٣٤١٢٠ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد اللَّه بن محمد بن عقيل عن جابر بن عبد اللَّه قال: مشيت مع النبي صلى الله عليه و آله وسلم إلى امراة رجل من الأنصار، قال: فرشت له أصول نخل وذبحت لنا شاة، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ليدخلن رجل من أهل الجنة"، فدخل أبو بكر، ثم قال:"ليدخلن رجل من أهل الجنة"، فدخل عمر، ثم قال:"ليدخلن رجل من أهل الجنة"، ئم قال:"اللهم إن شئت جعلته عليًا"، فدخل علي (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک انصاری آدمی کی بیوی کے پاس گیا تو ا س نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے کھجور کی چھال سے بنی ہوئی دری بچھائی اور ہمارے لیے ایک بکری ذبح کی۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ضرور بالضرور ایک آدمی داخل ہوگا جو اہل جنت میں سے ہوگا پس حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ داخل ہوئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ضرور بالضرور ایک آدمی داخل ہوگا جو اہل جنت میں سے ہوگا پس حضرت عمر رضی اللہ عنہ داخل ہوئے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ضرور بالضرور ایک آدمی داخل ہوگا جو اہل جنت میں سے ہوگا۔ پھر فرمایا: اے اللہ! اگر تو چاہے تو یہ آدمی علی رضی اللہ عنہ کو بنا دے۔ پس حضرت علی رضی اللہ عنہ داخل ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34120]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34120، ترقيم محمد عوامة 32615)