☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في رد السلام على أهل الذمة
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الأدب← في رد السلام على أهل الذمة
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 10
Hadith No.: 26273 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٤١٩ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن (مسلم) (١) عن مسروق عن عائشة أنه أتى النبي صلى الله عليه و آله وسلم ناسٌ من اليهود (فقالوا) (٢) : السام عليك يا أبا القاسم، فقال:"وعليكم" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس یہود کے کچھ لوگ آئے اور انہوں نے یوں کہا: السام علیک۔ تم پر موت طاری ہو۔ اے ابو القاسم! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم لوگوں پر بھی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27419]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27419، ترقيم محمد عوامة 26273)
Hadith No.: 26274 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٤٢٠ - حدثنا عبدة بن سليمان ومحمد بن بشر عن (سعيد) (١) عن قتادة عن أنس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إذا سلم عليكم أحد من أهل الكتاب فقولوا: وعليكم" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب اہل کتاب میں سے تمہیں کوئی سلام کرے تو تم یوں جواب دو۔ وعلیکم۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27420]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27420، ترقيم محمد عوامة 26274)
Hadith No.: 26275 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٤٢١ - حدثنا ابن نمير عن محمد بن إسحاق عن يزيد بن أبي حبيب عن (مرثد) (١) بن عبد اللَّه عن أبي عبد الرحمن الجهني قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إني راكب غدا إلى (يهود) (٢) فلا تبدؤوهم بالسلام، (وإذا) (٣) سلموا عليكم فقولوا: وعليكم" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبد الرحمن الجھنی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک کل میں یہود کے پاس جاؤں گا، تو تم لوگ سلام میں پہل مت کرنا اور جب وہ تمہیں سلام کریں تو تم یوں کہنا۔ وعلیکم۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27421]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27421، ترقيم محمد عوامة 26275)
Hadith No.: 26276 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٤٢٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد اللَّه بن دينار عن ابن عمر قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن اليهود إذا لقوكم (وقالوا) (١) : السام عليكم، فقولوا (لهم) (٢) : وعليكم" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک یہودی جب بھی تم سے ملیں اور السام علیکم کہیں تو تم یوں جواب دو۔ وعلیکم۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27422]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27422، ترقيم محمد عوامة 26276)
Hadith No.: 26277 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٤٢٣ - حدثنا أبو أسامة ووكيع عن ابن عون عن حميد بن (زاذويه) (١) عن أنس قال: نهينا أو أمرنا أن لا (نزيد) (٢) أهل الكتاب على: وعليكم (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حمید بن زادویہ فرماتے ہیں کہ حضرت انس نے ارشاد فرمایا: ہمیں منع کیا گیا یا ہمیں حکم دیا گیا کہ ہم اہل کتاب کو سلام کا جواب دینے میں علیکم پر کچھ بھی اضافہ نہ کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27423]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27423، ترقيم محمد عوامة 26277)
Hadith No.: 26278 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٤٢٤ - حدثنا وكيع عن عبد الحميد بن جعفر عن يزيد بن أبي حبيب (١) عن أبي (بصرة) (٢) الغفاري قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إنا غادون إلى (يهود) (٣) فلا (تبدؤوهم) (٤) بالسلام، (فإن) (٥) سلموا (عليكم) (٦) ⦗٢٦٠⦘ فقولوا: وعليكم" (٧) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو بصرہ الغفاری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک ہم کل یہود کے پاس جائیں گے تو تم لوگ ان سے سلام میں پہل مت کرنا، پس اگر وہ تمہیں سلام کریں تو یوں جواب دینا۔ وعلیکم۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27424]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27424، ترقيم محمد عوامة 26278)
Hadith No.: 26279 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٤٢٥ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس قال: من سلم عليكم من خلق اللَّه فردوا عليهم وإن كان يهوديًا أو نصرانيًا أو مجوسيًا (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: اللہ کی مخلوق میں سے جو کوئی بھی تم کو سلام کرے تو تم اس کو سلام کا جواب دو اگرچہ وہ یہودی ہو یا نصرانی ہو یا مجوسی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27425]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27425، ترقيم محمد عوامة 26279)
Hadith No.: 26280 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٤٢٦ - حدثنا (ابن) (١) فضيل عن معن عن إبراهيم قال: إذا سلم عليكم الرجل من أهل الكتاب فقل: وعليك.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت معن فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جب اہل کتاب میں سے کوئی آدمی تمہیں سلام کرے تو تم اس کو یوں جواب دو۔ وعلیک۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27426]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27426، ترقيم محمد عوامة 26280)
Hadith No.: 26281 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٤٢٧ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن زهير عن جابر عن عامر قال: إذا سلم عليكم يهودي أو نصراني فقولوا: وعليكم.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا: جب کوئی یہودی یا نصرانی تمہیں سلام کرے تو تم یوں جواب دو۔ وعلیکم۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27427]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27427، ترقيم محمد عوامة 26281)
Hadith No.: 26282 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٤٢٨ - حدثنا يحيى بن (سليم) (١) عن زمعة (عن سلمة) (٢) بن وهرام عن طاوس قال: كان إذا سلم عليه اليهودي والنصراني قال: (علاك) (٣) السلام.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سلمہ بن وھرام فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس کو جب کوئی یہودی اور عیسائی سلام کرتا تو آپ یوں جواب دیتے، علاک السلام (ترجمہ:) تجھ پر سلام بلند ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27428]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27428، ترقيم محمد عوامة 26282)