☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب طلاق پوشیدہ طریقے پر دی ہے تو رجوع بھی پوشیدہ کرے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب طلاق پوشیدہ طریقے پر دی ہے تو رجوع بھی پوشیدہ کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 19570 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٣٦٢ - [حدثنا أبو بكر قال: نا عباد بن العوام عن جويبر عن الضحاك عن عبد اللَّه قال: إذا طلق سرًا راجع سرًا، (فتلك) (١) رجعة، فإن (واقع) (٢) فلا بأس، (و) (٣) إن طلق (علانية) (٤) وراجع فليشهد على رجعته] (٥) (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب پوشیدگی سے طلاق دی تو رجوع بھی پوشیدگی سے کرلے، تو یہ رجوع ہے۔ اگر اس کے بعد اس نے جماع بھی کرلیا تو کوئی حرج نہیں۔ اگر طلاق علانیہ دی اور رجوع کرلیا تو اپنے رجوع پر گواہ بنالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20362]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20362، ترقيم محمد عوامة 19570)
حدیث نمبر: 19571 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٣٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا شريك عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا طلق سرًا راجع سرًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب طلاق پوشیدہ طریقے پر دی ہے تو رجوع بھی پوشیدہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20363]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20363، ترقيم محمد عوامة 19571)