☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننے کی اجازت دیتے ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب اللباس← جو حضرات دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننے کی اجازت دیتے ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 25681 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٨٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن هشام بن سعد عن جعفر بن عبد اللَّه بن (جعفر) (١) (أن) (٢) جعفر بن أبي طالب (٣) تختم في يمينه (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعفر بن عبد اللہ بن جعفر سے روایت ہے کہ حضرت جعفر بن ابی طالب اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26805]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26805، ترقيم محمد عوامة 25681)
حدیث نمبر: 25682 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٨٠٦ - (حدثنا أبو بكر قال) (١) : حدثنا (معن) (٢) عن المختار بن سعد قال: رأيت محمد بن علي يتختم في يمينه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مختار بن سعد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد بن علی رضی اللہ عنہ کو اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26806]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26806، ترقيم محمد عوامة 25682)
حدیث نمبر: 25683 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٨٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن محمد بن إسحاق عن الصلت ابن عبد اللَّه بن نوفل قال: رأيت بن عباس وخاتمه في يمينه ولا (أحسبه) (١) إلا أنه ذكر أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم كذلك كان يلبسه (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت صلت بن عبد اللہ بن نوفل سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو دیکھا۔ ان کی انگوٹھی ان کے دائیں ہاتھ میں تھی۔ اور میرا خیال ہے کہ انہوں نے یہ بات بھی ذکر کی تھی کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی اسی طرح پہنا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26807]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26807، ترقيم محمد عوامة 25683)
حدیث نمبر: 25684 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٨٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن إبراهيم (١) بن الفضل ⦗٧٦⦘ عن (عبد اللَّه) (٢) بن محمد بن عقيل عن عبد اللَّه بن جعفر أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم كان يتختم في يمينه (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن جعفر سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26808]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26808، ترقيم محمد عوامة 25684)
حدیث نمبر: 25685 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٨٠٩ - حدثنا أبو بكر (قال: حدثنا عفان) (١) قال: حدثنا حماد بن سلمة قال: أخبرني ابن أبي رافع مولى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أن عبد اللَّه بن جعفر كان يتختم في يمينه، (وزعم أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم كان يتختم في يمينه) (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد بن سلمہ بیان کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ مجھے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مولی حضرت ابو رافع نے بتایا کہ حضرت عبد اللہ بن جعفر اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے۔ اور ان کا گمان یہ تھا کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26809]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26809، ترقيم محمد عوامة 25685)