☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عورت کا اپنے خاوند کی وفات پر سوگ منانا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← عورت کا اپنے خاوند کی وفات پر سوگ منانا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 19629 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٤٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن عيينة عن الزهري عن عروة عن عائشة ⦗٥١٥⦘ تبلغ به النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"لا يحل لامرأة (أن) (١) تَحِدَّ على ميت فوق ثلاث إلا على (زوج) (٢) " (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عورت اپنے خاوند کے علاوہ کسی کے لئے تین دن سے زیادہ سوگ نہیں مناسکتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20429]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20429، ترقيم محمد عوامة 19629)
حدیث نمبر: 19630 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٤٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن يحيى بن سعيد عن حميد ابن نافع أنه سمع زينب بنت أم سلمة (تحدث) (١) أنها سمعت أم سلمة وأم حبيبة (تذكران) (٢) أن امرأة أتت النبي صلى الله عليه و آله وسلم فذكرت أن ابنة لها توفي عنها زوجها، فاشتكت عينها فهي تريد أن تكحلها، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"قد كانت (إحداكن) (٣) (ترمي) (٤) بالبعرة (على) (٥) رأس الحول، وإنما هي أربعة أشهر وعشرًا" (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ام سلمہ اور حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہ ما روایت کرتی ہیں کہ ایک مرتبہ ایک خاتون حضور 5 کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا کہ ان کی ایک بیٹی کا خاوند انتقال کرگیا ہے۔ اس کی آنکھ میں تکلیف ہے اور وہ سرمہ لگانا چاہتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے ایک سال پورے ہونے پر اونٹ کی مینگنی پھینکتی تھی، اب تو عدت چار مہینے دس دن ہے۔ حضرت حمید رضی اللہ عنہ راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا کہ اونٹ کی مینگنی پھینکنے کا کیا مطلب ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ زمانہ جاہلیت میں عورت خاوند کے انتقال کے بعد ایک بدترین کمرے میں جابیٹھتی تھی، ایک سال تک وہیں رہتی جب سال پورا ہوجاتا تو باہر نکلتی اور اپنے پیچھے اونٹ کی مینگنی پھینکتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20430]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20430، ترقيم محمد عوامة 19630)
حدیث نمبر: 19631 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٤٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا محمد بن فضيل (ويزيد) (١) بن هارون عن يحيى ابن سعيد عن نافع عن صفية بنت أبي عبيد أنها سمعت حفصة زوج النبي صلى الله عليه و آله وسلم (تحدث أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم) (٢) قال:"لا يحل لامرأة تؤمن باللَّه واليوم الآخر أن تحد على ميت فوق ثلاث إلا على زوج" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو عورت اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہو اس کے لئے اپنے خاوند کے علاوہ کسی کے لئے تین دن سے زیادہ سوگ منانا درست نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20432]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20432، ترقيم محمد عوامة 19631)
حدیث نمبر: 19632 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٤٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن نمير عن هشام عن حفصة عن أم عطية قالت: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا (يُحَد) (١) على ميت فوق ثلاث إلا المرأة تحد على زوجها أربعة أشهر وعشرًا، (٢) لا تلبس ثولًا مصبوغًا إلا ثوب عصب، ولا تكتحل ولا تطيب إلا عند (أدنى) (٣) طهرها (بُنبذة من قسط) (٤) أو أظفار" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ منانا درست نہیں۔ البتہ عورت اپنے خاوند کا سوگ چار مہینے دس دن تک منائے گی۔ وہ رنگا ہوا کپڑا نہیں پہنے گی، صرف عصب شدہ کپڑا پہن سکتی ہے۔ سرمہ انہیں لگائے گی اور خوشبو بھی نہیں لگائے گی، البتہ اپنے طہر کے قریب ہونے پر قسط اور اظفار خوشبو تھوڑی سی لگا سکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20433]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20433، ترقيم محمد عوامة 19632)
حدیث نمبر: 19633 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٤٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن التيمي عن أبي (مجلز) (١) قال: قال ابن عمر: المتوفى عنها زوجها تعتد أربعة أشهر وعشرًا، فقال رجل: إن هذا لكثير فقال ابن عمر: قد كن في الجاهلية (يحددن) (٢) أكثر من هذا (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ جس عورت کا خاوند انتقال کرجائے وہ چار مہینے دس دن عدت گزارے گی۔ ایک آدمی نے کہا کہ یہ بہت زیادہ ہے۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ جاہلیت میں عورتیں اس سے بھی زیادہ سوگ منایا کرتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20434]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20434، ترقيم محمد عوامة 19633)
حدیث نمبر: 19634 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٤٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبيدة عن ابن أبي ليلى عن نافع عن صفية بنت أبي عبيد أنها أخبرته أنها سمعت أم سلمة وعائشة وحفصة يقلن: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:" (لا يحل) (١) لامرأة تومن باللَّه واليوم الآخر تَحَدُّ على ميت فوق ثلاثة أيام، إلا على (٢) بعلها، فإنها تحد عليه أربعة أشهر وعشرًا" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو عورت اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہو وہ کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ نہیں مناسکتی، سوائے اپنے خاوند کے، اس پر چار مہینے دس دن تک سوگ منائے گی [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20435]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20435، ترقيم محمد عوامة 19634)