☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدمی کا بیان جس نے حج اور زکوٰۃ کی وصیت کی جو اس پر موت سے پہلے واجب تھے، آیا ان کی ادائیگی ایک تہائی مال سے ہو گی یا پورے مال سے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الوصايا← اس آدمی کا بیان جس نے حج اور زکوٰۃ کی وصیت کی جو اس پر موت سے پہلے واجب تھے، آیا ان کی ادائیگی ایک تہائی مال سے ہو گی یا پورے مال سے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 31467 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٨٦٤ - حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد عن إبراهيم قال: إذا أوصى بهما فهما من الثلث يعني الحج والزكاة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حماد سے روایت ہے کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا جب کوئی آدمی حج اور زکوٰۃ دونوں کی ادائیگی کی وصیت کر دے تو ان کی ادائیگی ایک تہائی مال سے کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32864]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32864، ترقيم محمد عوامة 31467)
حدیث نمبر: 31468 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٨٦٥ - حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا أوصى (بحجة) (١) ولم يكن حج فمن الثلث.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
مغیرہ حضرت ابراہیم کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ جب کوئی شخص اپنے حج کی وصیت کرے جو اس نے ادا کیا تھا تو اس کی ادائیگی ایک تہائی مال سے کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32865]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32865، ترقيم محمد عوامة 31468)
حدیث نمبر: 31469 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٨٦٦ - [حدثنا هشيم عن هشام عن ابن سيرين قال: من الثلث] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ہشام روایت کرتے ہیں کہ محمد بن سیرین نے بھی فرمایا ہے کہ ایک تہائی مال سے ادائیگی ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32866]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32866، ترقيم محمد عوامة 31469)
حدیث نمبر: 31470 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٨٦٧ - حدثنا هشيم عن يونس ومنصور عن الحسن قال: هو من جميع المال.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
یونس اور منصور سے روایت ہے کہ حضرت حسن رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ان کی ادائیگی پورے مال سے کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32867]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32867، ترقيم محمد عوامة 31470)
حدیث نمبر: 31471 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٨٦٨ - حدثنا جرير عن سليمان التيمي عن الحسن وطاوس في الرجل (تكون) (١) عليه حجة الإسلام وتكون عليه الزكاة في ماله، قالا: يكونان (هذان) (٢) بمنزلة الدين.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
سلیمان تیمی سے روایت ہے کہ حضرت حسن اور حضرت طاؤس نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس پر فرض حج بھی واجب تھا اور مال میں زکوٰۃ بھی واجب تھی، کہ یہ دونوں قرض کے درجے میں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32868]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32868، ترقيم محمد عوامة 31471)
حدیث نمبر: 31472 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٨٦٩ - حدثنا إسماعيل بن عياش عن عبد العزيز عن الشعبي في الرجل يموت ويوصي أن يحج عنه أو يتصدق عنه كفارة رمضان أو كفارة يمين قال: من الثلث.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
عبد العزیز سے روایت ہے کہ شعبی نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جو مرنے سے پہلے وصیت کر دے کہ اس کی جانب سے حج کرو ادیا جائے یا رمضان کے روزوں کا کفارہ صدقہ کردیا جائے یا قسم کا کفارہ صدقہ کردیا جائے، کہ ان کی ادائیگی ایک تہائی مال سے ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32869]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32869، ترقيم محمد عوامة 31472)
حدیث نمبر: 31473 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٨٧٠ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: إذا كان على الرجل شيء واجب فهو من جميع المال.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
معمر سے روایت ہے کہ زہری نے فرمایا جب کسی آدمی پر کوئی واجب چیز رہتی ہو تو اس کی ادائیگی پورے مال سے کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32870]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32870، ترقيم محمد عوامة 31473)
حدیث نمبر: 31474 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٢٨٧١ - حدثنا هشيم عن ليث عن طاوس قال: هو من جميع المال.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
لیث سے روایت ہے کہ حضرت طاؤس نے فرمایا: اس کی ادائیگی پورے مال سے کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32871]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32871، ترقيم محمد عوامة 31474)