☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات حیوان میں شفعہ کو درست نہیں سمجھتے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← جو حضرات حیوان میں شفعہ کو درست نہیں سمجھتے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 22503 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادا: في العبد شفعة؟ (قالا) (١) : لا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
میں نے حماد اور حکم سے پوچھا کہ غلام میں شفعہ کرسکتے ہیں؟ آپ نے فرمایا اس میں شفعہ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23478]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23478، ترقيم محمد عوامة 22503)
حدیث نمبر: 22504 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش عن عبد العزيز بن رفيع عن ابن أبي مليكة قال: قضى النبي صلى الله عليه و آله وسلم بالشفعة في كل شيء (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی ملیکہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہر چیز میں شفعہ کا فیصلہ (حکم) فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23479]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23479، ترقيم محمد عوامة 22504)
حدیث نمبر: 22505 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٨٠ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معاذ عن أشعث عن الحسن قال: كان يقول: (١) ليس في الحيوان شفعة] (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے تھے کہ حیوان میں شفعہ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23480]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23480، ترقيم محمد عوامة 22505)
حدیث نمبر: 22506 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن محمد بن عمارة عن أبي بكر (١) بن (عمرو) (٢) بن حزم عن أبان بن عثمان (قال: قال عثمان) (٣) : لا شفعة ⦗٢٤٩⦘ في بئر ولا فحل، و (الأرف) (٤) (يقطع) (٥) كل شفعة (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عثمان فرماتے ہیں کہ کنویں میں اور محل (نر کھجور کا درخت) میں شفعہ نہیں ہے اور دو زمینوں کی درمیانی حد فاصل تمام باہمی شفعوں کو ختم کردیتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23481]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23481، ترقيم محمد عوامة 22506)
حدیث نمبر: 22507 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا أبان بن عبد اللَّه البجلي قال: سألت عطاء في الثوب شفعة؟ قال: نعم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ کپڑے میں شفعہ ہے؟ آپ نے فرمایا: ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23482]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23482، ترقيم محمد عوامة 22507)