☽ 11 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الديات← باب
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 14
حديث رقم: 27262 مصنف ابن أبي شيبة
٢٨٤٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أيوب بن موسى عن (مكحول) (١) قال: توفي رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم والدية ثمانمائة دينار فخشي عمر من بعده ⦗٦⦘ فجعلها اثني عشر (ألف درهم) (٢) أو ألف دينار (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مکحول نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وصال ہوا اور دیت آٹھ سو ”٨٠٠“ دینار تھی۔ پھر عمر کو اپنے بعد خدشہ ہوا تو انہوں نے اس کو بارہ ہزار ”١٢٠٠٠“ درہم یا ہزار ”١٠٠٠“ دینار کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28432]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28432، ترقيم محمد عوامة 27262)
حديث رقم: 27263 مصنف ابن أبي شيبة
٢٨٤٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (قال: حدثنا) (١) ابن أبي ليلى عن الشعبي عن عبيدة السلماني قال: وضع عمر الديات، فوضع على أهل الذهب ألف دينار، وعلى أهل الورق عشرة (آلاف) (٢) ، وعلى أهل الإبل مائة من الإبل، وعلى أهل البقر مائتي بقرة مسنة، وعلى أهل الشاء ألفي شاة، وعلى أهل الحلل مائتي حلة (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبیدۃ السلمانی نے فرمایا کہ عمر نے دیات کو مقرر فرمایا۔ تو سونے والوں پر ہزار ”١٠٠٠“ دینار، اور چاندی والوں پر دس ہزار ”١٠٠٠٠“ اور اونٹ والوں پر سو اونٹ، اور گائے والوں پر دو سو بڑی عمر والی گائے، اور بکری والوں پر دو ہزار بکریاں، اور کپڑے والوں پر دو سو جوڑے مقرر کیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28433]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28433، ترقيم محمد عوامة 27263)
حديث رقم: 27264 مصنف ابن أبي شيبة
٢٨٤٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن (سليمان) (١) عن محمد بن إسحاق عن عطاء أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وضع الدية على الناس في أموالهم ما كانت: على أهل الإبل مائة بعير، وعلى أهل الشاء ألفي شاة، وعلى أهل البقر مائتي بقرة، وعلى أهل (البرود) (٢) مائتي حلة، قال: وقد جعل على أهل الطعام شيئًا لا أحفظه (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عطاء نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں پر ان کے اموال میں دیت مقرر کی جو کہ اونٹ والوں پر سو ”١٠٠“ اونٹ، اور بکری والوں پر دو ہزار بکریاں اور گائے والوں پر دو سو گائے اور کپڑے والوں پر دو سو جوڑے تھی۔ عطاء فرماتے ہیں کہ آپ نے اناج والوں پر بھی کوئی چیز مقرر کی تھی مجھے وہ یاد نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28434]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28434، ترقيم محمد عوامة 27264)
حديث رقم: 27265 مصنف ابن أبي شيبة
٢٨٤٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن محمد بن عمرو قال: كتب عمر بن عبد العزيز إلى أمراء الأجناد أن الدية كانت على عهد رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم مائة بعير (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
محمد بن عمرو نے فرمایا کہ عمر بن عبدالعزیز نے امرائے اجناد کی طرف خط لکھا کہ:۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں دیت سو اونٹ تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28435]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28435، ترقيم محمد عوامة 27265)
حديث رقم: 27266 مصنف ابن أبي شيبة
٢٨٤٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن ابن أبي عروبة عن قتادة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"دية الخطأ مائة بعير، (فمن) (١) زاد بعيرًا فهو من أمر الجاهلية" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
قتادہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ”قتل کی دیت سو اونٹ ہے، پس جس شخص نے ایک اونٹ زیادہ کیا تو وہ جاہلیت کے کام میں سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28436]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28436، ترقيم محمد عوامة 27266)
حديث رقم: 27267 مصنف ابن أبي شيبة
٢٨٤٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن سعيد عن قتادة عن عمر بن عبد العزيز أنه جعل الدية مائة بعير وقوم كل بعير مائة غلت أو رخصت، فأخذ الناس بها.
الترجمة: اردو ترجمہ
عمر بن عبدالعزیز سے مروی ہے کہ انہوں نے سو اونٹ دیت مقرر کی اور ہر اونٹ کی قیمت سو ”١٠٠“ ٹھہرائی، اونٹ چاہے گراں قیمت ہو یا سستا پھر لوگوں نے اسی کو اپنالیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28437]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28437، ترقيم محمد عوامة 27267)
حديث رقم: 27268 مصنف ابن أبي شيبة
٢٨٤٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن أبي خالد عن عامر عن علي (وعبد اللَّه) (١) وزيد أنهم قالوا: الدية مائة بعير (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
علی رضی اللہ عنہ اور عبداللہ اور زید سے مروی ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ ”دیت سو اونٹ ہے“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28438]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28438، ترقيم محمد عوامة 27268)
حديث رقم: 27269 مصنف ابن أبي شيبة
٢٨٤٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن خالد عن عكرمة عن أبي هريرة قال: إني لأسبح كل يوم اثنتي عشرة (١) ألف تسبيحة قدر ديتي -أو (قال) (٢) -: قدر ديته (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
ابوہریرہ نے فرمایا کہ میں اپنی دیت کے بقدر بارہ ہزار مرتبہ تسبیح روزانہ کرتا ہوں یا فرمایا اس کی دیت کے بقدر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28439]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28439، ترقيم محمد عوامة 27269)
حديث رقم: 27270 مصنف ابن أبي شيبة
٢٨٤٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن مبارك (عن معمر) (١) عن عمرو ابن عبد اللَّه عن عكرمة أن عمر بن الخطاب قضى بالدية على أهل القرى اثني عشر ألفًا وقال: إن الزمان يختلف، وأخاف عليكم الحكام من بعدي، فليس على أهل القرى زيادة في (تغليظ عقل) (٢) ولا الشهر الحرام ولا الحرمة، وعقل أهل القرى (فيه) (٣) . (لا زيادة فيه) (٤) (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
عکرمہ سے روایت ہے کہ عمر نے دیہاتیوں پر بارہ ہزار دیت کا فیصلہ کیا اور فرمایا کہ زمانہ بدل رہا ہے اور مجھے اپنے بعد تمہارے بارے میں حکام سے خدشہ ہے پس دیہات والوں پر دیت کا مغلظہ کرنے میں کوئی زیادتی نہیں۔ اور نہ اشہر حرام اور نہ حرمت میں اور دیہاتیوں کی دیت میں تغلیظ ہے اس میں زیادتی نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28440]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28440، ترقيم محمد عوامة 27270)
حديث رقم: 27271 مصنف ابن أبي شيبة
٢٨٤٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن يحيى بن سعيد عن عمرو بن شعيب أن قتادة -رجلًا من (بني مدلج) (١) - قتل ابنه، فأخذ (منه عمر) (٢) مائة من الإبل: (ثلاثين) (٣) حقة، وثلاثين جذعة، وأربعين خلفة (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شعیب سے مروی ہے کہ تحقیق قتادہ نے جو کہ بنی مدلج کا ایک آدمی تھا اپنے بیٹے کو قتل کردیاتو عمر نے سو اونٹ لیے تیس حقہ (یعنی چوتھے سال میں چلنے والے) اور تیس جذعہ (پانچویں سال میں چلنے والے) اور چالیس حاملہ اونٹنیاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28441]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28441، ترقيم محمد عوامة 27271)
حديث رقم: 27272 مصنف ابن أبي شيبة
٢٨٤٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن علي بن زيد بن جدعان عن القاسم بن ربيعة عن ابن عمر قال: خطب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يوم فتح مكة فقام على درج الكعبة، فقال:"الحمد للَّه (الذي) (١) صدق وعده، ⦗٩⦘ ونصر عبده، وهزم الأحزاب وحده، ألا إن قتيل العمد الخطأ بالسوط (أو) (٢) العصا فيه الدية مغلظة، مائة من الإبل أربعون خلفة في بطونها أولادها" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح مکہ والے دن خطبہ دیاپس آپ کعبہ کی سیڑھی پر کھڑے ہوئے پھر فرمایا ”تمام تعریفیں اس اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں کہ جس نے اپنا وعدہ سچ کر دکھایا، اور اپنے بندے کی مدد کی، اور تن تنہا گروہوں کو شکست دی خبردار تحقیق کوڑے یا چھڑی میں خطائے قصد کی وجہ سے قتل ہونے والے شخص میں دیت مغلظہ ہے یعنی سو اونٹ ہیں جس میں سے چالیس ایسی (حاملہ) اونٹنیاں ہیں کہ ان کی اولاد ان کے پیٹ میں ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28442]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28442، ترقيم محمد عوامة 27272)
حديث رقم: 27273 مصنف ابن أبي شيبة
٢٨٤٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن في أسنان الإبل في الدية قال: ثلاثون خلفة، وثلاثون جذعة، وعشرون ابنة مخاض، وعشرون ابنة لبون.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے دیت کے حکم میں اونٹ کی عمروں کے بارے میں مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ تیس حاملہ، اور تیس سال میں چلنے والے، اور بیس دوسرے سال میں چلنے والے، اور بیس تیسرے سال میں چلنے والے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28443]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28443، ترقيم محمد عوامة 27273)
حديث رقم: 27274 مصنف ابن أبي شيبة
٢٨٤٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر قال: كان الزهري يقول: مائتي بقرة (أو) (١) ألفي شاة.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زھری فرمایا کرتے تھے کہ دو سو ”٢٠٠“ گائے یا دو ہزار بکریاں ”٢٠٠٠“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28444]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28444، ترقيم محمد عوامة 27274)
حديث رقم: 27275 مصنف ابن أبي شيبة
٢٨٤٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا سعيد بن عبيد عن (بشير) (١) بن يسار عن سهل بن أبي حثمة أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم فدى رجلًا بمائة من الإبل (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سہل بن ابی حثمہ فرماتے ہیں کہ تحقیق نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو سو اونٹ ”خون بہا“ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28445]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28445، ترقيم محمد عوامة 27275)