☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عقیقہ کے بارے میں، بچہ کی طرف سے کتنے اور بچی کی طرف سے کتنے (جانور)
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب العقيقة← عقیقہ کے بارے میں، بچہ کی طرف سے کتنے اور بچی کی طرف سے کتنے (جانور)
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 24723 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٨٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن (عبيد اللَّه) (١) بن أبي (يزيد) (٢) عن أبيه عن (سباع بن) (٣) ثابت عن أم كرز عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"عن الغلام ⦗٣٦٣⦘ شاتان (مكافئتان) (٤) وعن الجارية شاة لا يضركم إناثًا كن أم ذكرانا" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ام کرز، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بچہ کی طر ف سے دو پوری بکریاں اور بچی کی طرف سے ایک بکری۔“ اس بات سے تمہارا کوئی نقصان نہیں ہوگا کہ وہ بکریاں ہوں یا بکرے ہوں۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب العقيقة/حدیث: 25820]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25820، ترقيم محمد عوامة 24723)
حدیث نمبر: 24724 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٨٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن عطاء عن حبيبة بنت ميسرة عن (أم كرز) (١) سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:" (عن) (٢) الغلام (شاتان) (٣) (مكافئتان) (٤) و (عن) (٥) الجارية شاة" (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ام کرز سے روایت ہے کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سُنا۔ ”بچہ کی طرف سے دو پوری بکریاں اور بچہ کی طرف سے ایک بکری۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب العقيقة/حدیث: 25821]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25821، ترقيم محمد عوامة 24724)
حدیث نمبر: 24725 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٨٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن أسلم عن عطاء أن أم السباع سألت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أعق عن (أولادي) (١) قال:"نعم عن الغلام شاتان وعن الجارية شاة" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے روایت ہے کہ حضرت ام السباع نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا۔ کیا میں اپنی اولاد کی طرف سے عقیقہ کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہاں۔“ بچہ کی طرف سے دو بکریاں اور بچی کی طرف سے ایک بکری۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب العقيقة/حدیث: 25822]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25822، ترقيم محمد عوامة 24725)
حدیث نمبر: 24726 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٨٢٣ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن يزيد عن عطاء عن ابن عباس قال: عن الغلام شاتان وعن الجارية شاة] (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ بچے کی طرف سے دو بکریاں اور بچی کی طرف سے ایک بکری۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب العقيقة/حدیث: 25823]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25823، ترقيم محمد عوامة 24726)
حدیث نمبر: 24727 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٨٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن داود بن قيس عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده قال: سئل النبي صلى الله عليه و آله وسلم عن العقيقة (قال) (١) :"لا أحب (العقوق) (٢) ، من وُلد له (٣) مولود فأحب أن ينسك عنه، فليفعل: عن الغلام شاتان وعن الجارية شاة" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شعیب، اپنے والد سے، اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیقہ کے بارے میں سوال کیا گیا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں (والدین کی) نافرمانی کرنے کو پسند نہیں کرتا۔ جس آدمی کے بچہ پیدا ہو اور وہ اس کی طرف سے قربانی کرنے کو پسند کرے تو اس کو قربانی کرنی چاہیے، بچہ کی طرف سے دو بکریاں اور بچی کی طرف سے ایک بکری۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب العقيقة/حدیث: 25824]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25824، ترقيم محمد عوامة 24727)
حدیث نمبر: 24728 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٨٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شهاب بن محمد (الغاضري) (١) عن عثمان بن الأسود عن مجاهد قال: في العقيقة (شاتان) (٢) (مكافئتان) (٣) وعن الجارية شاة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ عقیقہ میں دو پوری بکریاں ہیں اور بچی کی طرف سے ایک بکری ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب العقيقة/حدیث: 25825]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25825، ترقيم محمد عوامة 24728)
حدیث نمبر: 24729 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٨٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن (عبد اللَّه) (١) بن عثمان عن يوسف بن ماهك عن حفصة بنت عبد الرحمن عن ⦗٣٦٥⦘ عائشة أنها قالت: أمرنا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أن نعق عن الغلام (شاتين) (٢) ، وعن الجارية شاة (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حفصہ بنت عبد الرحمن، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں روایت کرتی ہیں کہ انہوں نے ارشاد فرمایا: جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم عقیقہ کریں بچہ کی طرف سے دو بکریاں اور بچی کی طرف سے ایک بکری۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب العقيقة/حدیث: 25826]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25826، ترقيم محمد عوامة 24729)
حدیث نمبر: 24730 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٨٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن عبد الملك عن عطاء عن عائشة قالت: السنة عن الغلام شاتان (مكافئتان) (١) (وعن الجارية شاة) (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ غلام (بچہ) کی طرف سے دو پوری بکریاں اور بچی کی طرف سے ایک بکری کا (عقیقہ کرنا) سُنت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب العقيقة/حدیث: 25827]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25827، ترقيم محمد عوامة 24730)