☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک حالتِ شرک میں دی گئی طلاق کااعتبار ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← جن حضرات کے نزدیک حالتِ شرک میں دی گئی طلاق کااعتبار ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 19433 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٢١٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم أنه كان يراه جائزًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ حالتِ شرک میں دی گئی طلاق کو جائز قرار دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20218]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20218، ترقيم محمد عوامة 19433)
حدیث نمبر: 19434 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٢١٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن حجاج عن عطاء.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ اور حضرت شعبی رحمہ اللہ حالتِ شرک میں دی گئی طلاق کو جائز قرار دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20219]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20219، ترقيم محمد عوامة 19434)
حدیث نمبر: 19435 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٢٢١ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن يونس عن الحسن أنه كان لا يراه جائزًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ حالتِ شرک میں دی گئی طلاق کو جائز نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20221]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20221، ترقيم محمد عوامة 19435)
حدیث نمبر: 19436 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٢٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص عن ابن (جريج) (١) قال: قلت لعطاء أبلغك أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ترك أهل الجاهلية على ما كانوا عليه من نكاح أو طلاق؟ قال: نعم (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا کہ کیا آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے یہ بات پہنچی ہے کہ آپ نے اہل جاہلیت کو ان میں رائج نکاح اور طلاق کے ضابطوں کو باقی رکھا تھا؟ انہوں نے فرمایا جی ہاں ایسا ہی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20222]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20222، ترقيم محمد عوامة 19436)
حدیث نمبر: 19437 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٢٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادًا فقالا: جائز، يعني: طلاق الشرك.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے حالت شرک میں دی گئی طلاق کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20223]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20223، ترقيم محمد عوامة 19437)
حدیث نمبر: 19438 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٢٢٤ - حدثنا أبو بكر قال، نا وكيع عن سفيان عن فراس عن عامر قال: لم يزده الإسلام إلا شدة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اسلام نے سختی میں اضافہ کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20224]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20224، ترقيم محمد عوامة 19438)
حدیث نمبر: 19439 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٢٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن (ابن) (١) أبي عروبة عن قتادة أن رجلًا طلق امرأته في الجاهلية تطليقتين ثم أسلم، فطلقها في الإسلام تطليقة (فسأل) (٢) عمر عبد الرحمن بن عوف فقال: طلاقه في الشرك ليس بشيء (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے زمانہ جاہلیت میں اپنی بیوی کو دو طلاقیں دیدیں۔ پھر اسلام قبول کیا اور اسلام میں اپنی بیوی کو ایک طلاق دی۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ حالت شرک میں دی گئی طلاق کا کوئی اعتبار نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20225]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20225، ترقيم محمد عوامة 19439)