☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الحوالة (أله) أن يرجع فيها؟
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب البيوع والأقضية← في الحوالة (أله) أن يرجع فيها؟
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 9
حديث رقم: 21113 مصنف ابن أبي شيبة
٢١٩٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن مغيرة عن إبراهيم قال: كل حوالة (ترجع) (١) إلا أن يقول الرجل للرجل: أبيعك ما على فلان (وفلان) (٢) بكذا وكذا، فإذا باعه فلا يرجع.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ہر حوالہ میں رجوع کی جاسکتی ہے، البتہ اگر ایک آدمی دوسرے سے یہ کہے کہ میں تجھ سے اس چیز پر بیع کرتا ہوں جو فلاں اور فلاں کے پاس ہے اور اتنے اور اتنے میں بیع کرتا ہوں، اگر وہ بیع کرلے تو رجوع نہیں کرسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21977]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21977، ترقيم محمد عوامة 21113)
حديث رقم: 21114 مصنف ابن أبي شيبة
٢١٩٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى (١) بن أبي زائدة عن ابن (أبي غنية) (٢) عن الحكم بن (عتيبة) (٣) قال: لا يرجع في الحوالة إلى صاحبه، حتى يفلس أو يموت ولا يدع (وفاء) (٤) ، فإن الرجل يوسر مرة ويعسر مرة.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حکم بن عتیبہ فرماتے ہیں کہ حوالہ میں صاحب حوالہ کی طرف رجوع نہیں کیا جاسکتا یہاں تک کہ وہ نادار ہوجائے یا مرجائے اور معاہدہ پورا کرنے کے لئے کوئی سبب نہ چھوڑے، اس لئے کہ آدمی کبھی مالدار اور کبھی نادار ہوجاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21978]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21978، ترقيم محمد عوامة 21114)
حديث رقم: 21115 مصنف ابن أبي شيبة
٢١٩٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن خليد بن جعفر عن أبي إياس عن عثمان في الحوالة: يرجع ليس على (مال) (١) مسلم توى (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ حوالہ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ حوالہ میں رجوع کیا جاسکتا ہے، مسلمان کے مال کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21979]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21979، ترقيم محمد عوامة 21115)
حديث رقم: 21116 مصنف ابن أبي شيبة
٢١٩٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن ابن أبي عروبة عن قتادة عن الحسن قال: إذا احتال على مليء ثم أفلس بعد فهو جائز عليه.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب کسی شخص نے مالداری کی حالت میں حوالہ کیا اور بعد میں غریب ہوگیا تو وہ مال اس کے لئے جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21980]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21980، ترقيم محمد عوامة 21116)
حديث رقم: 21117 مصنف ابن أبي شيبة
٢١٩٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن خطاب العصفري قال: أحالني رجل على يهودي (فلوّانى) (١) فسألت الشعبي فقال: ارجع إلى الأول.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت خطاب عصفری کہتے ہیں کہ مجھ سے ایک آدمی نے کسی یہودی کے پاس رکھوائے موجود مال کا حوالہ کیا اور اس یہودی نے مجھے مال دینے سے انکار کیا اور ٹال مٹول سے کام لیا تو میں نے اس بارے میں حضرت شعبی سے سوال کیا، انہوں نے فرمایا کہ پہلے سے رجوع کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21981]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21981، ترقيم محمد عوامة 21117)
حديث رقم: 21118 مصنف ابن أبي شيبة
٢١٩٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم عن شريح في الرجل يحيل الرجل (فيتوانى) (١) قال: (٢) يرجع على الأول.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی دوسرے کے پاس مال رکھوائے تو دوسرا اس مال کو ہلاک کردے تو پہلے سے رجوع کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21982]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21982، ترقيم محمد عوامة 21118)
حديث رقم: 21119 مصنف ابن أبي شيبة
٢١٩٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن زكريا عن الشعبي عن شريح بنحوه.
الترجمة: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21983]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21983، ترقيم محمد عوامة 21119)
حديث رقم: 21120 مصنف ابن أبي شيبة
٢١٩٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد اللَّه بن أبي السفر عن الشعبي أنه كره أن يقول: أشتري منك ما على فلان، وقال: هو غرر.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ آدمی یہ کہے کہ میں یہ چیز تجھ سے اس چیز کے عوض خریدتا ہوں جو فلاں کے پاس ہے، حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ یہ غرر (غیر موجود چیز میں کیا جانے والا معاملہ) ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21984]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21984، ترقيم محمد عوامة 21120)
حديث رقم: 21121 مصنف ابن أبي شيبة
٢١٩٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معاذ (بن معاذ) (١) عن أشعث عن الحسن أنه كان لا يرى الحوالة (براءة) (٢) إلا أن يبرئه، (فإذا) (٣) أبرأه فقد برئ.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن حوالہ کو براءت نہیں سمجھتے تھے، ہاں البتہ جب صاحب حق واقعی بری کردے تو بری ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21985]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21985، ترقيم محمد عوامة 21121)