☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الإذن على أهل الدمة
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الأدب← في الإذن على أهل الدمة
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 6
Hadith No.: 26509 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٦٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر بن سليمان عن أبي (المنبه) (١) قال: سألت الحسن عن الرجل يحتاج إلى الدخول على أهل الذمة من مطر أو برد، أيستاذن عليهم؟ قال: نعم.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو المنذر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن بصری سے اس آدمی کے متعلق پوچھا: جو ٹھنڈ یا بارش کی وجہ سے ذمیوں کے پاس جانے کا محتاج ہے، کیا وہ ان سے اجازت طلب کرے؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں!۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27666]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27666، ترقيم محمد عوامة 26509)
Hadith No.: 26510 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٦٦٧ - حدثنا معاذ بن معاذ عن ابن عون قال: قلت (لمحمد) (١) : كيف استأذن على أهل الكتاب؟ قال: إن شئت (قلت) (٢) : السلام على (من) (٣) اتبع الهدى؛ (أألج) (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے امام محمد سے پوچھا کہ میں اہل کتاب سے کیسے اجازت مانگوں؟ آپ نے فرمایا: اگر تم چاہو تو یوں کہو: ہدایت کی پیروی کرنے والوں پر سلام ہو، کیا میں داخل ہو جاؤں؟ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27667]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27667، ترقيم محمد عوامة 26510)
Hadith No.: 26511 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٦٦٨ - حدثنا عباد بن العوام عن حصين عن أبي مالك الغفاري قال: إذا دخلت بيتًا فيه المشركون فقل: السلام علينا وعلى عباد اللَّه الصالحين، يحسبون أنك قد سلمت عليهم، وقد صرفت السلام عنهم.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ حضرت ابو مالک غفاری نے ارشاد فرمایا: جب تم کسی ایسے گھر میں داخل ہو جس میں مشرکین موجود ہوں تو تم یوں کہو: السَّلاَمُ عَلَیْنَا وَعَلَی عِبَادِ اللہِ الصَّالِحِینَ۔ ترجمہ: ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر سلام ہو، وہ سمجھیں گے کہ تم نے ان کو سلام کیا حالانکہ تم نے ان سے سلام کو پیری دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27668]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27668، ترقيم محمد عوامة 26511)
Hadith No.: 26512 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٦٦٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم عن عبد الرحمن بن يزيد أنه كان يستأذن على أهل الذمة.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن یزید ذمیوں پر داخل ہونے سے پہلے اجازت طلب کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27669]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27669، ترقيم محمد عوامة 26512)
Hadith No.: 26513 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٦٧٠ - حدثنا وكيع (عن سفيان) (١) عن أبي سنان عن سعيد بن جبير قال: لا تدخل على أهل الكتاب إلا بإذن.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سنان فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر نے ارشاد فرمایا: تم اہل کتاب پر بھی بغیر جازت کے داخل مت ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27670]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27670، ترقيم محمد عوامة 26513)
Hadith No.: 26514 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٦٧١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن حماد عن إبراهيم عن الأسود أنه كان يقول (أندرآيم) (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت اسود فرماتے تھے کہ کیا میں اندر آ جاؤں؟ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27671]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27671، ترقيم محمد عوامة 26514)