٣٤٠٩٧ - حدثنا عفان قال: ثنا همام قال: ثنا ثابت عن أنس أن أبا بكر حدثه قال: قلت للنبي صلى الله عليه و آله وسلم ونحن في الغار: لو أن أحدهم ينظر إلى قدميه لأبصرنا تحت قدميه فقال:"يا أبا بكر، ما ظنك باثنين اللَّه ثالثهما" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا اس حال میں کہ ہم غار میں تھے۔ اگر ان لوگوں میں سے کوئی ایک اپنے قدموں کی طرف دیکھ لے تو وہ ہمیں اپنے پیروں کے نیچے دیکھ لے گا! تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوبکر! تمہارا کیا گمان ہے ان دو کے بارے میں جن کا تیسرا اللہ ہو؟! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34097]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34097، ترقيم محمد عوامة 32592)