☽ 13 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا في الرجل يطلق امرأته (ثلاثا) وهو مريض، هل ترثه؟
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الطلاق← ما قالوا في الرجل يطلق امرأته (ثلاثا) وهو مريض، هل ترثه؟
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 5
حديث رقم: 19372 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠١٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا سفيان بن عيينة عن عمرو عن صالح (أن) (١) عثمان (ورث) (٢) امرأة عبد الرحمن بن عوف حين طلقها في مرضه بعد انقضاء العدة (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت صالح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی کو مرض الموت میں طلاق دی تو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے انہیں عدت گزرنے کے بعد میراث میں حصہ دار بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20150]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20150، ترقيم محمد عوامة 19372)
حديث رقم: 19373 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠١٥١ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن حبيب عن رجل من ⦗٤٣٢⦘ قريش عن أبي بن كعب قال: إذا طلقها وهو مريض (ورثتها) (١) منه، ولو مضى سنة، (ما) (٢) لم يبرأ أو (تموت) (٣) (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو مرض الموت میں طلاق دے تو وہ وارث ہوگی۔ اگرچہ اس کے بعد ایک سال گزر جائے۔ البتہ اگر آدمی پھر سے تندرست ہوگیا یا عورت نے شادی کرلی تو پھر میراث نہیں ملے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20151]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20151، ترقيم محمد عوامة 19373)
حديث رقم: 19374 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠١٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا يحيى بن سعيد عن ابن (جريج) (١) عن ابن أبي مليكة قال: سألت ابن الزبير عن رجل طلق امرأته وهو مريض ثم مات، (فقال) (٢) : قد ورث عثمان ابنة (أصبغ) (٣) (الكلبية) (٤) ، وأما أنا فلا أرى أن ترث مبتوتة (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص مرض الموت میں اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے تو کیا وہ اس کے مال میں وراثت کا حصہ پائے گی؟ انہوں نے فرمایا کہ حضرت عثمان نے اصبغ کی بیٹی کو میراث میں حصہ دلوایا تھا لیکن میرے خیال میں ایسی عورت وارث نہ ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20152]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20152، ترقيم محمد عوامة 19374)
حديث رقم: 19375 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠١٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا سهل بن يوسف عن حميد عن بكر (أن) (١) خالد بن عبد اللَّه سأل الحسن عن رجل طلى امرأته ثلاثًا في مرضه، فمات وقد انقضت عدتها، قال: ترث.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن عبداللہ رحمہ اللہ نے حضرت حسن رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص مرض الموت میں اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے تو کیا وہ اس کے مال میں وراثت کا حصہ پائے گی؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ وارث ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20153]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20153، ترقيم محمد عوامة 19375)
حديث رقم: 19376 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠١٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا (عبيد اللَّه) (١) (عن) (٢) عثمان بن الأسود (عن ⦗٤٣٣⦘ عطاء) (٣) قال: (٤) لو مرض سنة (ورثتها) (٥) منه.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر وہ ایک سال تک بیمار رہا تو عورت وارث ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20154]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20154، ترقيم محمد عوامة 19376)