☽ 11 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في العبد بالعبدين والبعير بالبعيرين
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب البيوع والأقضية← في العبد بالعبدين والبعير بالبعيرين
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 27
صفحة 1 من 2
حديث رقم: 20800 مصنف ابن أبي شيبة
٢١٦٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا علي بن مسهر وابن أبي (زائدة) (١) عن صدقة ابن المثنى عن جده (رياح) (٢) (بن) (٣) الحارث (عن) (٤) عمار بن ياسر قال: العبد خير من العبدين، والبعير خير من البعيرين، والثوب خير من الثوبين، (لا بأس به) (٥) يدا ⦗٣٦٤⦘ (بيد) (٦) إنما الربا في النساء، إنما الربا في النساء (٧) إلا ما كيل ووزن (٨) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک غلام دو غلاموں سے بہتر ہے، ایک اونٹ دو اونٹوں سے بہتر ہے، ایک کپڑا دو کپڑوں سے بہتر ہے، فوری ادائیگی کے ساتھ ہونے میں کوئی حرج نہیں، سودا ادھار میں ہوتا ہے، کیلی اور وزنی چیزوں کے علاوہ میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21645]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21645، ترقيم محمد عوامة 20800)
حديث رقم: 20801 مصنف ابن أبي شيبة
٢١٦٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن أبي (بشر) (١) عن نافع عن ابن عمر أنه اشترى ناقة بأربعة أبعرة (بالربذة) (٢) فقال لصاحبه: اذهب فانظر، فإن رضيت فقد وجب البيع (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے مقام ربذہ میں چار اونٹوں کے بدلے چار اونٹنیاں خریدیں، پھر آپ نے اپنے بائع سے فرمایا کہ انہیں لے جاؤ اور دیکھو اگر تم راضی ہو جاؤ تو بیع لازم ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21646]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21646، ترقيم محمد عوامة 20801)
حديث رقم: 20802 مصنف ابن أبي شيبة
٢١٦٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير عن عبد العزيز بن رفيع عن محمد بن علي بن الحنفية قال: قلت له: أبيع بعيرًا ببعيرين إلى أجل؟ قال: لا، ولا بأس به يدا (بيد) (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد العزیز بن رفیع کہتے ہیں کہ میں نے محمد بن علی رضی اللہ عنہابن حنفیہ سے کہا کہ کیا میں ایک اونٹ کو دو اونٹنیوں کے بدلے میں ایک مخصوص مدت تک کے لیے بیچ سکتا ہوں؟ انہوں نے فرمایا نہیں البتہ اگر فوری ادائیگی ہو تو ٹھیک ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21647]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21647، ترقيم محمد عوامة 20802)
حديث رقم: 20803 مصنف ابن أبي شيبة
٢١٦٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص بن غياث عن حجاج عن أبي الزبير عن جابر قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الحيوان واحد باثنين لا (يصلح) (١) "، يعني (نسيئة) (٢) (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ایک حیوان کو دو کے بدلے بیچنا اکٹھا (ادھار کے ساتھ) درست نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21648]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21648، ترقيم محمد عوامة 20803)
حديث رقم: 20804 مصنف ابن أبي شيبة
٢١٦٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص بن غياث عن (الحجاج) (١) عن الحكم ⦗٣٦٥⦘ قال: (نهى) (٢) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٣) عن الحيوان واحد باثنين يعني نسيئة (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک جانور کو دو کے بدلے (ادھار کے ساتھ) بیچنے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21649]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21649، ترقيم محمد عوامة 20804)
حديث رقم: 20805 مصنف ابن أبي شيبة
٢١٦٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبدة بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن يزيد ابن عبد اللَّه بن قسيط قال: باع عليٌ بعيرا ببعيرين فقال له الذي اشتراه منه: سلم لي بعيري حتى آتيك ببعيريك، فقال علي: لا تفارق يدي (خطامه) (١) حتى (تأتي) (٢) ببعيري (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن عبد اللہ بن قسیط فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ایک اونٹ کو دو اونٹوں کے بدلے فروخت کیا۔ خریدنے والے نے کہا کہ آپ میرا اونٹ میرے حوالے کردیں اور میں آپ کو آپ کے دو اونٹ لا دیتا ہوں، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میرا ہاتھ اس کی لگام کو اس وقت تک نہیں چھوڑے گا جب تک تم میرے پاس میرے اونٹ نہیں لے آتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21650]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21650، ترقيم محمد عوامة 20805)
حديث رقم: 20806 مصنف ابن أبي شيبة
٢١٦٥١ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو داود الطيالسي عن جرير بن حازم عن قيس ابن (سعد) (١) عن عطاء عن جابر أنه لم ير بأسا بالبعير بالبعيرين (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ایک اونٹ کے بدلے دو اونٹ دینے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21651]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21651، ترقيم محمد عوامة 20806)
حديث رقم: 20807 مصنف ابن أبي شيبة
٢١٦٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا حماد بن خالد عن ابن أبي ذئب عن الزهري عن سعيد بن المسيب قال: لا بأس بالبعير بالبعيرين (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ ایک اونٹ کے بدلے دو اونٹ دینے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21652]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21652، ترقيم محمد عوامة 20807)
حديث رقم: 20808 مصنف ابن أبي شيبة
٢١٦٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن مغيرة عن إبراهيم ⦗٣٦٦⦘ والشعبي، قال: قلت (لهما) (١) : ما تريان في طيلسان بطيلسانين (و) (٢) في (مستقة) (٣) (بمستقتين) (٤) ؟ فقال الشعبي: لا بأس به.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی سے سوال کیا کہ ایک چادر کے بدلے دو چادریں اور ایک وسق کی چیز کے بدلے دو وسق والی چیز دینے کا کیا حکم ہے؟ حضرت شعبی نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں، حضرت ابراہیم نے اسے مکروہ قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21653]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21653، ترقيم محمد عوامة 20808)
حديث رقم: 20809 مصنف ابن أبي شيبة
٢١٦٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن إسماعيل بن أمية عن رجل عن سعيد بن المسيب قال: لا بأس (١) بالقبطية بالقبطيتين.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ ایک قبطی کپڑے کے بدلے د و قبطی کپڑے لینے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21655]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21655، ترقيم محمد عوامة 20809)
حديث رقم: 20810 مصنف ابن أبي شيبة
٢١٦٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن أبي جعفر عن علي قال: لا بأس بالحلة (بالحلتين) (١) (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک جوڑے کے بدلے دو جوڑے لینے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21656]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21656، ترقيم محمد عوامة 20810)
حديث رقم: 20811 مصنف ابن أبي شيبة
٢١٦٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا (علي بن) (١) مسهر عن الشيباني عن (الشعبي) (٢) قال: كل (شيء) (٣) لا يكال ولا يوزن فلا بأس أن يعطى واحد (ا) (٤) باثنين أو ثلاثة أو أقل (أو) (٥) أكثر يدًا بيد.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ ہر وہ چیز جس کا کیل اور وزن نہیں ہوتا اسے ایک کے بدلے دو یا تین، یا کم یا زیادہ فوری ادائیگی کے ساتھ لینے دینے میں کچھ حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21657]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21657، ترقيم محمد عوامة 20811)
حديث رقم: 20812 مصنف ابن أبي شيبة
٢١٦٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن (١) أبي زائدة عن حجاج عن أبي الزبير عن جابر قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الحيوان (واحد) (٢) بواحد لا بأس (به) (٣) يد (ا) (٤) بيد ولا خير فيه نساء" (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ایک جانو رکے بدلے ایک جانور فوری ادائیگی کے ساتھ لین دین کرنے میں کچھ حرج نہیں اور ادھار کے ساتھ کرنے میں کوئی خیر نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21658]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21658، ترقيم محمد عوامة 20812)
حديث رقم: 20813 مصنف ابن أبي شيبة
٢١٦٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن أبي زائدة عن ابن عون عن أنس بن سيرين قال: قلت لابن عمر: البعير بالبعيرين (١) ، (قال) (٢) : [يدًا بيد؟ فقلت: لا، (إلى أجل) (٣) ، قال: فكرهه] (٤) (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس بن سیرین کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے عرض کیا کہ کیا ایک اونٹ کو دواونٹوں کے بدلے دینا درست ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ فوری ادائیگی کے ساتھ ہوگا؟ میں نے کہا نہیں، انہوں نے اسے مکروہ قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21659]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21659، ترقيم محمد عوامة 20813)
حديث رقم: 20814 مصنف ابن أبي شيبة
٢١٦٦٠ - [حدثنا أبو بكر قال: نا حماد (بن خالد) (١) عن مالك بن أنس عن الزهري قال: لا بأس بالبعير بالبعيرين نسيئة] (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ ایک اونٹ کو دو اونٹوں کے بدلے ادھار کے ساتھ دینے میں کچھ حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21660]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21660، ترقيم محمد عوامة 20814)
حديث رقم: 20815 مصنف ابن أبي شيبة
٢١٦٦١ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الرحيم بن سليمان [عن (مجالد) (١) عن ⦗٣٦٨⦘ قيس] (٢) عن (الصنابحي) (٣) (الأحمسي) (٤) قال: أبصر النبي صلى الله عليه و آله وسلم ناقة (حسنة) (٥) فقال: (ما هذه الناقة؟) (٦) فقال: يا رسول اللَّه! إني ارتجعتها ببعيرين من حواشي الإبل قال: فنعم إذن (٧) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت صنابح احمسی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک خوبصورت اونٹنی دیکھی اور فرمایا کہ یہ اونٹنی کیسے حاصل کی؟ اونٹنی کے مالک نے عرض کیا کہ میں نے دو اونٹوں کے بدلے حاصل کی ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ پھر توٹھیک ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21661]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21661، ترقيم محمد عوامة 20815)
حديث رقم: 20816 مصنف ابن أبي شيبة
٢١٦٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن سعيد عن قتادة عن الحسن عن سمرة قال: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (عن) (١) الحيوان بالحيوان نسيئة (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سمرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جانور کے بدلے جانور ادھار کے ساتھ دینے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21662]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21662، ترقيم محمد عوامة 20816)
حديث رقم: 20817 مصنف ابن أبي شيبة
٢١٦٦٣ - حدثنا [أبو بكر قال: نا] (١) وكيع قال: نا ابن أبي ذئب عن يزيد ابن عبد اللَّه بن قسيط عن أبي الحسن (البراد) (٢) عن علي قال: لا يصلح الحيوان ⦗٣٦٩⦘ (بالحيوان) (٣) ولا (الشاة بالشاتين) (٤) إلا يدا بيد (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک جانور دو جانوروں کے بدلے اور ایک بکری دو بکریوں کے بدلے صرف نقد ادائیگی کے ساتھ ہی دینا درست ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21663]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21663، ترقيم محمد عوامة 20817)
حديث رقم: 20818 مصنف ابن أبي شيبة
٢١٦٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا [عبدة] (١) بن سليمان عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب قال: سئل عمر عن الشاة بالشاتين إلى (الحيا) (٢) يعني (الخصب) (٣) فكره ذلك (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے ایک بکری کے بدلے دو بکریاں دینے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے اسے مکروہ قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21664]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21664، ترقيم محمد عوامة 20818)
حديث رقم: 20819 مصنف ابن أبي شيبة
٢١٦٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن إسرائيل عن إبراهيم بن عبد الأعلى عن سويد بن غفلة قال: لا بأس بالفرس بالفرسين، والدابة بالدابتين (يدا بيد) (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سوید بن غفلہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک گھوڑے کے بدلے دو گھوڑے اور ایک سواری کے بدلے دوسواریاں فوری ادائیگی کے ساتھ دینے میں کچھ حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21665]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21665، ترقيم محمد عوامة 20819)