☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الإيمان← باب
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 100
Page 1 of 5
Hadith No.: 30989 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٣٦٦ - حدثنا ابن (مهدي) (١) عن سفيان عن إبراهيم بن مهاجر عن مجاهد عن ابن عباس أنه قال لغلمانه: من أراد منكم الباءة زوجناه، فلا يزني منكم زان إلا نزع اللَّه منه نور الإيمان، فإن شاء أن يرده (رده) (٢) ، وأن شاء أن يمنعه (إياه) (٣) منعه (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اپنے لڑکوں سے ارشاد فرمایا: تم میں سے جو نکاح کا ارادہ رکھتا ہو تو ہم اس کی شادی کردیتے ہیں۔ اس لیے کہ تم میں کوئی زنا کرنے والا زنا نہیں کرے گا مگر اللہ اس سے ایمان کا نور چھین لیں گے۔ پھر اگر لوٹانا چاہیں گے تو لوٹا دیں گے اور اگر روکنا چاہیں گے تو اس سے ایمان کو روک لیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32366]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32366، ترقيم محمد عوامة 30989)
Hadith No.: 30990 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٣٦٧ - (حدثنا) (١) قبيصة عن سفيان عن معمر عن ابن طاوس عن أبيه قال: عجبا لإخواننا من أهل العراق يسمون الحجاج مؤمنًا.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن طاوس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت طاوس رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: ہمارے عراقی بھائیوں کے لیے تعجب ہے کہ وہ حجاج بن یوسف کو مومن گردانتے ہیں!۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32367]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32367، ترقيم محمد عوامة 30990)
Hadith No.: 30991 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٣٦٨ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن الأجلح عن الشعبي قال: أشهد أنه مؤمن بالطاغوت كافر باللَّه -يعني الحجاج.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اجلح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: میں گواہی دیتا ہوں کہ وہ شیاطین پر ایمان رکھتا ہے اور اللہ سے کفر کرتا ہے۔ یعنی حجاج بن یوسف۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32368]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32368، ترقيم محمد عوامة 30991)
Hadith No.: 30992 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٣٦٩ - حدثنا فضيل بن عياض عن الأعمش عن خيثمة عن عبد اللَّه بن عمرو قال: يأتي على الناس زمان يجتمعون ويصلون في المساجد وليس فيهم مؤمن (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت خیثمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا لوگ جمع ہوں گے اور مساجد میں نماز پڑھیں گے۔ اس حال میں کہ ان میں ایک بھی مومن نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32369]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32369، ترقيم محمد عوامة 30992)
Hadith No.: 30993 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٣٧٠ - حدثنا يحيى بن آدم عن سفيان عن عاصم قال: قلنا لطلق بن حبيب: صف لنا التقوى، قال: التقوى عمل بطاعة اللَّه، رجاء رحمة اللَّه، على نور من اللَّه، والتقوى ترك معصية اللَّه مخافة (١) اللَّه على نور من اللَّه.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عاصم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم نے حضرت طلق بن حبیب رحمہ اللہ سے عرض کیا: آپ ہمیں تقویٰ کی تعریف بیان کر دیجئے۔ تو آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: تقویٰ نام ہے اللہ کی رضا مندی کے مطابق عمل کرنے کا، اللہ کی رحمت کی امید کرتے ہوئے۔ اللہ کی جانب سے نور بصیرت پر۔ اور تقویٰ نام ہے اللہ کی نافرمانی چھوڑنے کا، اللہ سے ڈرنے کا۔ اللہ کی جانب سے نور بصیرت پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32370]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32370، ترقيم محمد عوامة 30993)
Hadith No.: 30994 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٣٧١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم أنه كان إذا ذكر الحجاج قال: ألا لعنة اللَّه على الظالمين.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت منصور رحمہ اللہ فرماتے ہیں، کہ حضرت ابراہیم رحمہ اللہ کے سامنے جب بھی حجاج بن یوسف کا ذکر کیا جاتا تو آپ رحمہ اللہ فرماتے: خبردار ظلم کرنے والوں پر اللہ کی لعنت۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32371]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32371، ترقيم محمد عوامة 30994)
Hadith No.: 30995 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٣٧٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: كفى (بمن شك) (١) في (٢) الحجاج لحاه اللَّه.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت منصور رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: اس شخص کے حق میں جو حجاج کے بارے میں شک کرے اتنی سزا کافی ہے: کہ اللہ اسے اپنی رحمت سے دور کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32372]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32372، ترقيم محمد عوامة 30995)
Hadith No.: 30996 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٣٧٣ - حدثنا وكيع (عن سفيان) (١) عن عبد الملك بن أبي (بشير) (٢) عن عبد اللَّه بن (مساور) (٣) عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ما (يؤمن) (٤) ⦗٣١⦘ (من) (٥) بات شبعان وجاره (طاو) (٦) إلى جنبه" (٧) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مومن نہیں ہے وہ شخص جو خود پیٹ بھرنے کی حالت میں رات گزارے اور اس کا پڑوسی بھوکا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32373]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32373، ترقيم محمد عوامة 30996)
Hadith No.: 30997 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٣٧٤ - حدثنا يحيى بن يعلى التيمي عن منصور عن طلق بن حبيب عن أنس بن مالك قال: ثلاث من كن فيه وجد طعم الإيمان وحلاوته: أن يكون اللَّه (١) ورسوله أحب إليه مما سواهما، وأن يحب في اللَّه ويبغض في اللَّه، وذكر (الشرك) (٢) (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طلق بن حبیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: تین خصلتیں ایسی ہیں کہ جس شخص میں بھی پائی جائیں تو اس شخص نے ایمان کے ذائقہ اور اس کی مٹھاس کو پالیا۔ وہ یہ ہیں کہ: اللہ اور اس کے رسول کی محبت دنیا کی تمام چیزوں سے زیادہ ہو، اور یہ کہ وہ کسی سے محبت کرے اللہ کی خوشنودی میں، اور کسی سے بغض رکھے اللہ کی خوشنودی میں، اور شرک کا ذکر فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32374]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32374، ترقيم محمد عوامة 30997)
Hadith No.: 30998 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٣٧٥ - حدثنا ابن نمير (قال: حدثنا) (١) هشام عن أبيه عن المسور بن مخرمة وابن عباس أنهما دخلا على عمر حين طعن (فقالا) (٢) : الصلاة، فقال: إنه لاحظ لأحد في الإسلام (لمن) (٣) أضاع الصلاة، فصلى وجرحه (يثعب) (٤) دمًا (٥) (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما دونوں حضرات حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لے گئے جب انہیں نیزہ مارا گیا۔ ان دونوں نے کہا: نماز کا وقت: تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس شخص کا اسلام میں کوئی حصہ نہیں جس نے نماز کو ضائع کردیا۔ پھر انہوں نے اس حال میں نماز پڑھی کہ ان کے زخم سے خون رس رہا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32375]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32375، ترقيم محمد عوامة 30998)
Hadith No.: 30999 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٣٧٦ - حدثنا ابن (١) فضيل عن أبيه عن (شباك) (٢) عن إبراهيم عن علقمة أنه كان يقول لأصحابه: امشوا بنا (نزداد) (٣) إيمانا.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ رحمہ اللہ اپنے اصحاب سے فرمایا کرتے تھے۔ ہمارے ساتھ چلو تاکہ ہم اپنے ایمان میں اضافہ کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32376]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32376، ترقيم محمد عوامة 30999)
Hadith No.: 31000 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٣٧٧ - حدثنا وكيع قال حدثنا الأعمش عن جامع بن شداد عن الأسود بن هلال المحاربي قال: قال (لي) (١) معاذ: اجلس بنا (نؤمن) (٢) ساعة -يعني نذكر اللَّه (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اسود بن ھلال المحاربی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: ہمارے ساتھ بیٹھو ہم کچھ گھڑی ایمان کا مذاکرہ کرلیں یعنی: ہم اللہ کا ذکر کرلیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32377]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32377، ترقيم محمد عوامة 31000)
Hadith No.: 31001 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٣٧٨ - حدثنا أبو أسامة عن مهدي بن ميمون عن عمران القصير عن معاوية بن قرة قال (١) : كان أبو الدرداء يقول: اللهم إني أسألك إيمانا دائما وعلما نافعا، وهديا قيمًا (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت معاویہ بن قرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ یوں دعا فرماتے تھے: اے اللہ! میں آپ سے مانگتا ہوں ہمیشہ کا ایمان، اور علم نافع اور سیدھا راستہ۔ حضرت معاویہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: پس ہمیں سمجھ آئی! بیشک ایمان ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہمیشہ نہ رہے، اور علم ایسا بھی ہوتا ہے جو نفع نہ پہنچائے، اور ایسا بھی راستہ ہوتا ہے جو سیدھا نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32378]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32378، ترقيم محمد عوامة 31001)
Hadith No.: 31002 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٣٨٠ - حدثنا أبو أسامة عن الأعمش عن جامع بن شداد عن الأسود ابن هلال قال: كان معاذ يقول لرجل من إخوانه: اجلس بنا فلنؤمن ساعة، فيجلسان ⦗٣٣⦘ (يتذاكران) (١) اللَّه ويحمدانه (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اسود بن ھلال رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ رضی اللہ عنہاپنے ساتھیوں میں سے کسی ایک سے کہتے: ہمارے ساتھ بیٹھو پس تاکہ ہم کچھ دیر ایمان کا مذاکرہ کریں۔ پھر وہ دونوں بیٹھ کر اللہ کا ذکر اور اس کی حمد و ثنا بیان کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32380]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32380، ترقيم محمد عوامة 31002)
Hadith No.: 31003 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٣٨١ - حدثنا أبو أسامة عن محمد بن طلحة عن زبيد عن (زر) (١) قال: كان عمر مما يأخذ بيد الرجل والرجلين من أصحابه فيقول: قم بنا (نزدد) (٢) إيمانًا (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زرّ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہان لوگوں میں سے تھے جو اپنے اصحاب میں سے ایک یا دو آدمیوں کا ہاتھ پکڑ کر فرماتے: ہمارے ساتھ آؤ ہم ایمان میں اضافہ کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32381]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32381، ترقيم محمد عوامة 31003)
Hadith No.: 31004 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٣٨٢ - حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) الأعمش عن (سليمان) (٢) بن ميسرة والمغيرة بن شبل عن طارق بن شهاب الأحمسي عن (سلمان) (٣) قال: إن مثل الصلوات الخمس كمثل سهام الغنيمة؛ فمن (يضرب) (٤) فيها بخمسة خير ممن يضرب فيها بأربعة، ومن يضرب فيها (بأربعة) (٥) خير ممن يضرب فيها بثلاثة، ومن يضرب فيها بثلاثة خير ممن يضرب فيها بسهمين، ومن يضرب فيها بسهمين خير ممن يضرب فيها (بسهم) (٦) ، وما جعل اللَّه من له سهم في الإسلام (كمن) (٧) لا سهم له (٨) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طارق بن شھاب الاحمسی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: بیشک پانچ نمازوں کی مثال غنیمت کے حصول کی سی ہے۔ پس جو شخص اس میں سے پانچ حصے لیتا ہے وہ بہتر ہے اس سے جو اس میں سے چار حصے لیتا ہے۔ اور جو شخص اس میں سے چار حصے لیتا ہے وہ بہتر ہے اس سے جو اس میں سے تین حصے لیتا ہے اور جو شخص اس میں سے تین حصے لیتا ہے وہ بہتر ہے اس سے جو اس میں سے دو حصے لیتا ہے اور جو شخص اس میں سے دو حصے لیتا ہے وہ بہتر ہے، اس سے جو ایک حصہ لیتا ہے۔ اور اللہ نہ بنائے اس شخص کو جس کا اسلام میں ایک حصہ ہو اس کی طرح جس کا کوئی حصہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32382]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32382، ترقيم محمد عوامة 31004)
Hadith No.: 31005 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٣٨٣ - [حدثنا يزيد بن هارون عن العوام عن علي بن مدرك عن أبي زرعة عن أبي هريرة قال: الإيمان (نور) (١) ، فمن زنا فارقه الإيمان، (فمق لام) (٢) نفسه و (راجع) (٣) راجعه الإيمان] (٤) (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو زرعہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ایمان تو ایک نور ہے پس جو شخص زنا کرتا ہے تو ایمان اس سے جدا ہوجاتا ہے۔ پھر جو شخص اپنے نفس کو ملامت کرتا ہے اور اللہ کی طرف رجوع کرتا ہے تو ایمان اس کے پاس واپس لوٹ آتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32383]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32383، ترقيم محمد عوامة 31005)
Hadith No.: 31006 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٣٨٤ - حدثنا محمد بن (بشر) (١) قال: حدثنا محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أكمل المؤمنين إيمانا (وأفضل المؤمنين إيمانا) (٢) أحسنهم خلقا" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مومنین میں سے کامل ایمان والے وہ لوگ ہیں جو اخلاق کے اعتبار سے زیادہ اچھے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32384]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32384، ترقيم محمد عوامة 31006)
Hadith No.: 31007 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٣٨٥ - [حدثنا حفص بن غياث عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أكمل المؤمنين إيمانًا وأفضل المؤمنين إيمانًا: أحسنهم خلقًا] (١) (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مومنین میں سے کامل ایمان والے اور افضل ترین ایمان والے وہ لوگ ہیں جو ان میں سے اخلاق کے اعتبار سے زیادہ اچھے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32385]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32385، ترقيم محمد عوامة 31007)
Hadith No.: 31008 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٢٣٨٦ - حدثنا حفص (بن غياث) (١) عن خالد عن أبي قلابة عن عائشة قالت: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم"أكمل المؤمنين إيمانا: أحسنُهم خلقا" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مومنین میں سے کامل ترین ایمان والے وہ لوگ ہیں جو اخلاق کے زیادہ اچھے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32386]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32386، ترقيم محمد عوامة 31008)