☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر نامرد اور اس کی بیوی کے درمیان جدائی کرادی جائے تو کیا عورت عدت گزارے گی؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر نامرد اور اس کی بیوی کے درمیان جدائی کرادی جائے تو کیا عورت عدت گزارے گی؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 19133 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدٍ، وَالْحَسَنِ، قَالَا: " أَجَّلَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ الْعِنِّينَ سَنَةً , فَإِنِ اسْتَطَاعَهَا ؛ وَإِلَّا فُرِّقَ بَيْنَهُمَا وَعَلَيْهَا الْعِدَّةُ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید رضی اللہ عنہ اور حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے نامرد کو ایک سال کی مہلت دی کہ اگر وہ جماع کی طاقت رکھے تو ٹھیک ورنہ میاں بیوی کے درمیان جدائی کرادی جائے گی اور عورت پر عدت لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19884]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19884، ترقيم محمد عوامة 19133)
حدیث نمبر: 19134 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" إذَا مَضَتِ السَّنَةُ ؛ اعْتَدَّتْ بَعْدَ السَّنَةِ عِدَّةَ الْمُطَلَّقَةِ , وَإِنْ لَمْ يُطَلِّقْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب مہلت کو ایک سال گزر جائے تو عورت مطلقہ والی عدت گزارے گی خواہ نامرد نے طلاق نہ دی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19885]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19885، ترقيم محمد عوامة 19134)
حدیث نمبر: 19135 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ فِي امْرَأَةِ الْعِنِّينِ، قَالَ:" عَلَيْهَا الْعِدَّةُ إذَا فُرِّقَ بَيْنَهُمَا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب نامرد اور اس کی بیوی کے درمیان جدائی کرادی جائے تو اس پر عدت لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19886]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19886، ترقيم محمد عوامة 19135)
حدیث نمبر: 19136 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ، قَالَ: نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" عَلَيْهَا الْعِدَّةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب نامرد اور اس کی بیوی کے درمیان جدائی کرادی جائے تو اس پر عدت لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19887]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19887، ترقيم محمد عوامة 19136)