☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بیع سلم میں گروی رکھوانے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← بیع سلم میں گروی رکھوانے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 19
حدیث نمبر: 20381 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٢٠٩ - حدثنا حفص بن غياث وابن فضيل عن الأعمش، (عن) (١) إبراهيم، عن الأسود، عن عائشة أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم اشترى من يهودي طعاما إلى (أجل) (٢) فرهنه درعه. ولم يذكر ابن فضيل إلى أجل. (٣)
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک یہودی سے کچھ عرصہ کی بیع پر غلہ خریدا اور اس کے پاس اپنی زرہ رہن رکھوائی۔ (ابن فضیل کی روایت میں الی اجل کے الفاظ نہیں) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21209]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21209، ترقيم محمد عوامة 20381)
حدیث نمبر: 20382 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٢١٠ - حدثنا حفص عن سعيد (عن) (١) قتادة (عن) (٢) أبي حسان عن ابن عباس قال: لا بأس بالرهن في السلم (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سلم میں گروی رکھوانا جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21210]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21210، ترقيم محمد عوامة 20382)
حدیث نمبر: 20384 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٢١١ - [حدثنا ابن عيينة عن أيوب عن قتادة عن أبي حسان عن ابن عباس بنحوه] (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سلم میں گروی رکھوانا جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21211]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21211، ترقيم محمد عوامة 20384)
حدیث نمبر: 20385 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٢١٢ - حدثنا حفص وابن فضيل عن الأعمش عن إبراهيم أنه كان لا يرى بالرهن في السلم بأسا، قال: فقيل له: إن سعيد بن جبير يقول: ذلك الربح المضمون، قال (إبراهيم) (١) : قد يأخذ الرهن ثم يرتفع (السعر) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرمایا کرتے تھے کہ سلم میں گروی رکھوانے میں کوئی حرج نہیں۔ ان سے کہا گیا کہ حضرت سعید بن جبیر فرماتے تھے کہ یہ ملاہوا ہو انفع ہے تو حضرت ابراہیم نے فرمایا کہ بعض اوقات رہن رکھنے کے بعد بھاؤ بڑھ بھی تو جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21212]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21212، ترقيم محمد عوامة 20385)
حدیث نمبر: 20386 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٢١٣ - حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني قال: سألت الشعبي عن الرهن في السلم فقال: وددت أني لم أكن أعطيت شيئًا إلا بالرهن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
شیبانی کہتے ہیں کہ میں نے شعبی سے سلم میں گروی کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ میر ی خواہش تو یہ ہے کہ میں گروی کے بغیر کوئی چیز نہ دوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21213]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21213، ترقيم محمد عوامة 20386)
حدیث نمبر: 20387 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٢١٤ - حدثنا أبو أسامة عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب وعطاء أنهما كانا لا يريان بالرهن في السلم بأسا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب اور حضرت عطاء سلم میں گروی رکھوانے کو ٹھیک سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21214]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21214، ترقيم محمد عوامة 20387)
حدیث نمبر: 20388 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٢١٥ - حدثنا وكيع قال: حدثنا عبد الحميد بن (بهرام) (١) عن شهر بن حوشب عن أسماء بنت يزيد أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم توفي ودرعه مرهونة عند يهودي بطعام (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماء بنت یزید فرماتی ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا وصال ہوا تو آپ کی زرہ ایک یہودی کے پاس غلے کے بدلے رہن رکھی ہوئی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21215]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21215، ترقيم محمد عوامة 20388)
حدیث نمبر: 20389 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٢١٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن عكرمة عن ابن عباس قال: قبض رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وأن درعه (مرهونة) (١) بثلاثين صاعًا (من) (٢) شعير أخذها رزقا لعياله (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا وصال ہوا تو آپ کی زرہ ایک یہودی کے پاس تیس صاع جو کے بدلے میں گروی رکھوائی ہوئی تھی یہ جو آپ نے اپنے ایک سال کی خوراک کے لیے حاصل کیے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21216]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21216، ترقيم محمد عوامة 20389)
حدیث نمبر: 20390 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٢١٧ - حدثنا أبو أسامة عن خالد بن دينار قال: سألت سالما عن الرهن في السلم فقرأ! (فرهان) (١) مقبوضة) كأنه لم ير (به) (٢) بأسًا (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن دینار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم سے سلم میں رہن کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے قرآن مجید کی یہ آیت پڑھی (فرھان مقبوضۃ) گویا ان کے نزدیک اس میں کوئی حرج نہیں تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21217]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21217، ترقيم محمد عوامة 20390)
حدیث نمبر: 20391 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٢١٨ - حدثنا مروان بن معاوية عن (الزبرقان) (١) السراج قال: سألت (عبد) (٢) (اللَّه) (٣) بن (معقل) (٤) عن (السلم) (٥) أخذ فيه الرهن أو (القبيل) (٦) فقال: استوثق من الذي لك.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زبرقان سراج کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن معقل سے سوال کیا کہ بیع سلم میں رہن اور کفیل رکھنا کیسا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ جو تمہارے لیے محفوظ ہو وہ معاہدہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21218]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21218، ترقيم محمد عوامة 20391)
حدیث نمبر: 20392 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٢١٩ - حدثنا ابن (أبي) (١) (زائدة) (٢) عن (ابن) (٣) عون عن عامر قال: إني لأعجب (ممن) (٤) يكره الرهن (أو) (٥) القبيل في السلم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ مجھے ان لوگوں پر تعجب ہے جو سلم میں گروی یا کفیل کو مکروہ سمجھتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21219]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21219، ترقيم محمد عوامة 20392)
حدیث نمبر: 20393 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٢٢٠ - حدثنا ابن فضيل عن إسماعيل بن أبي خالد عن الشعبي أنه كان لا يرى بأسا أن تأخذ (ثقة) (١) بمالك، فقال له رجل: (إن) (٢) قوما يكرهون (القبيل) (٣) ولا يرون بالكفيل بأسًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ مال کی حفاظت کا معاہدہ کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ ان سے ایک آدمی نے کہا کہ ایک قوم کے لوگ سلم میں مطلق کفیل کو ناپسند سمجھتے ہیں اور نفوس کے کفیل میں کوئی حرج نہیں سمجھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21220]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21220، ترقيم محمد عوامة 20393)
حدیث نمبر: 20394 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٢٢١ - حدثنا ابن أبي زائدة عن إسرائيل عن جابر عن عامر قال: كان أصحاب عبد اللَّه لا يرون به بأسا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت عبدا للہ کے شاگرد اس کو ٹھیک سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21221]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21221، ترقيم محمد عوامة 20394)
حدیث نمبر: 20395 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٢٢٢ - حدثنا ابن أبي زائدة عن عبد الملك عن عطاء مثله.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21222]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21222، ترقيم محمد عوامة 20395)
حدیث نمبر: 20396 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٢٢٣ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن (عن جابر) (١) عن أبي جعفر وسالم و (القاسم) (٢) قالوا: لا بأس بالرهن في السلم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر، سالم اور قاسم فرماتے ہیں کہ سلم میں گروی رکھوانے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21223]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21223، ترقيم محمد عوامة 20396)
حدیث نمبر: 20397 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٢٢٤ - حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن أيوب عن محمد قال: إذا كان (أوله) (١) حلالا فالرهن مما أمر به.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ اگر بنیاد حلال ہو تو رہن مامور بہ چیزوں میں سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21224]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21224، ترقيم محمد عوامة 20397)
حدیث نمبر: 20398 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٢٢٥ - حدثنا محمد بن فضيل عن يزيد عن مجاهد عن ابن عمر أنه سئل عن الرهن في السلم فقال: استوثق (من مالك) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے بیع سلم میں گروی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ اپنے مال کی حفاظت کا معاہدہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21225]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21225، ترقيم محمد عوامة 20398)
حدیث نمبر: 20399 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٢٢٦ - حدثنا وكيع قال حدثنا ابن أبي خالد قال: سئل عامر عن الرهن في السلم قال: (إني) (١) لا أقول فيه مثل قول ابن جبير إنه (ربا) (٢) مضمون.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر سے سلم میں رہن کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں تو اس میں وہ بات کہوں گا جو سعید بن جبیر نے کی کہ یہ ملایا ہوا سود ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21226]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21226، ترقيم محمد عوامة 20399)
حدیث نمبر: 20400 مصنف ابن ابی شیبہ
٢١٢٢٧ - حدثنا وكيع قال: نا سفيان عن يزيد عن مقسم عن ابن عباس قال: لا بأس بالرهن والكفيل في السلم (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سلم میں رہن اور کفیل میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21227]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21227، ترقيم محمد عوامة 20400)