☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی عورت یا مرد زنا کا ارتکاب کریں اوراسے سنگسار کردیا جائے تو کیا دوسرے کے لئے میراث ہوگی؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر کوئی عورت یا مرد زنا کا ارتکاب کریں اوراسے سنگسار کردیا جائے تو کیا دوسرے کے لئے میراث ہوگی؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 19576 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٣٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا يزيد بن هارون (عن هشام) (١) عن الحسن قال: أيهما رجم الزوج (أو) (٢) المرأة، فلصاحبه منه الميراث.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میاں بیوی میں سے کسی ایک کو اگر سنگسار کیا گیا تو دوسرے کو میراث ملے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20368]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20368، ترقيم محمد عوامة 19576)
حدیث نمبر: 19577 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٣٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن قتادة عن علي قال: إذا رجم فلها الميراث (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر خاوند کو سنگسار کیا گیا تو بیوی کو میراث ملے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20369]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20369، ترقيم محمد عوامة 19577)
حدیث نمبر: 19578 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٣٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا تزوج الرجل المرأة ثم فجرت، (أقيم) (١) عليها الحد، وإن ماتت تحت (السياط) (٢) ورثها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے کسی عورت سے شادی کی پھر اس عورت نے بدکاری کا ارتکاب کیا اور اس پر حد جاری ہوئی اور وہ مرگئی تو مرد عورت کا وارث ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20370]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20370، ترقيم محمد عوامة 19578)
حدیث نمبر: 19579 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٣٧١ - حدثنا أبو بكر قال: نا يحيى بن آدم عن زهير عن جابر عن (عامر) (١) في رجل أقام أربعة شهداء على امرأته (أنها) (٢) زنت، قال: ترجم ويرثها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیو ی کے زناکار ہونے پر چار گواہ قائم کردیئے تو عورت کو سنگسار کیا جائے گا اور مرد اس کا وارث ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20371]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20371، ترقيم محمد عوامة 19579)