☽ 11 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musannaf Ibn Abi Shaibah

Hadith No.: 19630
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← Chapters← Bab← Hadith No. 19630
٢٠٤٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن يحيى بن سعيد عن حميد ابن نافع أنه سمع زينب بنت أم سلمة (تحدث) (١) أنها سمعت أم سلمة وأم حبيبة (تذكران) (٢) أن امرأة أتت النبي صلى الله عليه و آله وسلم فذكرت أن ابنة لها توفي عنها زوجها، فاشتكت عينها فهي تريد أن تكحلها، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"قد كانت (إحداكن) (٣) (ترمي) (٤) بالبعرة (على) (٥) رأس الحول، وإنما هي أربعة أشهر وعشرًا" (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ام سلمہ اور حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہ ما روایت کرتی ہیں کہ ایک مرتبہ ایک خاتون حضور 5 کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا کہ ان کی ایک بیٹی کا خاوند انتقال کرگیا ہے۔ اس کی آنکھ میں تکلیف ہے اور وہ سرمہ لگانا چاہتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے ایک سال پورے ہونے پر اونٹ کی مینگنی پھینکتی تھی، اب تو عدت چار مہینے دس دن ہے۔ حضرت حمید رضی اللہ عنہ راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا کہ اونٹ کی مینگنی پھینکنے کا کیا مطلب ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ زمانہ جاہلیت میں عورت خاوند کے انتقال کے بعد ایک بدترین کمرے میں جابیٹھتی تھی، ایک سال تک وہیں رہتی جب سال پورا ہوجاتا تو باہر نکلتی اور اپنے پیچھے اونٹ کی مینگنی پھینکتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20430]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20430، ترقيم محمد عوامة 19630)
← Previous Hadith (19629) Back to Bab Next Hadith → (19631)