☽ 12 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر في أبي بكر الصديق ﵁
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الفضائل← ما ذكر في أبي بكر الصديق ﵁
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 45
Page 1 of 3
Hadith No.: 32586 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٠٩١ - حدثنا أبو معاوية ووكيع عن الأعمش عن عبد اللَّه بن مرة عن أبي الأحوص عن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إني أبرأ إلى كل خليل من (خلته) (١) غير أن اللَّه اتخذ صاحبكم خليلا، ولو كنت متخذا خليلا لاتخذت أبا بكر خليلًا"، إلا أن وكيعا قال: من (خله) (٢) (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یقینا میں ہر دوست کی دوستی سے بیزار ہوں مگر یہ کہ بلاشبہ اللہ نے تمہارے ساتھی کو دوست بنایا ہے۔ اور اگر میں کسی کو دوست بناتا تو ابوبکر رضی اللہ عنہ کو دوست بنایا۔ اور حضرت وکیع رضی اللہ عنہ نے من خلہ کے الفاظ نقل فرمائے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34091]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34091، ترقيم محمد عوامة 32586)
Hadith No.: 32587 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٠٩٢ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن عكرمة قال: قال ابن عباس: في (الجد) (١) (أما) (٢) الذي قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لو كنت متخذًا من هذه الأمة خليلًا، لاتخذته" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جَدْ کے بارے میں ارشاد فرمایا: کہ وہ شخص جس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر میں اس امت میں سے کسی کو دوست بناتا تو ابوبکر کو بناتا۔ پس حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے باپ کے حق میں فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34092]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34092، ترقيم محمد عوامة 32587)
Hadith No.: 32588 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٠٩٣ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن عطية عن أبي سعيد قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن أهل الدرجات العلى ليرون من هو أسفل منهم كما (ترون) (١) الكوكب الطالع في الأفق من آفاق السماء وإن أبا بكر وعمر (منهم) (٢) وأنعما" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک جنت میں بلند درجے والے لوگوں کو ان سے نچلے طبقہ والے لوگ ایسے ہیں دیکھیں گے جیسے تم لوگ آسمان کے کنارے میں طلوع ہونے والے ستارے کو دیکھتے ہو۔ اور بلاشبہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہان لوگوں میں سے ہوں گے اور اچھی زندگی میں ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34093]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34093، ترقيم محمد عوامة 32588)
Hadith No.: 32589 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٠٩٤ - حدثنا يونس بن محمد قال: ثنا فليح بن سليمان عن سالم أبي النضر عن عبيد بن حنين (وبسر) (١) بن (سعيد) (٢) عن أبي سعيد الخدري قال: خطب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم الناس فقال:"إن أمَنَّ الناس علي في صحبته وماله أبو بكر، ولو كنت متخذا من الناس خليلا لاتخذت أبا بكر، ولكن أخوة الإسلام ومودته، لا يبقى في المسجد باب إلا سد إلا باب أبي بكر" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لوگوں سے خطاب فرمایا: اور کہا: یقینا لوگوں میں سے مجھ پر سب سے زیادہ احسان کرنے والے اپنی محبت اور مال کے اعتبار سے ابوبکر ہیں۔ اگر میں لوگوں میں سے کسی کو دوست بناتا تو ابوبکر کو دوست بناتا لیکن ان سے اسلامی اخوت اور محبت ہے۔ اور مسجد میں کھلنے والے تمام دروازے بند کردیے جائیں سوائے ابوبکر کے دروازے کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34094]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34094، ترقيم محمد عوامة 32589)
Hadith No.: 32590 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٠٩٥ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ما نفعني مال ما نفعني مال أبي بكر"، قال: فبكى أبو بكر فقال: هل أنا ومالي إلا لك يا رسول اللَّه (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے کسی کے مال نے اتنا نفع نہیں پہنچایا جتنا ابوبکر کے مال نے نفع پہنچایا۔ راوی فرماتے ہیں: یہ بات سن کر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ رو پڑے۔ پھر فرمایا: اے اللہ کے رسول 5! میں اور میرا مال تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے ہی ہے! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34095]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34095، ترقيم محمد عوامة 32590)
Hadith No.: 32591 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٠٩٦ - حدثنا شريك عن أشعث (بن) (١) أبي الشعثاء عن الأسود بن هلال أن أعرابيًا قال لهم: شهدت صلاة (الصبح) (٢) مع (النبي) (٣) صلى الله عليه و آله وسلم ذات يوم فأقبل على الناس بوجهه فقال:"رأيت أناسًا من أمتي البارحة وُزِنوا، فوُزِن أبو بكر فَوَزن، ثم وُزِن عمر فَوَزن" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اسود بن ھلال رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک اعرابی نے ان کو بیان کیا! کہ میں نے ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ صبح کی نماز پڑھی پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے چہرہ کے ساتھ لوگوں کی جانب متوجہ ہوئے اور فرمایا: میں نے گزشتہ رات دیکھا کہ لوگوں کے اعمال کا وزن کیا گیا۔ پس ابوبکر رضی اللہ عنہ کے اعمال کا وزن کیا گیا تو وہ وزن دار ہوگیا اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے اعمال کا وزن کیا گیا تو وہ بھی وزن دار ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34096]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34096، ترقيم محمد عوامة 32591)
Hadith No.: 32592 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٠٩٧ - حدثنا عفان قال: ثنا همام قال: ثنا ثابت عن أنس أن أبا بكر حدثه قال: قلت للنبي صلى الله عليه و آله وسلم ونحن في الغار: لو أن أحدهم ينظر إلى قدميه لأبصرنا تحت قدميه فقال:"يا أبا بكر، ما ظنك باثنين اللَّه ثالثهما" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا اس حال میں کہ ہم غار میں تھے۔ اگر ان لوگوں میں سے کوئی ایک اپنے قدموں کی طرف دیکھ لے تو وہ ہمیں اپنے پیروں کے نیچے دیکھ لے گا! تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوبکر! تمہارا کیا گمان ہے ان دو کے بارے میں جن کا تیسرا اللہ ہو؟! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34097]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34097، ترقيم محمد عوامة 32592)
Hadith No.: 32593 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٠٩٨ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن أبي مالك الأشجعي عن سالم قال: قلت لابن الحنفية: أبو بكر كان أول القوم إسلاما، قال: لا، قلت: (مم) (١) (علا) (٢) (٣) أبو بكر و (بسق) (٤) حتى لا يذكر غير أبي بكر فقال: كان أفضلهم إسلاما حين أسلم حتى لحق باللَّه.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سالم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن حنفیہ رحمہ اللہ سے پوچھا: کیا حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ لوگوں میں سب سے پہلے شخص تھے جنہوں نے اسلام قبول کیا تھا؟ انہوں نے کہا: نہیں! میں نے عرض کیا! کیوں پھر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ بلند درجہ والے اور شہرت یافتہ ہوگئے یہاں تک کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ کے علاوہ کسی اور ذکر ہی نہیں ہوتا؟ تو آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: جب آپ رضی اللہ عنہ اسلام لائے تو آپ رضی اللہ عنہ لوگوں میں سب سے افضل تھے اسلام کے اعتبار سے یہاں تک کہ آپ رضی اللہ عنہاللہ سے جا ملے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34098]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34098، ترقيم محمد عوامة 32593)
Hadith No.: 32594 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٠٩٩ - حدثنا ابن علية عن خالد عن أبي قلابة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أرحم أمتي (١) أبو بكر" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری امت میں سے سب سے زیادہ رحم کرنے والے ابوبکر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34099]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34099، ترقيم محمد عوامة 32594)
Hadith No.: 32595 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤١٠٠ - حدثنا مروان بن (معاوية) (١) عن عوف عن الحسن أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم نعت ⦗٨⦘ يوما الجنة وما فيها من الكرامة، (فقال) (٢) فيما يقول:"إن فيها لطيرا أمثال البخت"، فقال أبو بكر: يا رسول اللَّه إن تلك (الطير) (٣) ناعمة، فقال النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٤) :"يا أبا بكر من يأكل منها أنعم منها، واللَّه يا أبا بكر، إني لأرجو أن تكون ممن يأكل منها" (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دن جنت میں اور اس میں پائی جانے والی نعمتوں کا ذکر فرمایا: پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے بارے میں ارشاد فرمایا: بلاشبہ اس میں پائے جانے والے پرندے خراسانی اونٹ کے مانند ہوں گے۔ پس ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول 5! کیا وہ پرندے موٹے بھی ہوں گے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوبکر! جو ان کو کھائے گا تو وہ اس سے خوش ہوگا۔ اللہ کی قسم! اے ابوبکر! میں امید کرتا ہوں کہ تم ان پرندوں کے کھانے والوں میں سے ہو گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34100]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34100، ترقيم محمد عوامة 32595)
Hadith No.: 32596 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤١٠١ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن عمرو بن ميمون عن أبيه قال: قال رجل (لعمر بن الخطاب) (١) : ما رأيت مثلك، قال: رأيتَ أبا بكر؟ قال: لا، قال: لو قلت: نعم إني رأيته، لأوجعتك (٢) (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت میمون رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے کہا: میں نے آپ رضی اللہ عنہ جیسا کوئی نہیں دیکھا! آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تو نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو دیکھا ہے؟ اس نے کہا: نہیں! آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر تو کہتا: جی ہاں! میں نے ان کو دیکھا ہے تو میں تجھے سزا دیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34101]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34101، ترقيم محمد عوامة 32596)
Hadith No.: 32597 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤١٠٢ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن عبيد اللَّه عن ابن عباس قال: قال عمر: لأن أقدم فتضرب عنقي أحب إلي من أن أتقدم قومًا فيهم أبو بكر (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اگر میرے آگے چلنے کی وجہ سے تم میری گردن اڑاؤ تو مجھے پسند ہے کہ میں ایسے لوگوں میں آگے نکلوں جن میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34102]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34102، ترقيم محمد عوامة 32597)
Hadith No.: 32598 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤١٠٣ - حدثنا وكيع عن هشام بن سعد عن عمر بن أَسيد عن ابن عمر قال: (كانوا يقولون) (١) في زمن (النبي) (٢) صلى الله عليه و آله وسلم: خير الناس أبو بكر وعمر (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں کہا کرتے تھے: لوگوں میں سب سے بہترین حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34103]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34103، ترقيم محمد عوامة 32598)
Hadith No.: 32599 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤١٠٤ - حدثنا (أبو) (١) معاوية عن سهيل عن أبيه عن ابن عمر قال: كنا نعد (و) (٢) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم حي: أبو بكر وعمر وعثمان ثم نسكت (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زندگی میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو بہترین لوگوں میں شمار کرتے تھے۔ پھر ہم خاموش ہوجاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34104]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34104، ترقيم محمد عوامة 32599)
Hadith No.: 32600 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤١٠٥ - حدثنا ابن عيينة عن خالد بن سلمة عن الشعبي (عن مسروق) (١) قال: حب أبي بكر وعمر ومعرفة فضلهما من السنة.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے محبت کرنا اور ان دونوں کے افضل ہونے کو پہچاننا سنت میں سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34105]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34105، ترقيم محمد عوامة 32600)
Hadith No.: 32601 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤١٠٦ - حدثنا أبو معاوية عن عبد العزيز بن سياه عن حبيب بن أبي ثابت في قوله: ﴿فَأَنْزَلَ اللَّهُ سَكِينَتَهُ﴾ [التوبة: ٤٠] ، قال: على أبي بكر قال: (فأما) (١) النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقد كانت السكينة عليه قبل ذلك.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد العزیز بن سیاہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حبیب بن ابی ثابت رحمہ اللہ نے اللہ رب العزت کے اس قول { فَأَنْزَلَ اللَّہُ سَکِینَتَہُ عَلَیْہِ } ترجمہ: پس اللہ نے اس پر اپنی سکینہ نازل فرمائی۔ کے بارے میں فرمایا: کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ مراد ہیں۔ فرمایا: باقی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر تو سکینہ و رحمت اس سے قبل تھی ہی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34106]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34106، ترقيم محمد عوامة 32601)
Hadith No.: 32602 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤١٠٧ - حدثنا أبو معاوية عن هشام بن عروة عن أبيه قال: أعتق أبو بكر (ممن) (١) كان يعذب في اللَّه سبعة: عامر بن فهيرة وبلالًا و (زنيرة) (٢) وأم عبيس (والنهدية) (٣) و (ابنتها) (٤) و (جارية) (٥) (بني) (٦) عمرو بن مؤمل (٧) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ہشام بن عروہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عروہ رحمہ اللہ نے فرمایا: حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان سات لوگوں کو آزاد فرمایا: جن کو اللہ کے راستہ میں عذاب دیا جاتا تھا۔ وہ سات لوگ یہ ہیں: حضرت عامر بن فہیرہ رضی اللہ عنہ، حضرت بلال رضی اللہ عنہ، حضرت زنیرہ رضی اللہ عنہ، حضرت ام عبیس رضی اللہ عنہ، حضرت نھدیہ، اور ان کی بیٹی اور بنو عمرو بن مؤمل کی ایک باندی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34107]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34107، ترقيم محمد عوامة 32602)
Hadith No.: 32603 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤١٠٨ - حدثنا ابن عيينة عن مطرف عن عامر أن عمر قال: لا أسمع بأحد فضلني على أبي بكر إلا جلدته أربعين (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: میں کسی کو بھی یوں نہ سنوں کہ اس نے مجھے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ پر فضیلت دی ہے ورنہ میں اسے چالیس (40) کوڑے ماروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34108]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34108، ترقيم محمد عوامة 32603)
Hadith No.: 32604 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤١٠٩ - حدثنا زيد بن حباب عن موسى بن عبيدة قال: أخبرني أبو معاذ عن خطاب أو أبي الخطاب عن علي قال: بينا أنا جالس عند (رسول اللَّه) (١) صلى الله عليه و آله وسلم إذ أقبل أبو بكر وعمر فقال: يا علي هذان سيدا (كهول) (٢) أهل الجنة إلا ما كان من الأنبياء فلا تخبرهما (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس درمیان کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس بیٹھا تھا کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے علی رضی اللہ عنہ! یہ دونوں اہل جنت میں سے بوڑھوں کے سردار ہیں، سوائے انبیاء کے۔ پس تم ان دونوں کو خبر مت دینا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34109]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34109، ترقيم محمد عوامة 32604)
Hadith No.: 32605 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤١١٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد الملك بن (عمير) (١) عن مولى لربعي ابن (حراش) (٢) عن ربعي بن (حراش) (٣) عن حذيفة قال: كنا جلوسًا عند النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"إني (لا أدري) (٤) ما قدر بقائي فيكم، اقتدوا باللذين من بعدي" -وأشار إلى أبي بكر وعمر (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ربعی بن حراش رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھے تھے پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یقینا میں نہیں جانتا کہ میں تمہارے درمیان کب تک رہوں گا۔ تم لوگ میرے بعد ان دونوں کی اقتدا کرنا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی طرف اشارہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34110]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34110، ترقيم محمد عوامة 32605)