☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر ایک عورت کا کوئی خاوند ہو اور اس عورت کے پیٹ میں کسی اور کا بچہ ہو او روہ بچہ مر جائے تو جن حضرات کے نزدیک مرد اس وقت تک عورت کے قریب نہیں آسکتا جب تک اسے حیض نہ آجائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر ایک عورت کا کوئی خاوند ہو اور اس عورت کے پیٹ میں کسی اور کا بچہ ہو او روہ بچہ مر جائے تو جن حضرات کے نزدیک مرد اس وقت تک عورت کے قریب نہیں آسکتا جب تک اسے حیض نہ آجائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 19127 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ خِلَاسٍ، عَنْ عَلِيٍّ فِي الرَّجُلِ يَتَزَوَّجُ الْمَرْأَةَ وَلَهَا وَلَدٌ مِنْ غَيْرِهِ فَيَمُوتُ؟ قَالَ:" لَا يَقْرَبُهَا حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَهُ مَا فِي بَطْنِهَا , أَوْ تَحِيضَ حَيْضَةً".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک عورت کا کوئی خاوند ہو اور اس عورت کے پیٹ میں کسی اور کا بچہ ہو تو مرد اس وقت تک عورت کے قریب نہیں آسکتا جب تک اس کے پیٹ کے بچے کی صورت حال واضح نہ ہوجائے یا جب تک اسے حیض نہ آجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19878]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19878، ترقيم محمد عوامة 19127)
حدیث نمبر: 19128 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ:" لَا يَقْرَبُهَا حَتَّى يَنْظُرَ أَبِهَا حَبَلٌ , أَوْ لَا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس وقت تک اس کے قریب نہ جائے جب تک یہ بات واضح نہ ہوجائے کہ وہ حاملہ ہے یا نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19879]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19879، ترقيم محمد عوامة 19128)
حدیث نمبر: 19129 مصنف ابن ابی شیبہ
الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عَيَّاشٍ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ حَسَّانِ بْنِ الْمُخَارِقِ، أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ ، قَالَ:" لَا يَقْرَبُهَا حَتَّى تَعْتَدَّ، أَوْ قَالَ: حَتَّى تَحِيضَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ اس وقت تک اس کے قریب نہ جائے جب تک وہ عدت نہ گزار لے یا اسے حیض نہ آجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19880]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19880، ترقيم محمد عوامة 19129)
حدیث نمبر: 19130 مصنف ابن ابی شیبہ
الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ صَلَّى عَلَى جِنَازَةٍ , فَقَالَ لِلزَّوْجِ، وَلِلْمَرْأَةِ وَلَدٌ مِنْ غَيْرِهِ،:" لَيْسَ لَكَ أَنْ تَسْتَلْحِقَ سَهْمًا لَيْسَ لَكَ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے ایک جنازہ پڑھایا اور پھر خاوند سے فرمایا (جب کہ عورت کا کسی دوسرے مرد سے بچہ تھا) تیرے لئے یہ بات درست نہیں کہ تو کسی دوسرے کے حصے پر قبضہ جمائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19881]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19881، ترقيم محمد عوامة 19130)
حدیث نمبر: 19131 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ , وَعُمَارَةَ، قَالَا:" لَا يَقْرَبُهَا حَتَّى يَتَبَيَّنَ حَمْلٌ , أَمْ لَا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ اور حضرت عمارہ رضی اللہ عنہا فرماتے ہیں کہ وہ اس وقت تک اس کے قریب نہ جائے جب تک حمل کا ہونا اور نہ ہونا ظاہر نہ ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19882]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19882، ترقيم محمد عوامة 19131)
حدیث نمبر: 19132 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" لَا يَقْرَبُهَا حَتَّى تَحِيضَ حَيْضَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ اس وقت تک اس کے قریب نہ جائے جب تک اسے حیض نہ آجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19883]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19883، ترقيم محمد عوامة 19132)