☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کیا مرتد کی بیوی پر عدت لازم ہوگی؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← کیا مرتد کی بیوی پر عدت لازم ہوگی؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 19137 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، أَبِي الصَّبَّاحِ، قَالَ: قُلْتُ لِسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ: كَمْ تَعْتَدُّ امْرَأَتُهُ؟ يَعْنِي الْمُرْتَدَّ , قَالَ:" ثَلَاثَةَ قُرُوءٍ , قُلْتُ: فَإِنْ قُتِلَ؟ قَالَ: فَأَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت موسیٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے پوچھا کہ مرتدشخص کی بیوی کتنی عدت گزارے گی؟ انہوں نے فرمایا کہ تین حیض۔ میں نے پوچھا اگر اسے قتل کردیا جائے تو؟ فرمایا چار مہینے دس دن۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19888]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19888، ترقيم محمد عوامة 19137)
حدیث نمبر: 19138 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، وَالْحَكَمِ، قَالَا: فِي الرَّجُلِ الْمُسْلِمِ يَرْتَدُّ عَنِ الْإِسْلَامِ , وَيَلْحَقُ بِأَرْضِ الْعَدُوِّ؟ قَالَا:" تَعْتَدُّ امْرَأَتُهُ ثَلَاثَةَ قُرُوءٍ إنْ كَانَتْ تَحِيضُ , وَإِنْ كَانَتْ لَا تَحِيضُ ؛ فَثَلَاثَةَ أَشْهُرٍ , وَإِنْ كَانَتْ حَامِلًا فَتَضَعُ حَمْلَهَا ثُمَّ تَزَوَّجُ إنْ شَاءَتْ , وَإِنْ هُوَ رَجَعَ فَتَابَ قَبْلَ أَنْ تَنْقَضِيَ عِدَّتُهَا ؛ يَثْبُتَانِ عَلَى نِكَاحِهِمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ اور حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی مسلمان مرتد ہوکر کافروں کی سرزمین میں چلا جائے تو اس کی بیوی کو اگر حیض آتا ہو تو تین حیض عدت گزارے گی اور اگر حیض نہ آتا ہو تو تین مہینے۔ اگر حاملہ ہو تو اس کی عدت وضع حمل ہے۔ پھر وہ چاہے تو شادی کرسکتی ہے۔ اگر اس کا خاوند عدت پوری ہونے سے پہلے واپس آجائے اور توبہ کرلے تو ان کا نکاح باقی رہے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19889]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19889، ترقيم محمد عوامة 19138)
حدیث نمبر: 19139 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " إذَا ارْتَدَّ الرَّجُلُ عَنِ الْإِسْلَامِ فَقَدْ بَانَتْ مِنْهُ امْرَأَتُهُ بِتَطْلِيقَةٍ بَائِنَةٍ ؛ فَلَيْسَ عَلَيْهَا سَبِيلٌ إنْ رَجَعَ وَتَعْتَدُّ عِدَّةَ الْمُطَلَّقَةِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص مرتد ہوجائے تو اس کی بیوی کو ایک طلاق بائنہ ہوجائے گی۔ اس کے پاس بیوی سے رجوع کرنے کا حق نہیں ہوگا اور عورت مطلقہ والی عدت گزارے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19890]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19890، ترقيم محمد عوامة 19139)
حدیث نمبر: 19140 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحِيمِ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" هُوَ بِهَا أَحَقُّ مَا دَامَتْ فِي الْعِدَّةِ , إنْ رَجَعَ وَهِيَ فِي عِدَّتِهَا ؛ فَهِيَ امْرَأَتُهُ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب تک عورت عدت میں ہے وہ اس کا زیادہ حق دار ہوگا اگر عدت میں وہ رجوع کرلے تو وہ اسی کی بیوی رہے گی۔ حضرت ابو معشر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے یہی بات حضرت عبد الحمید بن عبدالرحمن کی طرف مرتد کے بارے میں لکھی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19891]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19891، ترقيم محمد عوامة 19140)