☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
چوسر کھیلنے کا بیان اور اس بارے میں جو روایات منقول ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← چوسر کھیلنے کا بیان اور اس بارے میں جو روایات منقول ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 17
حدیث نمبر: 26665 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٨٢٢ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان وأبو أسامة عن (عبيد اللَّه) (١) بن عمر عن نافع عن سعيد بن أبي هند عن أبي موسى قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من لعب بالنرد فقد عصى اللَّه ورسوله" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے چوسر کھیلی اس نے اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نافرمانی کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27822]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27822، ترقيم محمد عوامة 26665)
حدیث نمبر: 26666 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٨٢٣ - حدثنا ابن نمير وأبو أسامة عن سفيان عن علقمة بن مرثد عن سليمان ابن بريدة عن (أبيه) (١) عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"من لعب بالنردشير فكأنما غمس يده في لحم خنزير ودمه" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بریدہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے چوسر کھیلی گویا کہ اس نے اپنا ہاتھ خنزیر کے گوشت اور خون میں ڈبو دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27823]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27823، ترقيم محمد عوامة 26666)
حدیث نمبر: 26667 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٨٢٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن علقمة بن مرثد عن ابن بريدة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم: فذكر مثله (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان بن بریدہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مذکورہ ارشاد اس سند سے بھی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27824]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27824، ترقيم محمد عوامة 26667)
حدیث نمبر: 26668 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٨٢٥ - حدثنا ابن علية عن ابن أبي عروبة عن قتادة قال: بلغنا أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم سئل عن اللعب بالكعبين فقال:"إنها ميسر الأعاجم" (١) . قال: وكان قتادة يكره اللعب بكل شيء حتى يكره اللعب (بالحصى) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نرد کے مہروں کے ساتھ کھیلنے کے متعلق سوال کیا گیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک یہ تو عجمیوں کا جوا ہے۔ راوی کہتے ہیں کہ حضر ت قتادہ ہر چیز کے ساتھ کھیلنے کو مکروہ سمجھتے تھے یہاں تک کہ لاٹھی کے ساتھ کھیلنے کو بھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27825]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27825، ترقيم محمد عوامة 26668)
حدیث نمبر: 26669 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٨٢٦ - حدثنا معتمر وجرير عن (الركين) (١) عن القاسم بن حسان عن عبد الرحمن بن حرملة عن عبد اللَّه قال: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن الضرب بالكعاب (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چوسر کے مہروں کے ساتھ کھیلنے سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27826]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27826، ترقيم محمد عوامة 26669)
حدیث نمبر: 26670 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٨٢٧ - حدثنا ابن علية عن سعيد بن أبي عروبة عن قتادة عن أبي أيوب عن عبد اللَّه بن عمرو قال: مثل الذي يلعب بالكعبين ولا يقامر، كمثل المدهن بشحمه ولا يأكل لحمه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ مثال اس شخص کی جو چوسر کے دو مہروں سے کھیلتا ہے اور جوا نہیں لگاتا اس شخص کی سی ہے جو خنزیر کی چربی کا تیل تو لگاتا ہو اور اس کا گوشت نہ کھاتا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27827]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27827، ترقيم محمد عوامة 26670)
حدیث نمبر: 26671 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٨٢٨ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن حبيب بن أبي عمرة عن مجاهد عن ابن (عمر) (١) قال: لئن أضع يدي في لحم خنزير أحب إلي من أن ألعب بالنرد (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: کہ میں اپنا ہاتھ خنزیر کے گوشت میں ڈالوں یہ میرے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے اس بات سے کہ میں چوسر کھیلوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27828]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27828، ترقيم محمد عوامة 26671)
حدیث نمبر: 26672 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٨٢٩ - حدثنا عبد الرحيم بن (سليمان) (١) عن محمد بن إسحاق عن (برد) (٢) ابن معمر بن يزيد قال: سألت عائشة عن النردشير، قالت: قبح اللَّه النردشير وقبح من لعب بها (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضر ت برد بن معمر بن یزید فرماتے ہیں کہ میں نے حضر ت عائشہ رضی اللہ عنہا سے چوسر کے متعلق سوال کیا؟ آپ نے فرمایا: اللہ نے چوسر کو بھلائی سے دور کیا اور اللہ تعالیٰ نے اس کے کھیلنے والے کو بھی بھلائی سے دور کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27829]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27829، ترقيم محمد عوامة 26672)
حدیث نمبر: 26673 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٨٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن إسماعيل بن سميع قال: (حدثنا) (١) أبو (الأشهب) (٢) النخعي قال: سمعت ابن عباس يقول: لأن (يتلطخ) (٣) الرجل بدم خنزير (حتى) (٤) يستوسع (٥) خير له من أن يلعب بالكعاب (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو اشعث نخعی فرماتے ہیں کہ میں نے حضر ت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ کوئی خنزیر کے خون میں آلودہ ہوجائے یہ بہتر ہے اس سے کہ وہ چوسر کھیلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27830]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27830، ترقيم محمد عوامة 26673)
حدیث نمبر: 26674 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٨٣١ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه قال: قال علي: النرد أو الشطرنج من الميسر (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعفر کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ چوسر اور شطرنج جوا ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27831]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27831، ترقيم محمد عوامة 26674)
حدیث نمبر: 26675 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٨٣٢ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن نافع عن ابن عمر قال: كان إذا وجد نردًا في بيت كسرها وضرب من لعب بها (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: کہ جب کسی کے گھر میں چوسر کے مہرے پائے جاتے تو اس گھر کو توڑ دیا جاتا تھا اور جو شخص یہ کھیلتا تو اس کو مارا جاتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27832]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27832، ترقيم محمد عوامة 26675)
حدیث نمبر: 26676 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٨٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا مسعر وسفيان عن عبد الملك بن عمير عن أبي الأحوص، قال سفيان: عن عبد اللَّه، وقصر به مسعر: ⦗٣٧٢⦘ إياكم وهذه الكعاب الموسومة التي تزجر زجرًا فإنها من الميسر (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسعر حضرت عبد الملک بن عمیر سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت ابو الاحوص نے ارشاد فرمایا: جبکہ حضرت سفیان حضرت عبد الملک بن عمیر سے اور وہ حضرت ابوالاحوص سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ تم ان نشان لگے مہروں سے بچو جن سے تمہیں ڈانٹا جاتا ہے، اس لیے کہ یہ جوا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27833]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27833، ترقيم محمد عوامة 26676)
حدیث نمبر: 26677 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٨٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا (أسامة) (١) (بن) (٢) (زيد) (٣) عن سعيد بن أبي هند سمعه منه عن أبي موسى (قال) (٤) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من لعب بالنرد فقد عصى اللَّه ورسوله" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے چوسر کھیلی تحقیق اس نے اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نافرمانی کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27834]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27834، ترقيم محمد عوامة 26677)
حدیث نمبر: 26678 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٨٣٥ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سلام بن مسكن عن قتادة (عن) (١) أبي أيوب عن عبد اللَّه بن عمرو قال: من لعب بالنرد قمارًا كان كآكل لحم الخنزير، ومن لعب بها (٢) غير قمار كان كالمدهن بودك الخنزير (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے چوسر کھیلی جوئے کے لیے گویا وہ خنزیر کا گوشت کھانے والے کی طرح ہے اور جو یہ کھیلے بغیر جوئے کے، گویا وہ خنزیر کی چربی کا تیل لگانے والے کی طرح ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27835]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27835، ترقيم محمد عوامة 26678)
حدیث نمبر: 26679 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٨٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (١) (٢) بسام قال: سألت أبا جعفر عن اللعب بالنرد فكرهه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بسام فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر سے چوسر کے متعلق پوچھا؟ تو آپ نے اسے مکروہ کہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27836]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27836، ترقيم محمد عوامة 26679)
حدیث نمبر: 26680 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٨٣٧ - حدثنا وكيع قال: حدثنا كامل أبو العلاء قال: سمعت (صلتا) (١) (الدهان) (٢) منذ أربعين سنة عن علي قال: لأن أطلى (بنجوٍ) (٣) (قذر) (٤) أحب إلي من أطلى بخلوق، ولأن أقلب جمرتين أحب إلي من أن أقلب كعبين (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت صلت الدھان فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: میں ہانڈی کے نیچے رکھے جانے والے چمڑے کو ملوں یہ مجھے زیادہ پسند ہے اس سے کہ میں زعفران سے بنی ہوئی خوشبو ملوں۔ اور میں آگ کے دو انگاروں کو الٹ پلٹ کروں یہ مجھے زیادہ پسند ہے اس سے کہ میں چوسر کے مہروں کو الٹ پلٹ کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27837]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27837، ترقيم محمد عوامة 26680)
حدیث نمبر: 26681 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٨٣٨ - حدثنا وكيع (قال) (١) : حدثنا عبيد اللَّه بن الوليد عن فضيل ابن مسلم عن (أبيه) (٢) عن علي أنه كان إذا مر بهم وهم يلعبون بالنردشير عقلهم إلى نصف النهار (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضر ت مسلم فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا گزر چند لوگوں پر ہوا اس حال میں کہ وہ چوسر کھیل رہے تھے۔ آپ نے ان کو نصف النھار تک سزا دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27838]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27838، ترقيم محمد عوامة 26681)