☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص دو تین سالوں کے لئے پھلوں کی بیع کرے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← کوئی شخص دو تین سالوں کے لئے پھلوں کی بیع کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 23718 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٧٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة (عن عمرو) (١) عن جابر قال: نهيت ابن الزبير عن بيع النخل (معاومة) (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ نے سالوں کے حساب سے کھجوروں کی بیع کرنے کو ناجائز قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24792]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24792، ترقيم محمد عوامة 23718)
حدیث نمبر: 23719 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٧٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن حميد الأعرج عن سليمان ابن عتيق عن جابر [أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم نهى عن بيع النخل سنين (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کھجور کی کئی سالوں کے لئے بیع کرنے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24793]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24793، ترقيم محمد عوامة 23719)
حدیث نمبر: 23720 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٧٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أيوب عن أبي الزبير عن جابر ⦗٥٥⦘ (قال: نهى) (١) النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٢) ] (٣) عن (المعاومة) (٤) (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی 5 نے سالوں کے اعتبار سے (یعنی کئی سال کی اکٹھی بیع کرنے) سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24794]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24794، ترقيم محمد عوامة 23720)
حدیث نمبر: 23721 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٧٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة (١) عن عمرو عن محمد بن علي قال: (وليت) (٢) صدقة النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٣) (٤) فأتيت محمود بن لبيد فسألته فقال: إن عمر كان عنده يتيم، فباع ماله ثلاث سنين (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صدقات کا ولی بنایا گیا تو میں حضرت محمد بن لبید کے پاس آیا اور ان سے اس کے متعلق دریافت کیا، انہوں نے فرمایا: حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس ایک یتیم کا مال تھا، آپ نے اس کا مال تین سال کے لئے فروخت کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24795]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24795، ترقيم محمد عوامة 23721)
حدیث نمبر: 23722 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٧٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع عن) (١) سفيان عن منصور، قال: قلت له: كان إبراهيم يكره بيع النخل (السنين) (٢) ؟ قال: (كان يكره) (٣) ما هو أهون من هذا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت منصور سے کہا گیا کہ حضرت ابراہیم دو سال کے لئے کھجور کی بیع کرنے کو ناپسند کرتے تھے؟ حضرت منصور نے فرمایا: وہ تو اس سے بھی آسان چیز کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24796]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24796، ترقيم محمد عوامة 23722)
حدیث نمبر: 23723 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٧٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام بن عروة عن (سعد) (١) ⦗٥٦⦘ مولى عمر أن أسيد بن حضير مات وعليه دين، فباع عمر ثمرة أرضه سنتين (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعد سے مروی ہے کہ حضرت اسید بن خضیر فوت ہوئے تو ان کے ذمہ قرضہ تھا، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کی زمین کے پھلوں کو دو سال کے لئے فروخت فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24797]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24797، ترقيم محمد عوامة 23723)