☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو مرض الوفات میں تین طلاقیں دے اور پھر انتقال کرجائے تو کیا عورت پر اس کی وفات کی عدت لازم ہوگی؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو مرض الوفات میں تین طلاقیں دے اور پھر انتقال کرجائے تو کیا عورت پر اس کی وفات کی عدت لازم ہوگی؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 19414 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠١٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: قال شريح: أتاني عروة (البارقي) (١) من عند عمر في الطلق ثلاثًا في مرضه: (ترثه) (٢) ما دامت ⦗٤٤٦⦘ في العدة، (و) (٣) لا يرثها، وعليها عدة المتوفى عنها زوجها (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ بارقی میرے پاس حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی طرف سے پیغام لے کر آئے کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو مرض الوفات میں تین طلاقیں دے دے تو عورت اس کی وارث ہوگی جب کہ وہ عورت کا وارث نہیں ہوگا۔ اور عورت پر اس عورت کی عدت لازم ہوگی جس کا خاوند انتقال کرچکا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20195]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20195، ترقيم محمد عوامة 19414)
حدیث نمبر: 19415 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠١٩٦ - [حدثنا أبو بكر قال: نا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: عليها عدة المتوفى عنها زوجها] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عورت پر اس عورت کی عدت لازم ہوگی جس کا خاوند انتقال کرچکا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20196]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20196، ترقيم محمد عوامة 19415)
حدیث نمبر: 19416 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠١٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن ومحمد قالا: إن مات الرجل في عدتها اعتدت عدة المتوفى عنها زوجها: أربعة أشهر وعشرًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر آدمی کا انتقال عورت کی عدت میں ہوجائے تو وہ چار مہینے دس دن عدت گزارے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20197]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20197، ترقيم محمد عوامة 19416)
حدیث نمبر: 19417 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠١٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن زكريا عن الشعبي قال: باب من الطلاق جسيم: إذا ورثت اعتدت.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ طلاق کا ایک بہت طویل باب ہے، جب وہ وارث ہوگی تو عدت بھی گزارے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20198]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20198، ترقيم محمد عوامة 19417)
حدیث نمبر: 19418 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠١٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو داود عن حبيب عن عمرو عن عكرمة أنه قال: لو لم يبق من عدتها إلا يوم واحد ثم مات؛ ورثته واستأنفت عدة المتوفى عنها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر عدت کا ایک ہی دن باقی رہ جائے اور وہ مرجائے تو عورت وارث ہوگی اور نئے سرے سے اس عورت کی عدت گزارے گی جس کا خاوند انتقال کرگیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20199]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20199، ترقيم محمد عوامة 19418)
حدیث نمبر: 19419 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٢٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو داود عن شيبان عن جابر عن عامر عن شريح قال: تستأنف العدة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ نئے سرے سے عدت گزارے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20200]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20200، ترقيم محمد عوامة 19419)