☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
چہرے پر موضحہ زخم کا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الديات← چہرے پر موضحہ زخم کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 13
حدیث نمبر: 27365 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٥٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن عمر بن عامر عن عمرو ابن شعيب عن أبيه عن جده أن أبا بكر وعمر (قالا) (١) : الموضحة في الوجه والرأس سواء (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شعیب اپنے باپ اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابوبکر اور عمر نے ارشاد فرمایا کہ جس زخم میں ہڈی واضح ہوجائے اس میں چہرہ اور سر برابر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28542]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28542، ترقيم محمد عوامة 27365)
حدیث نمبر: 27366 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٥٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن عمرو بن ميمون أن عمر بن عبد العزيز كتب إن الموضحة في الوجه والرأس سواء فيها خمس من الإبل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر وبن میمون سے مروی ہے کہ عمر بن عبدالعزیز نے لکھا کہ ہڈی واضح ہوجانے والے زخم میں سر اور چہر ہ برابر ہیں، اس میں پانچ اونٹ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28543]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28543، ترقيم محمد عوامة 27366)
حدیث نمبر: 27367 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٥٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن يحيى بن سعيد عن سليمان بن يسار قال: الموضحة (في الوجه) (١) كالموضحة في الرأس، إلا أن يكون في الوجه شين فعلى قدر ذلك (٢) إلى أن يبيغ نصف عقل الموضحة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان بن یسار کا ارشاد ہے کہ چہرہ کے جس زخم میں ہڈی واضح ہوجائے یہ حکم میں سر کے اس زخم کے برابر ہے کہ جس میں ہڈی واضح ہوجائے۔ البتہ اگر چہرہ میں کوئی عیب بن جائے تو اس کے بقدر دیت ہوگی جب تک کہ وہ ہڈی واضح ہوجانے والے زخم کی نصف دیت تک نہ پہنچ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28544]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28544، ترقيم محمد عوامة 27367)
حدیث نمبر: 27368 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٥٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن الشيباني عن الشعبي قال: الموضحة في الوجه والرأس.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی کا ارشاد ہے کہ ہڈی واضح ہونے والے زخم کا تعلق سر اور چہرے سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28545]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28545، ترقيم محمد عوامة 27368)
حدیث نمبر: 27369 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٥٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن وردان (١) عن مكحول قال: الموضحة في الوجه والرأس (سواء) (٢) ، إدلا أن يكون في الوجه شين فيزيد على قدر الشين.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول کا ارشاد ہے کہ ہڈی کو واضح کردینے والے زخم میں سر اور چہرہ برابر ہیں، الایہ کہ چہرے میں کوئی عیب ہوجائے تو اس عیب کے بقدر زیادتی ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28546]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28546، ترقيم محمد عوامة 27369)
حدیث نمبر: 27370 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٥٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن مكحول عن زيد قال: الموضحة في الوجه والرأس والأنف (سواء) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید کا ارشاد ہے کہ ہڈی واضح کردینے والے زخم میں چہر ہ اور سر اور ناک برابر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28547]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28547، ترقيم محمد عوامة 27370)
حدیث نمبر: 27371 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٥٤٨ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن مغيرة عن إبراهيم قال: الموضحة في الرأس والوجه سواء] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ہڈی کو واضح کردینے والے زخم میں چہرہ اور سر برابر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28548]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28548، ترقيم محمد عوامة 27371)
حدیث نمبر: 27372 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٥٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن قال: الموضحة في الوجه مثل الموضحة في الرأس.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن کا ارشاد ہے کہ چہرے پر ہڈی کو واضح کردینے والا زخم سر میں ہڈی کو واضح کردینے والے زخم کی ہی طرح ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28549]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28549، ترقيم محمد عوامة 27372)
حدیث نمبر: 27373 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٥٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (أبو) (١) أسامة عن سعيد عن قتادة عن شريح والحسن (قالا) (٢) : الموضحة في الوجه مثل الموضحة في الرأس.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح اور حسن کا ارشاد ہے کہ چہرے پر ہڈی واضح کردینے والا زخم سر میں ہڈی واضح کردینے والے زخم کے برابر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28550]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28550، ترقيم محمد عوامة 27373)
حدیث نمبر: 27374 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٥٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر بن سليمان عن حمران عن إياس بن معاوية قال: الموضحة هونا وهونا سواء -وأشار معتمر بيده إلى رأسه ووجهه-.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کا ارشاد ہے کہ ہڈی کو واضح کردینے والا زخم اس جگہ اور اس جگہ برابر ہیں اور معتمر نے اپنے ہاتھ کے ساتھ اپنے چہرے اور سر کی طرف اشارہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28551]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28551، ترقيم محمد عوامة 27374)
حدیث نمبر: 27375 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٥٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن سعيد عن قتادة (أن) (١) عمر ابن عبد العزيز قال: خمس خمس.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ سے مروی ہے کہ عمر بن عبدالعزیز نے فرمایا کہ پانچ، پانچ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28552]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28552، ترقيم محمد عوامة 27375)
حدیث نمبر: 27376 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٥٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب قال: الموضحة في الرأس خمس، وفي الوجه عشر.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب کا ارشاد ہے کہ جو زخم سر میں ہڈی کو واضح کردے اس میں پانچ اور جو چہرے میں واضح کردے اس میں دس اونٹ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28553]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28553، ترقيم محمد عوامة 27376)
حدیث نمبر: 27377 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٥٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن داود عن عامر قال: الموضحة في الوجه لها ديتان.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر کا ارشاد ہے کہ جو زخم چہرے میں ہڈی کو واضح کردے تو اس کی دو دیتیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28554]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28554، ترقيم محمد عوامة 27377)