☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو کے بدلے گندم اور اس طرح کی دوسری بیعات کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← جو کے بدلے گندم اور اس طرح کی دوسری بیعات کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 20632 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٤٧٠ - حدثنا عبد اللَّه بن المبارك عن حكيم بن (رزيق) (١) (عن أبيه) (٢) عن سعيد بن المسيب في البر (بالدقيق) (٣) قال: هو ربا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ گندم کو آٹے کے بدلے لینا سود ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21470]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21470، ترقيم محمد عوامة 20632)
حدیث نمبر: 20633 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٤٧١ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: كان (يكره) (١) السويق بالحنطة و (أشباهه) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم ستو کی بیع گندم وغیرہ کے بدلے مکروہ قرار دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21471]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21471، ترقيم محمد عوامة 20633)
حدیث نمبر: 20634 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٤٧٢ - حدثنا جرير عن ليث عن مجاهد قال: لا بأس بالحنطة (١) (بالدقيق، والحنطة بالسويق، والدقيق بالحنطة، والخبز بالحنطة) (٢) ، والفلس بالفلسين يدا بيد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ گندم کی بیع آٹے کے بدلے، گندم کی بیع ستو کے بدلے، آٹے کی بیع گندم کے بدلے، روٹی کی بیع گندم کے بدلے اور ایک سکے کی بیع دو سکوں کے ذریعے کرنے میں اگر دست بدست ہوں تو کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21472]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21472، ترقيم محمد عوامة 20634)
حدیث نمبر: 20635 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٤٧٣ - حدثنا ابن علية عن ابن عون قال: سئل محمد عن (الخبز) (١) بالبر، قال: الخبز (من البر) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت محمد سے گندم کے بدلے روٹی کی بیع کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ روٹی گندم سے ہی بنتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21473]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21473، ترقيم محمد عوامة 20635)
حدیث نمبر: 20636 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٤٧٤ - حدثنا ابن أبي زائدة عن شعبة قال: سألت الحكم وحماد (ا) (١) عن حنطة بدقيق (فكرهاه) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے گندم کے بارے میں آٹے کی بیع کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے ایسے ناپسند قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21474]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21474، ترقيم محمد عوامة 20636)
حدیث نمبر: 20637 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٤٧٥ - حدثنا ابن أبي زائدة عن أشدث عن الحكم قال: كان (يكره) (١) الحنطة بالسويق.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم گندم کے بدلے ستو کی بیع کو مکروہ قرار دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21475]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21475، ترقيم محمد عوامة 20637)
حدیث نمبر: 20638 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٤٧٦ - حدثنا (عبيدة) (١) بن حميد عن مطرف عن عامر قال: سئل عن السويق بالحنطة، قال: (فقال) (٢) : إن لم يكن ربا (فريبة) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر سے گندم کے بدلے ستو کی بیع کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ اگر اس میں سود نہ ہو تو سود کا ہی شائبہ تو ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21476]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21476، ترقيم محمد عوامة 20638)
حدیث نمبر: 20639 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٤٧٧ - حدثنا وكيع عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادا عن (قفيز) (١) حنطة (بقفيزي) (٢) دقيق (فكرهاه) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے دو قفیز آٹے کے بدلے ایک قفیز گندم کی بیع کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے اسے مکروہ قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21477]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21477، ترقيم محمد عوامة 20639)
حدیث نمبر: 20640 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٤٧٨ - حدثنا سهل بن يوسف عن (عمرو) (١) عن الحسن أنه كرهه إلا وزنا بوزن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ برابر سرابر ہوں تو مکروہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21478]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21478، ترقيم محمد عوامة 20640)
حدیث نمبر: 20641 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٤٧٩ - حدثنا غندر عن أشعث عن الحسن أنه كرهه إلا وزنا (بوزن) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ برابر سرابر ہوں تو مکروہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21479]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21479، ترقيم محمد عوامة 20641)
حدیث نمبر: 20642 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٤٨٠ - حدثنا [أبو بكر قال: (نا) (١) ] (٢) يزيد بن هارون عن (سعيد) (٣) عن قتادة أنه كرهه إلا وزنا بوزن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ برابر سرابر ہوں تو مکروہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21480]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21480، ترقيم محمد عوامة 20642)