☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يستأجر الدار (يؤجر بأكثر)
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب البيوع والأقضية← في الرجل يستأجر الدار (يؤجر بأكثر)
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 17
Hadith No.: 23746 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٤٨٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن عمر بن عامر عن قتادة عن نافع عن ابن عمر في رجل استأجر أجيرا (فآجره) (١) بأكثر مما استأجره، (قال) (٢) : الفضل (للأول) (٣) (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو مزدور کرایہ پر لے کر اس سے زیادہ کرایہ پر آگے دے دے تو زیادتی پہلے کو ملے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24822]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24822، ترقيم محمد عوامة 23746)
Hadith No.: 23747 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٤٨٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا (شعبة) (١) عن قتادة عن ابن عمر أنه (كرهه) (٢) (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اس کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24823]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24823، ترقيم محمد عوامة 23747)
Hadith No.: 23748 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٤٨٢٤ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم في الرجل (يستكري) (١) البيت فيكريه بأكثر مما استأجره، قال: يرد الفضل] (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص کرایہ پر مکان لے کر اس سے زیادہ کرایہ پر آگے دے دے تو زیادتی کو واپس کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24824]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24824، ترقيم محمد عوامة 23748)
Hadith No.: 23749 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٤٨٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) علي بن مبارك عن يحيى بن أبي كثير عن سعيد بن المسيب و (أبي) (٢) سلمة بن عبد الرحمن وعروة بن الزبير وسليمان بن يسار في الرجل يستأجر الدار (فيؤجرها) (٣) بأكثر مما (استأجرها) (٤) فرخص فيه اثنان وكرهه اثنان.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب، حضرت ابو سلمہ بن عبد الرحمن اور حضرت عروہ بن زبیر اور حضرت سلیمان بن یسار سے مروی ہے کہ اگر کوئی شخص مکان کرایہ پر لے کر اس سے زیادہ قیمت میں کرایہ پردے دے تو ان حضرات میں سے دو نے اس کی اجازت دی ہیں اور دو نے اس کو ناپسند کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24825]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24825، ترقيم محمد عوامة 23749)
Hadith No.: 23750 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٤٨٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن عثمان بن الأسود عن مجاهد قال، (لا تأخذن) (١) (فضلا) (٢) من دابة تستأجرها ولا بيت.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ گھر یا جانور جو کرایہ پر لیا ہے اس پر زیادتی وصول مت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24826]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24826، ترقيم محمد عوامة 23750)
Hadith No.: 23751 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٤٨٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر عن طلحة عن إياس بن معاوية أنه قال: (إذا) (١) استأجرت غلاما أو (دكانا) (٢) فلا (تؤجره) (٣) بأكثر مما (استأجرته) (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ایاس بن معاویہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب تم دکان یا غلام کرایہ پر لو تو جتنا کرایہ لیا ہے اس سے زیادہ کرایہ پر مت دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24827]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24827، ترقيم محمد عوامة 23751)
Hadith No.: 23752 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٤٨٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا أبو هلال قال: سمعت شهر بن حوشب يكره أن يستأجر الرجل الشيء (فيؤجره) (١) بأكثر (من) (٢) أجره.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شہر بن حوشب اس بات کو ناپسند فرماتے تھے کہ آدمی کوئی چیز کرایہ پر لے کر زیادہ کرایہ پر آگے دے دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24828]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24828، ترقيم محمد عوامة 23752)
Hadith No.: 23753 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٤٨٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيد اللَّه عن الربيع عن عكرمة قال: (هو) (١) حرام.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ یہ حرام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24829]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24829، ترقيم محمد عوامة 23753)
Hadith No.: 23754 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٤٨٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا شعبة عن حماد عن إبراهيم قال: هو ربا.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ یہ سود ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24830]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24830، ترقيم محمد عوامة 23754)
Hadith No.: 23755 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٤٨٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري (قال) (١) : سألته عن الرجل يستأجر الشيء (فيؤجره) (٢) (بأكثر) (٣) (مما) (٤) استأجره، فلم ير به بأسا، ثم سألته (عنه) (٥) بعد فكرهه.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زہری سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ کوئی شخص کرایہ پر چیز لے کر اس سے زیادہ کرایہ پر آگے دے سکتا ہے؟ انہوں نے اس میں کوئی حرج نہ سمجھا، پھر بعد میں میں نے دوبارہ ان سے دریافت کیا تو انہوں نے اس کو ناپسند کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24831]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24831، ترقيم محمد عوامة 23755)
Hadith No.: 23756 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٤٨٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عمر بن أيوب عن جعفر عن ميمون أنه كرهه.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت میمون بھی اس کو ناپسند فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24832]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24832، ترقيم محمد عوامة 23756)
Hadith No.: 23757 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٤٨٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم أنه كره أن يستأجر الرجل الدار ثم (يؤجرها) (١) بأكثر مما استأجرها، قال: قلت لإبراهيم: فإن (آجرها) (٢) بأكثر لمن يكون الأجر؟ قال: لصاحبها.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اس بات کو ناپسند فرماتے تھے کہ آدمی کرایہ پر مکان لے کر پھر زیادہ کرایہ پردے دے، راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے دریافت کیا کہ اگر وہ زیادہ کرایہ پردے دے تو کرایہ کس کا ہوگا؟ فرمایا اس کے مالک کا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24833]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24833، ترقيم محمد عوامة 23757)
Hadith No.: 23758 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٤٨٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا مبارك عن يونس بن عبيد عن ابن سيرين أنه كرهه.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین اس کو ناپسند فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24834]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24834، ترقيم محمد عوامة 23758)
Hadith No.: 23759 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٤٨٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أيوب عن محمد قال: كان أصحابنا الكوفيون يكرهونه ويقولون: (لم نشتر) (١) ولم نبع، فبأي شيء (نأكل) (٢) ماله؟.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمارے کوفہ کے اصحاب اس کو ناپسند فرماتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ نہ ہم خریدیں اور نہ فروخت کریں؟ پھر ہم کس طرح اس کا مال کھائیں گے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24835]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24835، ترقيم محمد عوامة 23759)
Hadith No.: 23760 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٤٨٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عليه عن ابن أبي عروبة عن قتادة عن سعيد بن المسيب وابن عمر أنهما كانا يكرهان إذا استأجر الرجل الشيء أن (يؤجره) (١) بأكثر مما استأجره (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اِ س بات کو ناپسند فرماتے تھے کہ کوئی شخص کرایہ پر چیز لے کر پھر اس سے زیادہ کرایہ پردے دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24836]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24836، ترقيم محمد عوامة 23760)
Hadith No.: 23761 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٤٨٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن عوف قال: كان هشام بن هبيرة (يقضي) (١) من استأجر شيئًا (ثم آجره) (٢) بأكثر مما استأجر به أن ذلك الفضل لربه.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عوف فرماتے ہیں کہ حضرت ہشام بن ھبیرہ فیصلہ فرماتے تھے کہ جو شخص کرایہ پر چیز لے کر آگے زیادہ کرایہ پردے دے تو زیادتی سود ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24837]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24837، ترقيم محمد عوامة 23761)
Hadith No.: 23762 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٤٨٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن الزبرقان عن إبراهيم مثل حديث وكيع عن منصور (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت منصور سے اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24838]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24838، ترقيم محمد عوامة 23762)