☽ 12 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musannaf Ibn Abi Shaibah

Hadith No.: 32625
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← Chapters← Bab← Hadith No. 32625
٣٤١٣٠ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن محمد قال: ذكر (رجلان عثمان) (١) ⦗١٩⦘ فقال أحدهما: قتل شهيدًا، فتعلق به الآخر فأتى به عليا فقال: (إن) (٢) هذا يزعم أن عثمان بن عفان قتل شهيدًا، قال: قلت: (ذلك؟) (٣) قال: نعم، أما تذكر يوم أتيت النبي صلى الله عليه و آله وسلم وعنده أبو بكر وعمر وعثمان فسألت النبي صلى الله عليه و آله وسلم فأعطاني، وسألت أبا بكر فأعطاني، وسألت عمر فأعطاني، وسألت عثمان فأعطاني، فقلت: يا رسول اللَّه ادع اللَّه أن يبارك لي قال:"ومالك لا يبارك لك وقد أعطاك نبي وصديق وشهيدان" فقال علي: دعه دعه دعه (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ دو آدمیوں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا پس ان میں سے ایک کہنے لگا۔ ان کو شہید کردیا گیا، تو دوسرا اس کو پکڑ کر حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس لے آیا اور کہنے لگا: بلاشبہ یہ شخص کہتا ہے کہ یقینا حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کردیا گیا تھا! آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم نے یہ کہا ہے؟ اس شخص نے کہا: جی ہاں! کہا آپ رضی اللہ عنہ کو یاد نہیں وہ دن جب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور حضرت ابوبکر اور حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ م آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس تھے۔ پس میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مانگا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے عطا فرمایا: اور میں نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے سوال کیا تو انہوں نے بھی مجھے عطا فرمایا: اور میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے سوال کیا تو انہوں نے بھی مجھے عطا فرمایا: اور میں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے سوال کیا تو انہوں نے بھی مجھے عطا کیا۔ پس میں نے عرض کی۔ اے اللہ کے رسول 5! میرے لیے برکت کی دعا فرما دیجئے اللہ مجھے برکت عطا کرے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تجھے برکت کیوں نہیں دی جائے گی حالانکہ تجھے ایک نبی، اور ایک صدیق اور دو شہیدوں نے عطا کیا ہے؟! پس حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کو چھوڑ دو، اس کو چھوڑ دو، اس کو چھوڑ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34130]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34130، ترقيم محمد عوامة 32625)
← Previous Hadith (32624) Back to Bab Next Hadith → (32626)