☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر في الغضب مما يقوله (الرجل)
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الأدب← ما ذكر في الغضب مما يقوله (الرجل)
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 9
حديث رقم: 25887 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٠١٩ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم التيمي عن الحارث بن سويد عن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ما تعدون الصرعة فيكم؟" (قال) (١) : (قالوا) (٢) : الذي لا يصرعه (الرجال) (٣) قال:"لا، ولكنه الذي يملك نفسه عند الغضب" (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ پہلوان کسے کہتے ہو؟ صحابہ نے عرض کیا: وہ شخص جسے بہت سے آدمی بھی نہ پچھاڑ سکیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں، بلکہ وہ شخص جو غصہ کے وقت اپنے نفس کو قابو رکھے وہ اصل پہلوان ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27019]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27019، ترقيم محمد عوامة 25887)
حديث رقم: 25888 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٠٢٠ - حدثنا بن ادريس عن ليث عن طاوس عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"يسروا ولا (تعسروا) (١) -قالها ثلاثًا- فإذا (غضبت) (٢) فاسكت" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ آسانی پیدا کرو، مشکل پیدا مت کرو، یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، پھر فرمایا: پس جب تجھے غصہ آجائے تو خاموش ہوجا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27020]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27020، ترقيم محمد عوامة 25888)
حديث رقم: 25889 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٠٢١ - حدثنا ابن نمير عن هشام بن عروة عن أبيه عن الأحنف بن قيس عن ابن عم له من بني تميم (عن) (١) (جارية) (٢) بن قدامة أنه قال: يا رسول اللَّه قل ⦗١٤٣⦘ لي قولًا (وأقلل) (٣) لعلي أعيَه قال:"لا تغضب"، فأعاد عليه مرارًا كل ذلك يقول:"لا تغضب" (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جاریہ بن قدامہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! مجھے کچھ نصیحت کردیں اور مختصر نصیحت ہو تاکہ میں اس کو محفوظ کرسکوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو غصہ مت کیا کر، آپ نے بار بار اپنا سوال دہرایا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہر بار یہی بات ارشاد فرمائی: تو غصہ مت کیا کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27021]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27021، ترقيم محمد عوامة 25889)
حديث رقم: 25890 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٠٢٢ - حدثنا عبدة عن هشام عن أبيه عن الأحنف بن قيس عن (جارية) (١) ابن قدامة عن ابن عم له من بني تميم عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٢) (مثله) (٣) (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مذکورہ ارشاد اس سند سے بھی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27022]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27022، ترقيم محمد عوامة 25890)
حديث رقم: 25891 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٠٢٣ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عدي بن ثابت عن سليمان بن صرد قال: استب رجلان عند النبي صلى الله عليه و آله وسلم فجعل أحدهما تحمر عيناه، وتنتفخ أوداجه فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إني لأعرف كلمة لو قالها (١) لذهب عنه الذي يجد، أعوذ باللَّه من الشيطان الرجيم" (٢) فقال الرجل: وهل ترى بي من جنون؟ (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان بن صرد فرماتے ہیں کہ دو آدمیوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک دوسرے کو سب و شتم کیا پس ان دونوں میں سے ایک کی آنکھیں سرخ ہوگئیں اور اس کی گردن کی رگیں پھول گئیں۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں ایک ایسا کلمہ جانتا ہوں کہ اگر یہ شخص اس کو پڑھ لے تو اس کا غصہ ختم ہوجائے۔ وہ کلمہ یہ ہے: أَعُوذُ بِاللَّہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیمِ۔ میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں شیطان مردود سے، پس وہ آدمی کہنے لگا کیا تم مجھے مجنون سمجھتے ہو؟ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27023]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27023، ترقيم محمد عوامة 25891)
حديث رقم: 25892 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٠٢٤ - حدثنا حسين بن علي عن (زائدة) (١) عن عبد الملك بن عمير عن عبد الرحمن بن أبي ليلى عن معاذ قال: استب رجلان عند رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فغضب أحدهما غضبًا شديدًا، حتى أنه (ليخيل) (٢) إليَّ أن أنفه (يتمزع) (٣) ، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إني لأعرف كلمة لو قالها هذا الغضبان (ذهب) (٤) غضبة، أعوذ باللَّه العظيم من الشيطان (الرجيم) (٥) " (٦) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت معاذ فرماتے ہیں کہ دو آدمیوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک دوسرے کو گالیاں دیں، پس ان میں سے ایک کو بہت سخت غصہ آگیا یہاں تک کہ مجھے خیال آنے لگا کہ کہیں غصہ سے اس کی ناک ہی نہ پھٹ پڑے اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں ایک ایسا کلمہ جانتا ہوں اگر یہ غصہ میں مبتلا شخص اس کلمہ کو پڑھ لے تو اس کا غصہ ختم ہوجائے، وہ کلمہ یہ ہے: میں اللہ کی پناہ لیتا ہوں جو عظیم ذات ہے، شیطان مردود سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27024]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27024، ترقيم محمد عوامة 25892)
حديث رقم: 25893 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٠٢٥ - حدثنا حسين بن علي (عن) (١) زائدة عن علي بن زيد عن أبي نضرة عن أبي سعيد قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"اتقوا الغضب، فإنها جمرة توقد في قلب بن آدم، ألم (تر) (٢) (إلى) (٣) انتفاخ أوداجه وحمرة عينيه، فمن (أحس) (٤) من ذلك شيئا فليلزق بالأرض" (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سُنا: تم لوگ غصہ سے بچو۔ بیشک یہ انگارہ ہے جو ابن آدم کے دل میں سلگتا ہے۔ کیا تم غصہ میں مبتلا شخص کی پھولی ہوئی رگیں اور اس کی سرخ آنکھیں نہیں دیکھتے؟ پس جو شخص تھوڑا سا بھی غصہ محسوس کرے تو اس کو چاہیے کہ وہ زمین پر لیٹ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27025]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27025، ترقيم محمد عوامة 25893)
حديث رقم: 25894 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٠٢٦ - حدثنا داود بن عبد اللَّه قال: أخبرنا مالك (بن) (١) أنس عن ابن شهاب عن سعيد بن (المسيب) (٢) عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ليس الشديد بالصرعة إنما الشديد الذي يملك نفسه عند الغضب" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نہیں ہے طاقت ور پہلوان جو لوگوں کو پچھاڑ دے بلکہ طاقت ور پہلوان تو وہ ہے جو اپنے نفس کو غصہ کے وقت میں قابو رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27026]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27026، ترقيم محمد عوامة 25894)
حديث رقم: 25895 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٠٢٧ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن حميد بن عبد الرحمن عن رجل من أصحاب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أنه أتى النبي صلى الله عليه و آله وسلم (١) (رجلٌ) (٢) فقال: أوصني (بكلمات) (٣) (و) (٤) لا تكثر عليَّ، قال:"اجتنب الغضب"، فأعاد عليه فقال:"اجتنب الغضب"، فأعاد عليه فقال:"اجتنب الغضب" (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حمید بن عبد الرحمن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک صحابی سے نقل کرتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا۔ مجھے چند کلمات کی وصیت فرما دیجئے اور مجھ پر کثرت مت کیجئے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: غصہ سے اجتناب کرو، اس نے پھر اپنا سوال دہرایا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: غصہ سے اجتناب کرو، اس شخص نے پھر اپنا سوال دہرایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: غصہ سے اجتناب کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27027]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27027، ترقيم محمد عوامة 25895)