☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
پچھنے سر میں کس جگہ لگوائے جائیں؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطب← پچھنے سر میں کس جگہ لگوائے جائیں؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 23968 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٠٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن عبد العزيز بن عمر عن مكحول قال: كان النبي صلى الله عليه و آله وسلم (١) يحتجم أسفل من الذؤابة ويسميها (منقذًا) (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ نبی کرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (اپنی) پیشانی کے بالوں کے نچلے حصہ میں پچھنے لگواتے تھے اور اس کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منقذ کا نام دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25046]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25046، ترقيم محمد عوامة 23968)
حدیث نمبر: 23969 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٠٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أسود بن عامر قال: حدثنا جرير بن حازم عن قتادة عن أنس قال: احتجم رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (ثلاثًا) (١) (على) (٢) الأخدعين، وعلى الكاهل واحدة (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس سے روایت ہے کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین جگہ پر پچھنے لگوائے، دو رگیں گردن کے دونوں جانب اور ایک دو کندھوں کے درمیان۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25047]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25047، ترقيم محمد عوامة 23969)
حدیث نمبر: 23970 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٠٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا خالد بن (مخلد) (١) قال: حدثنا سليمان بن بلال قال: حدثني علقمة بن أبي علقمة قال: سمعت عبد الرحمن الأعرج قال: سمعت عبد اللَّه بن (بحينة) (٢) يقول: احتجم رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (بلحى جمل) (٣) وهو محرم وسط رأسه (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن بحینہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مقام لَحَیْ جمل میں پچھنے لگوائے اور (اس وقت) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حالت احرام میں تھے اور سر کے درمیان لگوائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25048]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25048، ترقيم محمد عوامة 23970)
حدیث نمبر: 23971 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٠٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) يحيى بن (سعيد) (٢) عن سليمان بن يسار أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم احتجم بمكان بطريق مكة (بمعدن) (٣) يدعى لحى جمل وهو محرم فوق رأسه (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان بن یسار سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ کے عدن والے راستہ میں ایک مقام پر جس کا نام لحی جمل تھا۔ اس حالت میں اپنے سر مبارک پر پچھنے لگوائے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حالت احرام میں تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25049]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25049، ترقيم محمد عوامة 23971)
حدیث نمبر: 23972 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٠٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم عن حسن بن صالح عن منصور قال: قلت لمجاهد احتجم رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم؟ قال: (لا) (١) ، إلا إن رجله (وثئت) (٢) فحجمها رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت منصور سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد سے پوچھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پچھنے لگوائے تھے؟ انہوں نے جواب دیا۔ مگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پاؤں مبارک کمزور ہوگیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو سینگی لگوائی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25050]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25050، ترقيم محمد عوامة 23972)
حدیث نمبر: 23973 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٠٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) هشام عن عكرمة عن ابن عباس أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم احتجم وهو محرم في رأسه من أذى كان به (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے سر مبارک پر بوجہ تکلیف کے پچھنے لگوائے تھے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حالت احرام میں تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25051]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25051، ترقيم محمد عوامة 23973)