☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الإيمان← باب
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 100
صفحة 5 من 5
حديث رقم: 31069 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٤٥٠ - حدثنا عفان قال: حدثنا أبان العطار قال: حدثنا يحيى بن أبي كثير (عن) (١) زيد عن أبي (سلام) (٢) عن أبي مالك الأشعري أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم كان ⦗٥٦⦘ يقول:" (الطهر شطر) (٣) الإيمان" (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پاکی نصف ایمان ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32450]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32450، ترقيم محمد عوامة 31069)
حديث رقم: 31070 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٤٥١ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن أبي إسحاق عن (١) أبي ليلى الكندي عن حجر بن عدي قال: حدثنا علي: أن (الطهور) (٢) شطر الإيمان (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حجر بن عدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: پاکی نصف ایمان ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32451]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32451، ترقيم محمد عوامة 31070)
حديث رقم: 31071 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٤٥٢ - حدثنا وكيع قال (حدثنا) (١) الأوزاعي عن حسان بن عطية قال: الوضوء شطر الإيمان.
الترجمة: اردو ترجمہ
امام اوزاعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسان بن عطیہ رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: وضو نصف ایمان ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32452]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32452، ترقيم محمد عوامة 31071)
حديث رقم: 31072 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٤٥٣ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن (١) أبي إسحاق عن (٢) أبي ليلى الكندي (٣) عن (غلام) (٤) [لحجر (بن عدي) (٥) ] (٦) أن حجرا رأى ابنا له خرج من الغائط (٧) فقال: يا غلام ناولني الصحيفة من الكوة، سمعت عليًا يقول: الطهور نصف الإيمان (٨) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو لیلی کندی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حجر رحمہ اللہ کے لڑکے نے فرمایا کہ حضرت حجر رحمہ اللہ نے اپنے ایک لڑکے کو دیکھا کہ وہ بیت الخلاء سے نکل کر کہنے لگا، اے لڑکے مجھے طاقچے سے قرآن دو: میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ پاکی نصف ایمان ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32453]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32453، ترقيم محمد عوامة 31072)
حديث رقم: 31073 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٤٥٤ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا زكريا قال: حدثنا الحواري أن عبد اللَّه بن (عمر) (١) قال: إن عرى الدين و (قوامه) (٢) : الصلاة والزكاة، لا يفرق بينهما، وحج البيت وصوم رمضان، وإن من (إصلاح) (٣) الأعمال: الصدقة والجهاد، (٤) قم فانطلق (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حواری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: دین کی بنیاد اور روح نماز اور زکوٰۃ ہے ان دونوں کے درمیان فرق نہیں کیا جائے گا، اور بیت اللہ کا حج کرنا، اور رمضان کے روزے رکھنا ہے، اور یقینا اچھے اعمال میں سے صدقہ اور جہاد ہے، اٹھو اور جہاد پر جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32454]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32454، ترقيم محمد عوامة 31073)
حديث رقم: 31074 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٤٥٥ - حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:" (١) أكمل المؤمنين إيمانا أحسنهم خلقًا" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مومنین میں سے کامل ترین ایمان والے وہ لوگ ہیں جو اخلاق کے اعتبار سے زیادہ اچھے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32455]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32455، ترقيم محمد عوامة 31074)
حديث رقم: 31075 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٤٥٦ - حدثنا ابن نمير قال حدثنا محمد بن أبي إسماعيل (عن معقل) (١) الخثعمي قال: أتى عليًا رجل وهو في الرحبة فقال: يا أمير المؤمنين، ما ترى في (امرأة) (٢) لا تصلي؟ قال: من لم يصل فهو كافر (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت معقل خثعمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اس حال میں کہ وہ گھر کے صحن میں تھے۔ پھر وہ کہنے لگا: اے امیر المومنین! آپ رضی اللہ عنہ کی کیا رائے ہے اس عورت کے بارے میں جو نماز نہیں پڑھتی، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جو شخص نماز نہیں پڑھتا وہ کافر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32456]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32456، ترقيم محمد عوامة 31075)
حديث رقم: 31076 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٤٥٧ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي صالح عن عبد اللَّه بن ضمرة عن كعب قال: من أقام الصلاة وآتى الزكاة [فقد توسط الإيمان.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن ضمرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت کعب رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جو شخص نماز قائم کرتا ہے اور زکوٰۃ ادا کرتا ہے تحقیق اس کا ایمان درمیانے درجہ کا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32457]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32457، ترقيم محمد عوامة 31076)
حديث رقم: 31077 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٤٥٨ - حدثنا محمد بن عبيد عن الأعمش عن أبي صالح عن عبد اللَّه ابن ضمرة عن كعب قال: من أقام الصلاة وآتى الزكاة] (١) وسمع وأطاع فقد توسط ⦗٥٨⦘ الإيمان، و (من) (٢) أحب للَّه وأبغض للَّه وأعطى للَّه ومنع للَّه فقد استكمل الإيمان.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن ضمرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت کعب رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جو شخص نماز قائم کرتا اور زکوٰۃ ادا کرتا ہے۔ اور سنتا ہے اور اطاعت کرتا ہے، تحقیق اس کا ایمان درمیانے درجہ کا ہے، اور جو شخص اللہ کے لیے محبت رکھتا ہے، اور اللہ ہی کے لیے بغض رکھتا ہے، اور اللہ ہی کے لیے عطا کرتا ہے اور اللہ ہی کے لیے روکتا ہے تحقیق اس کا ایمان مکمل ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32458]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32458، ترقيم محمد عوامة 31077)
حديث رقم: 31078 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٤٥٩ - حدثنا إسماعيل بن عياش عن عبيد اللَّه بن عبيد الكلاعي قال: أخذ (بيدي) (١) مكحول فقال: يا أبا وهب (٢) ليعظم شأن الإيمان في نفسك، من ترك صلاة مكتوبة متعمدًا فقد برئت منه ذمة اللَّه، ومن برئت منه ذمة اللَّه فقد كفر.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبید اللہ بن عبید الکلاعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول رحمہ اللہ نے میرا ہاتھ پکڑ کر ارشاد فرمایا: اے ابو وھب رحمہ اللہ! اپنے نفس میں ایمان کی عظمت بڑھاؤ، جس شخص نے جان بوجھ کر فرض نماز چھوڑی تحقیق اللہ کا ذمہ اس سے بری ہے، اور جس سے اللہ کا ذمہ بری ہو تحقیق اس نے کفر کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32459]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32459، ترقيم محمد عوامة 31078)
حديث رقم: 31079 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٤٦٠ - حدثنا أبو خالد عن عمرو بن قيس عن أبي إسحاق قال: قال علي: الصبر من الإيمان بمنزلة الرأس من الجسد، فإذا ذهب الصبر ذهب الإيمان (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: صبر کا ایمان میں وہی درجہ ہے جو سر کا جسم میں ہے۔ پس جب صبر گیا تو ایمان بھی چلا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32460]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32460، ترقيم محمد عوامة 31079)
حديث رقم: 31080 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٤٦١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن صلة عن عمار قال: ثلاث من جمعهن جمع الإيمان: الإنصاف من (نفسك) (١) ، والإنفاق من الإقتار، وبذل السلام للعالم (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت صلہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمار رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: تین چیزیں ایسی ہیں جس نے ان کو جمع کیا اس نے ایمان کو جمع کرلیا! اپنے نفس سے انصاف کرنا، اور کنجوسی کی بجائے خرچ کرنا، اور دنیا میں سلامتی پھیلانا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32461]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32461، ترقيم محمد عوامة 31080)
حديث رقم: 31081 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٤٦٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن صلة عن عمار (في قوله) (١) : ﴿إِنَّهُمْ لَا أَيْمَانَ لَهُمْ﴾ [التوبة: ١٢] : لا عهد لهم (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت صلہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمار رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ان لوگوں کا ایمان میں کچھ حصہ نہیں۔ فرمایا: جن میں وعدے کی وفا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32462]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32462، ترقيم محمد عوامة 31081)
حديث رقم: 31082 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٤٦٣ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: كان يقال: لا يدخل النار إنسان في قلبه مثقال حبة خردل من إيمان.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت منصور رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: یوں کہا جاتا ہے! وہ انسان جہنم میں داخل نہیں ہوگا جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر ایمان ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32463]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32463، ترقيم محمد عوامة 31082)
حديث رقم: 31083 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٤٦٤ - حدثنا زيد بن الحباب عن الصعق بن حزن (١) قال: حدثني عقيل (بن الجعد) (٢) عن أبي إسحاق عن سويد بن غفلة عن ابن مسعود قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أوثق عرى الإيمان الحب في اللَّه والبغض في اللَّه" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایمان کی مضبوط بنیاد، کسی سے اللہ کی خوشنودی میں محبت کرنا، اور اللہ ہی کی خوشنودی میں بغض رکھنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32464]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32464، ترقيم محمد عوامة 31083)
حديث رقم: 31084 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٤٦٥ - حدثنا أبو أسامة عن جرير بن حازم قال: حدثني عيسى بن عاصم [قال: (حدثني) (١) عدي بن عدي) (٢) قال: كتب إليَّ عمر بن عبد العزيز: أما بعد، فإن (للإيمان) (٣) فرائض وشرائع (وحدودًا وسننًا) (٤) ، فمن استكملها استكمل الإيمان، ومن لم يستكملها لم يستكمل الإيمان، فإن أعش فسأبينها لكم حتى تعملوا بها، وإن أمت قبل ذلك فما أنا على صحبتكم بحريص.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عدی بن عدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے مجھے لکھا اور فرمایا: حمدو صلوۃ کے بعد، یقینا ایمان کے کچھ فرائض و احکام اور حدود اور ضابطے ہیں۔ پس جس نے ان کو پورا کرلیا اس کا ایمان مکمل ہوگیا، اور جس شخص نے ان کو پورا نہ کیا اس کا ایمان بھی مکمل نہ ہوا۔ پس اگر میں زندہ رہا تو عنقریب میں ان کو تمہارے سامنے بیان کروں گا تاکہ تم ان پر عمل کرنے لگو، اور اگر میں یہ بتانے سے پہلے ہی مر جاؤں تو میں تمہاری صحبت پر زیادہ حریص نہیں ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32465]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32465، ترقيم محمد عوامة 31084)
حديث رقم: 31085 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٤٦٦ - حدثنا الفضل بن دكين قال حدثنا هشام بن (سعد) (١) عن زيد ابن أسلم قال: لا بد لأهل هذا الدين من أربع: دخول في دعوة الإسلام، ولا بد من ⦗٦٠⦘ الإيمان وتصديق باللَّه وبالمرسلين أولهم وآخرهم وبالجنة والنار والبعث بعد الموت، ولا بد أن (تعمل) (٢) عملًا (تصدق) (٣) به، ولا بد من أن تعلم علما تحسن به عملك، ثم قرأ: ﴿وَإِنِّي لَغَفَّارٌ لِمَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا ثُمَّ اهْتَدَى﴾ [طه: ٨٢] .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ہشام بن سعد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن اسلم رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: دین والوں کے لیے چار باتیں لازمی ہیں، اسلام کی دعوت میں داخل ہونا، اور ایمان لانا ضروری ہے، اور تصدیق کرنا اللہ کی، اور اس کے پہلے اور آخری رسولوں کی، اور جنت، جہنم کی، اور موت کے بعد دوبارہ اٹھنے کی، اور ضروری ہے کہ ایسا عمل کریں جو ان کے ایمان کے سچّا ہونے کی تصدیق کرے، اور ضروری ہے کہ وہ اتنا علم سیکھیں جس کے ذریعہ ان کا عمل اچھا ہوجائے۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت فرمائی، اور بیشک میں غفار ہوں اس شخص کے حق میں جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور اچھے کام کیے پھر سیدھی راہ پر چلتا رہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32466]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32466، ترقيم محمد عوامة 31085)
حديث رقم: 31086 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٤٦٧ - حدثنا عبد الأعلى عن الجريري عن عبد اللَّه بن شقيق قال: ما كانوا يقولون لعمل تركه رجل كفر غير الصلاة، (قال) (١) : كانوا يقولون: تركها كفر (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جریری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن شقیق رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: صحابہ رضی اللہ عنہ م کسی عمل کے بھی چھوڑنے کی وجہ سے آدمی کو کافر نہیں گردانتے تھے سوائے نماز کے، راوی کہتے ہیں: وہ لوگ فرمایا کرتے تھے نماز کا چھوڑنا کفر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32467]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32467، ترقيم محمد عوامة 31086)
حديث رقم: 31087 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٤٦٨ - حدثنا أبو بكر (١) عن عاصم عن أبي وائل قال: قيل له: إن ناسًا يزعمون أن المؤمنين يدخلون النار، (قال) (٢) : لعمرك واللَّه إن حشوها غير المؤمنين.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عاصم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو وائل رضی اللہ عنہ سے کہا گیا: بیشک بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ مومنین جہنم میں داخل ہوں گے، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! جہنم کی بھرتی مومنین کے علاوہ لوگوں سے ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32468]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32468، ترقيم محمد عوامة 31087)
حديث رقم: 31088 مصنف ابن أبي شيبة
٣٢٤٦٩ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن مغيرة قال: سمعت شقيقًا (يقول) (١) وسأله رجل: سمعت ابن مسعود يقول: إنه من شهد أنه مؤمن فليشهد أنه في الجنة؟ قال: نعم (٢) (٣) . تم كتاب الإيمان (والحمد للَّه رب العالمين) (٤)
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت شقیق رحمہ اللہ سے پوچھا: کیا آپ رحمہ اللہ نے حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کو یوں فرماتے سنا ہے: بلاشبہ جو شخص اس بات کی گواہی دے کہ وہ مومن ہے پس اسے چاہیے کہ وہ اس بات کی گواہی بھی دے کہ یقینا وہ جنت میں ہوگا؟ حضرت شقیق رحمہ اللہ نے فرمایا: جی ہاں! میں نے یہ سنا ہے۔ تم کتاب الإیمان والحمد للہ رب العالمین، والصلاۃ علی رضی اللہ عنہ محمد صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔ (ایمان کا بیان مکمل ہوا۔) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32469]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32469، ترقيم محمد عوامة 31088)