☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
یہودی، نصرانی اور غلام کی گواہی دینا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← یہودی، نصرانی اور غلام کی گواہی دینا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 22262 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٢٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن معمر عن الزهري وقتادة قالا: أهل الكتاب والعبد والصبي إذا كانت عندهم شهادة فأسلم أهل الكتاب و (عتق) (١) العبد وشب الصبي فشهادتهم جائزة [إلا أن تكون ردت وهم كذلك.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری اور قتادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر اہل کتاب، غلام اور بچہ گواہ ہوں پھر اہل کتاب مسلمان ہوجائے اور غلام آزاد ہوجائے اور بچہ بڑا ہوجائے تو ان کی گواہی دینا درست ہے، ہاں اگر ان کی پہلی والی حالت میں گواہی رد کردی گئی ہو تو پھر جائز نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23220]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23220، ترقيم محمد عوامة 22262)
حدیث نمبر: 22263 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٢٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن الزهري في العبد] (١) يشهد بالشهادة فيرد ثم يعتق، قال: لا (يجوز) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ غلام اگر غلامی میں گواہی دے اور اس کی گواہی رد کردی جائے پھر وہ آزاد ہوجائے تو پھر اس کی گواہی (اسی معاملہ میں جس میں پہلے رد کردی گئی تھی) درست نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23221]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23221، ترقيم محمد عوامة 22263)
حدیث نمبر: 22264 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٢٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معاذ بن معاذ عن أشعث عن الحسن أنه كان يقول في العبد والذمي إذا (شهدا) (١) فردت (شهادتهما) (٢) ، ثم (عتق) (٣) هذا وأسلم هذا: (أنهما) (٤) تجوز (شهادتهما) (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ غلام اور ذمی اگر گواہی دیں اور ان کی گواہی رد کردی جائے پھر غلام آزاد ہوجائے اور ذمی مسلمان ہوجائے تو ان کی گواہی درست ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23222]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23222، ترقيم محمد عوامة 22264)
حدیث نمبر: 22265 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٢٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم عن إبراهيم قال: إذا شهد العبد فردت شهادته ثم أعتق قال: لا تجوز.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ غلام گواہی دے اور اس کی گواہی رد کردی جائے، پھر وہ آزاد ہوجائے، تو پھر اس کی وہ گواہی معتبر نہیں، جبکہ حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں اس کی گواہی درست ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23223]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23223، ترقيم محمد عوامة 22265)
حدیث نمبر: 22266 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٢٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن (أبي) (١) عوانة عن عمر بن ⦗١٨٤⦘ (أبي) (٢) سلمة عن أبيه قال: إذا شهد العبد فردت شهادته ثم (أعتق) (٣) فإنها لا تجوز.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ غلام اگر گواہی دے اور اس کی گواہی رد کردی جائے پھر آزاد ہوجائے تو اس کی گواہی معتبر نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23225]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23225، ترقيم محمد عوامة 22266)
حدیث نمبر: 22267 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٢٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن قتادة عن شريح أنه (قال) (١) : إذا شهد العبد فردت شهادته ثم أعتق قال: (٢) لا تجوز.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر غلام گواہی دے اور اس کی گواہی رد کردی جائے پھر وہ آزاد ہوجائے تو اس کی گواہی معتبر نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23226]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23226، ترقيم محمد عوامة 22267)
حدیث نمبر: 22268 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٢٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي قال: حدثنا حماد بن سلمة عن عبد الكريم عن عمرو بن شعيب وعطاء أن عمر بن الخطاب قال في اليهودي والنصراني والعبد: [إذا شهدوا شهادة لم (يقيموها) (١) حتى يعتق ويسلم اليهودي] (٢) ، فشهادتهم جائزة (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ یہودی، نصرانی اور غلام کی گواہی کے متعلق فرماتے ہیں کہ جب انہوں نے کوئی گواہی دی جس کو وہ قائم نہ کرسکے (یعنی دو ہوگئی) یہاں تک کہ غلام آزاد ہوگیا اور یہودی اور نصرانی مسلمان ہوگئے تو ان کی گواہی جائز ہوگی تو ان کی گواہی درست ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23227]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23227، ترقيم محمد عوامة 22268)