☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا في الرجل تحته الأمة فيطلقها تطليقة ثم تعتق﴾
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الطلاق← ما قالوا في الرجل تحته الأمة فيطلقها تطليقة ثم تعتق﴾
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 6
حديث رقم: 19116 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ فِي الْأَمَةِ طَلُقَتْ تَطْلِيقَتَيْنِ , ثُمَ يُدْرِكْهَا عَتَاقُهُ قَبْلَ أَنْ تَنْقَضِيَ، قَالَ:" تَعْتَدُّ عِدَّةَ الْأَمَةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی باندی کو دو طلاقیں دی جائیں اور پھر اسے عدت کے پورا ہونے سے پہلے آزادی مل جائے تو باندی والی عدت گزارے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19865]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19865، ترقيم محمد عوامة 19116)
حديث رقم: 19117 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا طَلُقَتْ تَطْلِيقَةً، ثُمَّ أَدْرَكَهَا عَتَاقُهُ قَبْلَ أَنْ تَنْقَضِيَ عِدَّتُهَا ؛ اعْتَدَّتْ عِدَّةَ الْحُرَّةِ , وَإِذَا طَلُقَتْ تَطْلِيقَتَيْنِ، ثُمَّ أَدْرَكَهَا عَتَاقُهُ ؛ اعْتَدَّتْ عِدَّةَ الْأَمَةِ لَمَّا بَانَتْ مِنْهُ , وَالْمُتَوَفَّى عَنْهَا كَذَلِكَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب کسی باندی کو ایک طلاق دی جائے اور پھر اس کو عدت کے پورا ہونے سے پہلے آزادی مل جائے تو وہ آزاد عورت والی عدت گزارے گی۔ اگر اسے دو طلاقیں دی جائیں اور پھر اسے آزادی مل جائے تو وہ باندی والی عدت گزارے گی۔ یہی حکم اس باندی کا ہے جس کا خاوند مرجائے۔ اور پھر اسے آزادی بھی مل جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19866]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19866، ترقيم محمد عوامة 19117)
حديث رقم: 19118 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ قَالَ: " إذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ وَهِيَ أَمَةٌ تَطْلِيقَةً، ثُمَّ أُعْتِقَتْ فِي الْعِدَّةِ ؛ فَعِدَّتُهَا عِدَّةُ حُرَّةٍ، وَإِذَا طَلَّقَهَا تَطْلِيقَتَيْنِ، ثُمَّ أُعْتِقَتْ، قَالَ: لَا يَتَزَوَّجُهَا حَتَّى تَزَوَّجَ زَوْجًا غَيْرَهُ , وَعِدَّتُهَا عِدَّةُ الْأَمَةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب آدمی نے اپنی ایسی بیوی کو جو کہ باندی تھی ایک طلاق دے دی، پھر عدت کے دوران اسے آزاد بھی کردیا گیا تو وہ آزاد عورت والی عدت گزارے گی۔ اور جب اس کو دو طلاقیں دیں اور پھر وہ آزاد کردی گئی تو وہ اس وقت تک اس سے شادی نہیں کرسکتا جب تک وہ کسی اور سے شادی نہ کرلے۔ اس کی عدت باندی والی عدت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19867]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19867، ترقيم محمد عوامة 19118)
حديث رقم: 19119 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحَكَمِ، عَنِ الضَّحَّاكِ فِي الْأَمَةِ إذَا طَلُقَتْ تَطْلِيقَتَيْنِ، ثُمَّ أُعْتِقَتْ فِي عِدَّتِهَا، قَالَ:" تَعْتَدُّ حَيْضَتَيْنِ , وَإِنْ طَلُقَتْ وَاحِدَةً، فَأُعْتِقَتْ فِي عِدَّتِهَا ؛ قَالَ: تَعْتَدُّ ثَلَاثَ حِيَضٍ , وَزَوْجُهَا أَحَقُّ بِهَا".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک باندی کو دو طلاقیں دی گئیں۔ پھر اسے اس کی عدت میں آزاد کردیا گیا تو وہ دو حیض عدت گزارے گی۔ اگر اسے ایک طلاق دی گئی اور اسے اس کی عدت میں آزاد کردیا گیا تو وہ تین حیض عدت گزارے گی اور اس کا خاوند اس کا زیادہ حقدارہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19868]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19868، ترقيم محمد عوامة 19119)
حديث رقم: 19120 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّهُ قَالَ:" عِدَّتُهَا عِدَّةُ الْحُرَّةِ"حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّهُ قَالَ:" عِدَّتُهَا عِدَّةُ الْحُرَّةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کی عدت آزاد عورت والی عدت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19869]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19869، ترقيم محمد عوامة 19120)
حديث رقم: 19121 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، قَالَ: نَا إسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: " إذَا طَلُقَتِ الْأَمَةُ تَطْلِيقَتَيْنِ، ثُمَّ أُعْتِقَتْ عِنْدَ ذَلِكَ فَعِدَّتُهَا عِدَّةُ الْأَمَةِ، وَإِذَا طَلُقَتْ وَاحِدَةً، ثُمَّ أُعْتِقَتْ عِنْدَ ذَلِكَ، فَعِدَّتُهَا عِدَّةُ الْحُرَّةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی باندی کو دو طلاقیں دی گئیں پھر اسے آزاد کردیا گیا تو اس کی عدت باندی والی عدت ہوگی اور اگر اسے ایک طلاق دینے کے بعد آزاد کیا گیا تو اس کی عدت آزاد عورت والی عدت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19870]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19870، ترقيم محمد عوامة 19121)