☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرحلة في طلب العلم
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الأدب← في الرحلة في طلب العلم
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 5
حديث رقم: 26652 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٨٠٩ - حدثنا ابن عيينة عن أيوب عن مجالد عن الشعبي قال: ما علمت أحدًا من الناس كان أطلب (للعلم) (١) في أفق من الآفاق (من) (٢) مسروق.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجالد فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے ارشاد فرمایا: کہ میں لوگوں میں سے کسی کو نہیں جانتا کہ اس نے علم طلب کرنے کے لئے حضرت مسروق سے زیادہ دنیا میں سفر کیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27809]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27809، ترقيم محمد عوامة 26652)
حديث رقم: 26653 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٨١٠ - حدثنا وكيع عن (١) سفيان عن رجل لم يسمه: أن مسروقًا رحل في حرف، وأن أبا (سعيد) (٢) رحل في حرف.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سفیان کسی شخص سے جس کا انہوں نے نام بیان نہیں کیا، نقل کرتے ہیں کہ طلب علم کے لئے حضرت مسروق ایک کنارے میں روانہ ہوئے اور حضرت ابو سعید دوسرے کنارے میں روانہ ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27810]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27810، ترقيم محمد عوامة 26653)
حديث رقم: 26654 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٨١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن صالح عن أبيه قال: حدثنا الشعبي بحديث ثم قال: لي أعطيتكه بغير شيء وإن كان الراكب (ليركب) (١) إلى المدينة فيما دونه.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت صالح فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے ہمیں ایک حدیث بیان کی پھر ارشاد فرمایا: میں نے تمہیں یہ حدیث بغیر کسی چیز کے عطا کردی، وگرنہ ایک سوار اس سے بھی کم کے لیے مدینہ تک کا سفر کرتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27811]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27811، ترقيم محمد عوامة 26654)
حديث رقم: 26655 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٨١٢ - حدثنا عبدة بن سليمان عن رجل قال: (قال) (١) لي الشعبي: (أحاديث) (٢) أعطيناكها بغير شيء، وإن كان الراكب ليركب (فيما دونها إلى المدينة) (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبدہ بن سلیمان فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے بیان کیا کہ اما م شعبی نے مجھ سے فرمایا: کہ بہت سی احادیث ہم نے تمہیں بغیر کسی چیز کے عطا کردی ہیں وگرنہ ایک سوار مدینہ تک اس سے بھی کم کے لیے سفر کرتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27812]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27812، ترقيم محمد عوامة 26655)
حديث رقم: 26656 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٨١٣ - حدثنا زيد بن الحباب عن شعبة عن عمارة عن أبي مجلز عن قيس بن عباد قال: خرجت إلى المدينة أطلب العلم والشرف.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ حضرت قیس بن عباد نے ارشاد فرمایا: کہ میں مدینہ کی طرف نکلا تاکہ میں علم اور اعزاز طلب کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27813]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27813، ترقيم محمد عوامة 26656)