع.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ربیع رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: پہلی کتاب میں یوں لکھا ہوا تھا: ابوبکر کی مثال بارش کے قطرے کی سی ہے۔ جہاں بھی گرتا ہے فائدہ دیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34111]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34111، ترقيم محمد عوامة 32606)
Hadith No.: 32607 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤١١٢ - حدثنا أبو معاوية عن سهيل عن أبيه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"نعم الرجل أبو بكر، نعم الرجل عمر، (نعم الرجل) (١) ثابت بن قيس بن شماس، ونعم الرجل (٢) عمرو بن الجموح، ونعم الرجل أبو عبيدة بن الجراح" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سھیل رحمہ اللہ کے والد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ابوبکر! اچھے آدمی ہیں۔ عمر اچھے آدمی ہیں، عمرو بن جموح اچھے آدمی ہیں، اور ابو عبیدہ بن جراح اچھے آدمی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34112]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34112، ترقيم محمد عوامة 32607)
Hadith No.: 32608 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤١١٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن جامع عن منذر عن ابن الحنفية قال: قلت لأبي (من) (١) خير الناس بعد رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم؟ قال: أبو بكر، قال: قلت: ثم من؟ قال: ثم عمر، قال: قلت: فأنت؟ قال: (أبوك) (٢) رجل من المسلمين (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن حنفیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد حضرت علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد لوگوں میں سب سے بہترین شخص کون تھا؟ انوہں نے فرمایا: ابوبکر تھے۔ میں نے پوچھا: پھر کون تھا؟ انہوں نے فرمایا: عمر تھے۔ میں نے پوچھا: اور آپ؟ انہوں نے فرمایا: تمہارا والد مسلمانوں میں سے ایک عام آدمی تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34113]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34113، ترقيم محمد عوامة 32608)
Hadith No.: 32609 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤١١٤ - حدثنا محمد بن (بشر) (١) قال: حدثنا صدقة بن المثنى قال: سمعت ⦗١٢⦘ جدي (رياح) (٢) بن الحارث يذكر أنه شهد المغيرة بن شعبة وكان بالكوفة في المسجد الأكبر، وكانوا أجمع ما كانوا يمينا وشمالا حتى جاء رجل من أهل المدينة يدعى سعيد بن زيد بن نفيل، فرحب به المغيرة وأجلسه عند رجليه على السرير، فبينا هو على ذلك إذ دخل رجل من أهل الكوفة يدعى قيس بن علقمة، فاستقبل المغيرة فسب فسب، فقال له المدني: يا مغير بن شعب، من يسب هذا الشاب، قال: سب علي بن أبي طالب، قال له مرتين: يا مغير بن شعب (يا مغير بن شعب) (٣) ألا أسمع أصحاب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يسبون عندك لا تنكر ولا تغير، فإني أشهد على رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بما سمعت أذناي وبما وعى قلبي -فإني لن أروي (عنه) (٤) من بعده كذبا فيسألني عنه إذا لقيته- أنه قال: أبو بكر في الجنة وعمر في الجنة وعثمان في الجنة وعلي في الجنة وطلحة في الجنة والزبير في الجنة وعبد الرحمن بن عوف (في الجنة) (٥) وسعد في الجنة، وآخر تاسع لو أشاء أن أسميه لسميته؛ قال: فخرج أهل المسجد يناشدونه باللَّه: يا صاحب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم من التاسع؟ قال: نشدتموني باللَّه واللَّه عظيم، أنا تاسع المؤمنين ونبي اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم العاشر، ثم أتبعها واللَّه لمشهد شهده الرجل منهم يوما واحدا في سبيل اللَّه مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أفضل من عمل أحدكم ولو عُمّر عَمرَ نوح (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت صدقہ بن مثنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے دادا حضرت ریاح بن حارث رحمہ اللہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ میں حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر تھا۔ اس حال میں کہ آپ رضی اللہ عنہ کوفہ کی ایک بڑی مسجد میں تھے۔ اور سب لوگ آپ رضی اللہ عنہ کے دائیں بائیں جمع تھے۔ یہاں تک کہ اہل مدینہ میں سے ایک شخص تشریف لائے جن کو سعید بن زید بن عمرو بن نفیل کے نام سے پکارا جا رہا تھا۔ پس حضر ت مغیرہ بن شعبہ رحمہ اللہ نے ان کو خوش آمدید کہا۔ اور انہوں نے ان کو تخت پر اپنی ٹانگوں کے پاس بٹھا لیا۔ پس وہ اسی حالت میں تھے کہ اہل کوفہ میں سے ایک شخص جس کو قیس بن علقمہ کے نام سے پکارا جا رہا تھا داخل ہوا۔ تو حضرت مغیرہ رضی اللہ عنہ نے اس کا استقبال کیا پس انہوں نے بھی سب و شتم کیا اور اس شخص نے بھی سب و شتم کیا۔ تو اس مدنی شخص نے ان سے کہا: اے مغیرہ بن شعبہ! یہ گالی دینے والا کس کو گالی دے رہا تھا؟ مغیرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: علی رضی اللہ عنہ کو گالیاں دے رہا تھا! اس مدنی نے ان کو دو مرتبہ کہا: اے مغیرہ بن شعبہ! اے مغیرہ بن شعبہ! خبردار کہ میں سن رہا ہوں کہ تیرے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اصحاب کو برا بھلا کہا جا رہا ہے نہ تو تعجب کر رہا ہے اور نہ ہی تو غیرت کھا رہا ہے! میں گواہی دیتا ہوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر اس بات کی کہ میرے دونوں کانوں نے سنا: اور میرے دل نے اس کو محفوظ کیا: یقینا ہرگز میں روایت نہیں کرتا ان کے چلے جانے کے بعد جھوٹ کے ڈر سے۔ پس وہ مجھ سے پوچھیں گے جب وہ مجھے ملیں گے۔ اس لیے کہ انہوں نے فرمایا: ابوبکر جنت میں ہیں، اور عمر جنت میں ہیں، عثمان جنت میں ہیں، علی رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں۔ طلحہ جنت میں ہیں، زبیر جنت میں ہیں، عبد الرحمن بن عوف جنت میں ہیں، اور سعد جنت میں ہیں۔ اور آخری نواں اگر میں اس کا نام لینا چاہوں تو میں اس کا نام لے سکتا ہوں۔ راوی کہتے ہیں: پھر مسجد والے نکلے ان کو قسمیں دے کر پوچھ رہے تھے: اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھی! نواں کون تھا؟ انہوں نے فرمایا: تم لوگوں نے مجھے قسم دی اور اللہ بہت عظیم ہے۔ میں مومنوں میں سے نواں شخص ہوں۔ اور اللہ کے نبی 5 دسویں ہیں۔ پھر اس کے بعد بیان کیا: اللہ کی قسم وہ مقام جس میں صحابہ میں سے ایک آدمی اللہ کے راستہ میں ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ حاضر ہوا جہاں اس کا چہرہ خاک آلود ہوا ہو تو وہ تم میں سے ہر ایک کے عمل سے افضل ہوگا اگرچہ اس کو حضرت نوح علیہ السلام جتنی عمر دے دی گئی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34114]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34114، ترقيم محمد عوامة 32609)
Hadith No.: 32610 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤١١٥ - حدثنا ابن فضيل عن عطاء عن الحسن قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن في الجنة طيرا أمثال البخت يأتي الرجل فيصيب منها ثم (يذهب) (١) (كأن) (٢) لم ينقص منها (شيئًا) (٣) " فقال: أبو بكر: يا رسول اللَّه إن تلك الطير ناعمة، قال:"ومن يأكله أنعم منه، أما إنك ممن يأكلها" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یقینا جنت میں خراسانی اونٹ کی مانند ایک پرندہ ہوگا۔ ایک آدمی آئے گا اور اس کو کھائے گا۔ پھر وہ پرندہ چلا جائے گا۔ گویا کہ اس میں سے کوئی چیز بھی کم نہ ہوئی ہو، تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے اللہ کے رسول 5! بلاشبہ وہ پرندہ تو بہت موٹا ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اور جو شخص اس سے کھائے گا وہ زیادہ خوشحال ہوگا۔ تم اس کے کھانے والوں میں سے ہوگے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34115]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34115، ترقيم محمد عوامة 32610)
Hadith No.: 32611 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤١١٦ - حدثنا أبو الأحوص عن حصين عن هلال بن يساف عن عبد اللَّه بن ظالم عن سعيد بن زيد قال: أشهد على تسعة أنهم في الجنة، ولو شهدت على العاشر لصدقت، قال: قلت: وما ذاك؟ قال: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم على حراء وأبو بكر وعمر وعثمان وعلي وطلحة والزبير وسعد بن مالك وعبد الرحمن بن عوف، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أثبت حراء فإنه ليس عليك إلا نبي أو صديق أو شهيد"، قال: قلت: من العاشر؟ قال: أنا (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن ظالم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: میں نو لوگوں کے بارے میں گواہی دیتا ہوں کہ یقینا وہ جنت میں ہوں گے اور اگر میں دسویں کے بارے میں بھی گواہی دوں تو یقینا میں سچا ہوں گا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے پوچھا! وہ کون ہے؟ تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حراء پہاڑی پر تھے اور ابو بکر، عمر، عثمان، علی، طلحہ، زبیر، سعد بن مالک، اور عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بھی ساتھ تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے حرائ! ٹھہر جاؤ، نہیں تم پر مگر ایک نبی یا صدیق یا شہید۔ راوی کہتے ہیں میں نے پوچھا: دسواں شخص کون تھا؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کہ میں ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34116]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34116، ترقيم محمد عوامة 32611)
Hadith No.: 32612 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤١١٧ - حدثنا خلف بن خليفة عن إسماعيل بن أبي خالد أن عائشة نظرت إلى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقالت: يا سيد العرب؟ قال:"أنا سيد ولد آدم ولا فخر، ⦗١٤⦘ و (أبوك) (١) سيد كهول العرب" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل بن ابی خالد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف دیکھ کر فرمایا: اے عرب کے سردار! اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: میں پوری اولاد آدم کا سردار ہوں اور اس پر مجھے کوئی فخر نہیں ہے۔ اور تیرے والد جنت کے بوڑھوں کے سردار ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34117]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34117، ترقيم محمد عوامة 32612)
Hadith No.: 32613 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤١١٨ - حدثنا شريك عن أبي إسحاق عن أبي جحيفة قال: قال علي: خير هذه الأمة بعد نبيها أبو بكر، وبعد (أبي) (١) بكر عمر، ولو شئت أن أحدثكم بالثالث لفعلت (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو حجیفہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد اس امت کے بہترین شخص حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہیں، اور اگر میں چاہوں کہ تیسرے شخص کے بارے میں بتاؤں تو میں ایسا کرسکتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34118]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34118، ترقيم محمد عوامة 32613)
Hadith No.: 32614 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤١١٩ - حدثنا شريك عن عاصم عن أبي جحيفة عن علي مثله (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو حجیفہ رحمہ اللہ سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ما قبل والا فرمان اس سند سے بھی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34119]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34119، ترقيم محمد عوامة 32614)
Hadith No.: 32615 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤١٢٠ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد اللَّه بن محمد بن عقيل عن جابر بن عبد اللَّه قال: مشيت مع النبي صلى الله عليه و آله وسلم إلى امراة رجل من الأنصار، قال: فرشت له أصول نخل وذبحت لنا شاة، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ليدخلن رجل من أهل الجنة"، فدخل أبو بكر، ثم قال:"ليدخلن رجل من أهل الجنة"، فدخل عمر، ثم قال:"ليدخلن رجل من أهل الجنة"، ئم قال:"اللهم إن شئت جعلته عليًا"، فدخل علي (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک انصاری آدمی کی بیوی کے پاس گیا تو ا س نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے کھجور کی چھال سے بنی ہوئی دری بچھائی اور ہمارے لیے ایک بکری ذبح کی۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ضرور بالضرور ایک آدمی داخل ہوگا جو اہل جنت میں سے ہوگا پس حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ داخل ہوئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ضرور بالضرور ایک آدمی داخل ہوگا جو اہل جنت میں سے ہوگا پس حضرت عمر رضی اللہ عنہ داخل ہوئے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ضرور بالضرور ایک آدمی داخل ہوگا جو اہل جنت میں سے ہوگا۔ پھر فرمایا: اے اللہ! اگر تو چاہے تو یہ آدمی علی رضی اللہ عنہ کو بنا دے۔ پس حضرت علی رضی اللہ عنہ داخل ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34120]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34120، ترقيم محمد عوامة 32615)
Hadith No.: 32616 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤١٢١ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن الحسن بن عبيد اللَّه قال: حدثنا الحر ابن (صياح) (١) عن عبد الرحمن بن الأخنس النخعي عن سعيد بن زيد قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"أبو بكر في الجنة وعمر في الجنة وعلي في الجنة وعثمان في الجنة وطلحة في الجنة والزبير في الجنة وعبد الرحمن بن عوف في الجنة وسعد بن أبي وقاص في الجنة، ولو شئت لسميت التاسع" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے سنا کہ ابوبکر جنت میں ہے، عمر جنت میں ہے، علی رضی اللہ عنہ جنت میں ہے، عثمان جنت میں ہے، طلحہ جنت میں ہے، زبیر جنت میں ہے، اور عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ جنت میں ہے اور سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ جنت میں ہے، اور اگر میں چاہوں تو نویں آدمی کا نام بھی لے سکتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34121]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34121، ترقيم محمد عوامة 32616)
Hadith No.: 32617 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤١٢٢ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن مسعر عن أبي عون الثقفي عن أبي صالح الحنفي عن علي بن أبي طالب قال: قيل لي ولأبي بكر الصديق يوم بدر: مع أحدكما جبريل، ومع الآخر ميكائيل وإسرافيل ملك عظيم يشهد القتال أو يقف في الصف (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو صالح حنفی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: مجھے اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے غزوہ بدر کے دن کہا گیا: تم دونوں میں سے ایک کے ساتھ حضرت جبرائیل علیہ السلام ہیں اور دوسرے کے ساتھ حضرت میکائیل ہیں۔ اور حضرت اسرافیل عظیم فرشتہ ہیں جو قتال کے لیے حاضر ہیں یا فرمایا: کہ وہ صف میں کھڑے ہوئے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34122]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34122، ترقيم محمد عوامة 32617)
Hadith No.: 32618 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤١٢٣ - حدثنا أبو معاوية عن السري بن يحيى عن بسطام بن مسلم قال: بعث رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عمرو بن (العاص) (١) على سرية فيها أبو بكر وعمر، فلما قدموا اشتكى أبو بكر وعمر (عمرًا) (٢) ، (فقال) (٣) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا ⦗١٦⦘ (يتأمر) (٤) (عليكما) (٥) أحد بعدي" (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت بسطام بن مسلم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو ایک لشکر کا امیر بنا کر بھیجا جس میں حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ پس جب وہ لوگ واپس آئے تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضر ت عمرو رضی اللہ عنہ کی شکایت کی۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تم دونوں پر میرے بعد کسی کو بھی امیر نہیں بنایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34123]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34123، ترقيم محمد عوامة 32618)
Hadith No.: 32619 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤١٢٤ - حدثنا إسماعيل بن علية عن يونس عن الحسن قال: قال عمر: وددت أني من الجنة حيث أرى أبا بكر (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: میں پسند کرتا ہوں کہ میں جنت کے ایسے حصہ میں ہوں جہاں سے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو دیکھ سکوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34124]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34124، ترقيم محمد عوامة 32619)
Hadith No.: 32620 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤١٢٥ - حدثنا إسماعيل بن علية عن يونس عن الحسن قال: قال رجل لعمر: يا خير الناس، فقال: إني لست بخير الناس، فقال: واللَّه ما رأيت (قط رجلًا) (١) خيرا منك، قال: ما رأيت أبا بكر؟ قال: لا، قال: لو قلت: نعم، لعاقبتك، قال: وقال عمر: (من بلهم) (٢) بيني وبين أبي بكر، يوم من أبي بكر خير من آل عمر (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو یوں پکارا: اے لوگوں میں سے بہترین شخص! تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یقینا میں لوگوں میں سے سب سے بہتر نہیں ہوں۔ پھر اس آدمی نے کہا: اللہ کی قسم میں نے تو کبھی بھی آپ رضی اللہ عنہ سے بہتر شخص نہیں دیکھا! حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تو نے ابوبکر رضی اللہ عنہ کو نہیں دیکھا؟ اس نے کہا: نہیں! آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر تو کہتا: جی ہاں! تو میں تجھے ضرور سزا دیتا۔ راوی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ابوبکر کی زندگی کا ایک دن عمر کی ساری آل کے اعمال سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34125]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34125، ترقيم محمد عوامة 32620)
Hadith No.: 32621 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤١٢٦ - حدثنا أبو أسامة قال: أخبرنا إسماعيل عن قيس قال: قال (عمرو: وأي) (١) الناس أحب إليك يا رسول اللَّه؟ قال:" (لم) (٢) "؟ قال: (لنحب) (٣) من تحب، قال:"أحب الناس إليّ عائشة"، قال: لست أسألك عن النساء، إنما أسألك ⦗١٧⦘ عن الرجال فقال (مرة:"أبوها"، وقال مرة:"أبو بكر") (٤) (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضر ت عمرو رضی اللہ عنہ نے پوچھا: اے اللہ کے رسول 5! لوگوں میں سب سے زیادہ پسندیدہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نزدیک کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کیوں؟ آپ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: تاکہ ہم بھی اس سے محبت رکھیں جس سے آپ محبت کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: مجھے لوگوں میں سے سب سے زیادہ پسند ”عائشہ رضی اللہ عنہا“ ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے عورتوں سے متعلق نہیں پوچھ رہا بلکہ میں مردوں میں سے پوچھ رہا ہوں۔ پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک مرتبہ فرمایا: ان کے والد اور ایک مرتبہ فرمایا: ”ابوبکر رضی اللہ عنہ“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34126]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34126، ترقيم محمد عوامة 32621)
Hadith No.: 32622 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤١٢٧ - حدثنا يزيد قال: أخبرنا العوام عن (ابن) (١) أبي الهذيل قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ما من أحد (أَمَنَّ) (٢) علينا في ذات يده من أبي بكر، ولو كنت متخذًا خليلًا لاتخذت أبا بكر؛ ولكن أخي وصاحبي وعلى ديني، وصاحبكم قد اتخذ خليلًا" -يعني نفسه (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو الھذیل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:: کوئی ایک بھی مجھ پر ابوبکر سے زیادہ احسان کرنے والا نہیں ہے اپنی ذات سے بھی زیادہ، اور اگر میں کسی کو دوست بناتا تو میں ابوبکر کو بناتا۔ لیکن وہ میرے دینی بھائی اور ساتھی ہیں، اور تمہارے ساتھی کو یقینا دوست بنا لیا گیا ہے۔ یعنی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34127]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34127، ترقيم محمد عوامة 32622)
Hadith No.: 32623 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤١٢٨ - حدثنا أبو داود (١) عمر بن سعد عن بدر بن عثمان عن عبيد اللَّه بن (مروان) (٢) عن أبي عائشة عن ابن عمر قال: خرج إلينا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ذات غداة فقال:"رأيت آنفا كأني أعطيت المقاليد والموازين، فأما المقاليد فهذه المفاتيح (٣) ، فوضعتُ في كفة ووضعتْ أمتي في كفة فرجحت بهم، ثم جيء بأبي بكر فرجح، ثم جيء بعمر فرجح، ثم جيء بعثمان فرجح، ثم رفعت"، قال: فقال له رجل: ⦗١٨⦘ فأين نحن؟ قال:"حيث جعلتم أنفسكم" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک صبح ہمارے پاس تشریف لائے، اور فرمایا: میں نے ابھی ابھی خواب میں دیکھا کہ مجھے چابیاں اور ترازو دیا گیا، بہرحال چابیاں وہ تو یہ ہیں۔ پھر مجھے ترازو کے ایک پلڑے میں رکھا گیا اور میری امت کو ایک پلڑے میں رکھ دیا گیا پس میرا پلڑا جھک گیا۔ پھر ابوبکر کو لایا گیا پس اس کا پلڑا بھی بھاری ہوگیا۔ پھر عمر رضی اللہ عنہ کو لایا گیا تو اس کا پلڑا بھی بھاری ہوگیا۔ پھر عثمان کو لایا گیا پس اس کا پلڑا بھی بھاری ہوگیا۔ پھر اس ترازو کو اٹھا لیا گیا۔ راوی فرماتے ہیں پس ایک آدمی نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پوچھا: ہم کہاں ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جہاں تم اپنے آپ کو رکھو گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34128]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34128، ترقيم محمد عوامة 32623)
Hadith No.: 32624 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤١٢٩ - حدثنا قبيصة عن حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن عبد الرحمن بن أبي بكرة عن أبيه قال: وفدنا إلى معاوية، قال: فما أُعجب بوفد ما أعجب بنا، فقال: يا أبا بكرة حدثني بشيء سمعته من رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول، وكانت تعجبه الرؤيا يسأل عنها فسمعته يقول:"رأيت ميزانا (أنزل) (١) من السماء فوزنتُ فيه أنا وأبو بكر فرجحت بأبي بكر، ثم وزن أبو بكر وعمر فرجح أبو بكر، ثم وزن عمر وعثمان فرجح عمر بعثمان، ثم رفع الميزان إلى السماء"، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"خلافة (و) (٢) نبوة ثم يؤتي اللَّه الملك من يشاء"، قال: (فزج) (٣) في أقفيتنا فأخرجنا (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو بکرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ وفد کی صورت میں حاضر ہوئے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے کوئی وفد اتنا پسند نہیں آیا جتنا ہمارا وفد پسند آیا۔ پھر فرمایا: اے ابو بکرہ رضی اللہ عنہ! مجھے کوئی ایسی بات بیان کریں جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنی ہو۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پسند فرماتے تھے کہ جب ان سے خوابوں کے بارے میں پوچھا جاتا! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: میں نے ایک ترازو دیکھا جو آسمان سے اترا، پس اس میں میرا اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کا وزن کیا گیا تو میر پلڑا ابوبکر سے بھاری ہوگیا۔ پھر ابوبکر کا عمر کے ساتھ وزن کیا گیا تو ابوبکر کا پلڑا بھاری ہوگیا۔ پھر عمر اور عثمان کا وزن کیا گیا تو عمر کا پلڑا عثمان پر بھاری ہوگیا۔ پھر ترازو کو آسمان کی طرف اٹھا لیا گیا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: خلافت اور نبوت ہوگی پھر اللہ جس کو چاہیں گے ملک عطا فرما دیں گے۔ راوی کہتے ہیں: پس ہمیں گدی سے پکڑ کر نکال دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34129]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34129، ترقيم محمد عوامة 32624)
Hadith No.: 32625 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤١٣٠ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن محمد قال: ذكر (رجلان عثمان) (١) ⦗١٩⦘ فقال أحدهما: قتل شهيدًا، فتعلق به الآخر فأتى به عليا فقال: (إن) (٢) هذا يزعم أن عثمان بن عفان قتل شهيدًا، قال: قلت: (ذلك؟) (٣) قال: نعم، أما تذكر يوم أتيت النبي صلى الله عليه و آله وسلم وعنده أبو بكر وعمر وعثمان فسألت النبي صلى الله عليه و آله وسلم فأعطاني، وسألت أبا بكر فأعطاني، وسألت عمر فأعطاني، وسألت عثمان فأعطاني، فقلت: يا رسول اللَّه ادع اللَّه أن يبارك لي قال:"ومالك لا يبارك لك وقد أعطاك نبي وصديق وشهيدان" فقال علي: دعه دعه دعه (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ دو آدمیوں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا پس ان میں سے ایک کہنے لگا۔ ان کو شہید کردیا گیا، تو دوسرا اس کو پکڑ کر حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس لے آیا اور کہنے لگا: بلاشبہ یہ شخص کہتا ہے کہ یقینا حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کردیا گیا تھا! آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم نے یہ کہا ہے؟ اس شخص نے کہا: جی ہاں! کہا آپ رضی اللہ عنہ کو یاد نہیں وہ دن جب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور حضرت ابوبکر اور حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ م آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس تھے۔ پس میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مانگا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے عطا فرمایا: اور میں نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے سوال کیا تو انہوں نے بھی مجھے عطا فرمایا: اور میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے سوال کیا تو انہوں نے بھی مجھے عطا فرمایا: اور میں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے سوال کیا تو انہوں نے بھی مجھے عطا کیا۔ پس میں نے عرض کی۔ اے اللہ کے رسول 5! میرے لیے برکت کی دعا فرما دیجئے اللہ مجھے برکت عطا کرے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تجھے برکت کیوں نہیں دی جائے گی حالانکہ تجھے ایک نبی، اور ایک صدیق اور دو شہیدوں نے عطا کیا ہے؟! پس حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کو چھوڑ دو، اس کو چھوڑ دو، اس کو چھوڑ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34130]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34130، ترقيم محمد عوامة 32625)