☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في العارية من كان لا يضمنها ومن كان (يفعل)
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب البيوع والأقضية← في العارية من كان لا يضمنها ومن كان (يفعل)
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 21
Page 1 of 2
Hadith No.: 20921 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢١٧٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن عبد العزيز بن رفيع عن ابن أبي مليكة قال: كتب إليَّ ابن عباس أن ضمن العارية إن شاء صاحبها (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی ملیکہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مجھے ایک خط میں لکھا کہ عاریہ (مانگی ہوئی چیز) کا ضمان دلواؤ اگر چیز کا مالک چاہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21772]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21772، ترقيم محمد عوامة 20921)
Hadith No.: 20922 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢١٧٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن عياش عن سوادة بن زياد قال: (كتبت) (١) إلى عمر بن عبد العزيز في امرأة استعارت (حليا لعرس) (٢) (فهلك) (٣) الحلي، فكتب عمر بن عبد العزيز: لا ضمان عليها إلا أن تكون (بغتة) (٤) غائلة.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سوادہ بن زیاد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کے نام خط لکھا کہ ایک عورت نے شادی کے لئے کسی سے زیور مانگا، پھر وہ زیور ضائع ہوگیا۔ اس کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر عورت نے اس میں کوئی خیانت نہیں کی تو ضمان نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21773]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21773، ترقيم محمد عوامة 20922)
Hadith No.: 20923 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢١٧٧٤ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن داود عن عمر بن عبد العزيز أنه كان يضمّن العارية] (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبد العزیز عاریہ (مانگی ہوئی چیز) کا ضمان مقرر کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21774]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21774، ترقيم محمد عوامة 20923)
Hadith No.: 20924 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢١٧٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن حجاج عن الحكم أن عليا (١) قال: في العارية هو مؤتمن.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ عاریہ (مانگی ہوئی چیز) کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ امانت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21775]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21775، ترقيم محمد عوامة 20924)
Hadith No.: 20925 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢١٧٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن (شباك) (١) قال: استعارت امرأة خواتيم فأرادت أن تتوضا فوضعتها في حجرها فضاعت، فارتفعوا إلى شريح فقال: إنما استعارت لتردها فخالفت، فضمنها شريح.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شباک فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے کسی سے انگوٹھیاں استعمال کے لئے حاصل کیں، ایک دن وہ وضو کرنے لگی تو اس نے انگوٹھیاں اپنی گود میں رکھ دیں، انگوٹھیاں کہیں گرگئیں، یہ مقدمہ قاضی شریح کی عدالت میں پیش ہوا، ان سے کہا گیا کہ یہ انگوٹھیاں اس نے عاریہ کے طور پر لی تھیں تاکہ واپس کرے، اب اس نے معاہدے کی مخالفت کی ہے، حضرت شریح نے اس کا ضمان مقرر کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21776]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21776، ترقيم محمد عوامة 20925)
Hadith No.: 20926 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢١٧٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن (مغيرة) (١) عن إبراهيم قال: ليس على المستكري والمستعير ضمان إلا أن (يخالفا) (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ کرایہ پر چیز لینے والے اور مانگ کرلینے والے پر ضمان نہیں ہے، لیکن اگر معاملے کی مخالفت کریں تو پھر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21777]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21777، ترقيم محمد عوامة 20926)
Hadith No.: 20927 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢١٧٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن عبد الملك بن أبي (غنية) (١) عن أبيه عن الحكم وحماد أنهما كانا لا يضمنان المستعير.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حکم اور حضرت حماد عاریہ (مانگی ہوئی چیز) کا ضمان مقر ر نہیں کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21778]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21778، ترقيم محمد عوامة 20927)
Hadith No.: 20928 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢١٧٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن الحسن قال: إذا خالف صاحب العارية ضمن.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب صاحب عاریہ نے معاہدے کی مخالفت کی تو ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21779]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21779، ترقيم محمد عوامة 20928)
Hadith No.: 20929 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢١٧٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن أبي إسحاق عن عطاء قال: العارية مضمونة.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ عاریہ (مانگی ہوئی چیز) کا ضمان ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21780]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21780، ترقيم محمد عوامة 20929)
Hadith No.: 20930 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢١٧٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن جريج و (١) ابن شريك عن ⦗٣٩٤⦘ ابن أبي مليكة أن ابن عباس كان يضمن العارية (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما عاریہ (مانگی ہوئی چیز) کا ضمان مقرر کرتے تھے اور ابن جریج کے مطابق جب مالک تقاضاکرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21781]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21781، ترقيم محمد عوامة 20930)
Hadith No.: 20931 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢١٧٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن علي بن صالح عن عبد الأعلى عن محمد بن الحنفية عن علي قال: العارية ليست (ببيع) (١) ولا مضمونة، إنما هو معروف إلا أن يخالف فيضمن (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عاریہ نہ تو بیع ہے نہ اس کا ضمان ہوتا ہے، یہ ایک نیکی ہے البتہ اگر استعمال کرنے والا معاہدہ کی مخالفت کرے توضمان ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21783]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21783، ترقيم محمد عوامة 20931)
Hadith No.: 20932 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢١٧٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم في رجل استعار من رجل فرسا فركضه حتى مات، قال: ليس عليه ضمان؛ لأن الرجل يركض فرسه.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے سوال کیا گیا کہ ایک آدمی نے گھوڑا عاریہ پر لیا، اس نے گھوڑے کو ایڑ لگائی تو گھوڑا مرگیا؟ انہوں نے فرمایا کہ ضمان نہیں ہوگا، کیونکہ آدمی گھوڑے کو ایڑ لگایا کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21784]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21784، ترقيم محمد عوامة 20932)
Hadith No.: 20933 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢١٧٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن إسرائيل عن أبي إسحاق عن الشعبي عن مسروق أنه كان يضمن العارية.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مسروق عاریہ (مانگی ہوئی چیز) کا ضمان مقرر کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21785]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21785، ترقيم محمد عوامة 20933)
Hadith No.: 20934 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢١٧٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة (عن مبارك) (١) عن الحسن قال: إذا استعار دابة فأكراها ضمن.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کسی نے جانور مانگ کر کرایہ پردے دیا توضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21786]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21786، ترقيم محمد عوامة 20934)
Hadith No.: 20935 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢١٧٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن عبد العزيز بن رفيع عن (إياس ابن عبد اللَّه) (١) بن صفوان أن صفوان هرب من رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فأرسل إليه رسول ⦗٣٩٥⦘ اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، (فأمنه وأسلم) (٢) وكان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يريد حنينا فقال: يا صفوان! هل (لك) (٣) من سلاح؟ قال: عارية أم غصبا؟ قال: لا! بل عارية، فأعاره ما بين الثلاثين إلى الأربعين درعًا، وغزا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم حنينا، فلما هَزَمَ (المشركين) (٤) جمعت دروع صفوان، ففقد منها أدراعا، فقال (٥) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"يا صفوان! إنا (٦) فقدنا من أدراعك أدراعا فهل نغرم لك"؟ فقال: (لا) (٧) يا رسول اللَّه (٨) إن في قلبي اليوم ما لم يكن (٩) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن صفوان کی اولاد کے ایک آدمی بیان کرتے ہیں کہ حضرت صفوان رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس سے بھاگ گئے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کی طرف آدمی بھیجا، انہیں امان دیا اور انہوں نے اسلام قبول کرلیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حنین کی طرف جارہے تھے تو آپ نے ان سے فرمایا کہ اے صفوان تمہارے پاس ہتھیار ہیں؟ انہوں نے کہا کہ عاریہ کے طو رپر چاہئے یا غصب کے طور پر، حضور 5 نے فرمایا کہ عاریہ کے طور پر، پس حضرت صفوان نے تیس زرہیں بطور عاریہ کے پیش کردیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حنین کی لڑائی لڑی، جب مشرکین کو شکست ہوگئی تو حضرت صفوان کی زرہیں جمع کی گئیں، چند زرہیں کم تھی، حضور 5 نے فرمایا کہ اے صفوان! ہم نے تمہاری کچھ زرہیں کھو دی ہیں، کیا ہم آپ کے لئے ان کی متبادل زرہوں کا انتظام کردیں؟ حضرت صفوان نے فرمایا کہ نہیں اے اللہ کے رسول! جو چیز میرے دل میں آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21787]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21787، ترقيم محمد عوامة 20935)
Hadith No.: 20936 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢١٧٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم عن إبراهيم قال: ما ضمن شريح عارية إلا امرأة استعارت خاتما فوضعته في (مغتسلها) (١) ⦗٣٩٦⦘ (فضاع) (٢) فضمنها.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے عاریہ (مانگی ہوئی چیز) کا ضمان کبھی مقرر نہیں کیا، سوائے اس کے کہ ایک عورت نے ایک انگوٹھی عاریہ پر لی، اسے غسل خانے میں رکھا تو وہ انگوٹھی کھو گئی، حضرت شریح نے اس کا ضمان لازم کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21788]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21788، ترقيم محمد عوامة 20936)
Hadith No.: 20937 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢١٧٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن أشعث بن أبي الشعثاء عن شريح أنه كان يضمن العارية.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شریح عاریہ (مانگی ہوئی چیز) کا ضمان مقرر کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21789]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21789، ترقيم محمد عوامة 20937)
Hadith No.: 20938 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢١٧٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن الشيباني عن الشعبي قال: كان شريح لا يضمن العارية والوديعة حتى أمره زياد، قال: فقلت له: فكيف كان يصنع ذلك؟ قال: ما زال يضمنها حتى مات.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی کہتے ہیں کہ حضرت شریح عاریہ اور امانت کا ضمان لازم نہیں کرتے تھے، پھر انہیں زیاد نے ایسا کرنے کا حکم دیا، راوی کہتے ہیں کہ میں نے ان سے پوچھا کہ پھر وہ کیا کرتے تھے؟ حضرت شعبی نے فرمایا کہ پھر وہ موت تک ضمان لازم ہونے کا فیصلہ کرتے رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21790]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21790، ترقيم محمد عوامة 20938)
Hadith No.: 20939 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢١٧٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو (عن) (١) عبد الرحمن ابن (السائب) (٢) أن رجلا استعار من رجل بعيرًا فعطب البعير فسال مروان أبا هريرة فقال: يضمن (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن سائب کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے دوسرے سے اونٹ عاریہ پر لیا، وہ اونٹ ہلاک ہوگیا تو مروان نے اس بارے میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سوال کیا، انہوں نے اس پر ضمان کو لازم قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21791]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21791، ترقيم محمد عوامة 20939)
Hadith No.: 20940 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢١٧٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن عياش عن شرحبيل بن مسلم الخولاني قال: سمعت (أبا أمامة) (١) الباهلي قال: سمعت النبي صلى الله عليه و آله وسلم يقول في حجة الوداع: العارية مؤداة، والدين (مؤدى) (٢) ، والزعيم غارم -يعني الكفيل (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر ارشاد فرمایا کہ عاریہ اس کے مالک کی طرف بغیر ضمان کے لوٹایا جائے گا، قرضہ اس کے مالک کی طرف بغیر ضمان کے لوٹایا جائے گا اور کفیل ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21792]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21792، ترقيم محمد عوامة 20940)