☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ایلاء غصے اور خوشی دونوں حالتوں میں ہوتا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← ایلاء غصے اور خوشی دونوں حالتوں میں ہوتا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 18946 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " الْإِيلَاءُ فِي الرِّضَا وَالْغَضَبِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایلاء غصے اور خوشی دونوں حالتوں میں ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19680]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19680، ترقيم محمد عوامة 18946)
حدیث نمبر: 18947 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ حُرَيْثِ، بْنِ عَمِيرَةَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، قَالَتْ: قَالَ جُبَيْرٌ لِامْرَأَتِهِ: إِنَّ ابْنَ أَخِي مَعَ ابْنِكِ , فَقَالَتْ: مَا أَسْتَطِيعُ أَنْ أُرْضِعَ اثْنَيْنِ، قَالَ: فَحَلَفَ أَنْ لَا يَقْرَبَهَا حَتَّى تَفْطِمَهُ، قَالَ: فَلَمَّا فَطَمُوهُ مُرَّ بِهِ عَلَى الْمَجْلِسِ , فَقَالَ الْقَوْمُ: حَسَنٌ مَا غَذَوْتُمُوهُ! قَالَ: فَقَالَ جُبَيْرٌ: إنِّي حَلَفْتُ أَنْ لَا أَقْرَبَهَا حَتَّى تَفْطِمَهُ , قَالَ: فَقَالَ الْقَوْمُ هَذَا إيلَاءٌ , فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ:" إنْ كُنْتَ فَعَلْتَ ذَلِكَ غَضَبًا ؛ فَلَا تَحِلُّ لَكَ امْرَأَتُكَ , وَإِلَّا فَهِيَ امْرَأَتُكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ام عطیہ فرماتی ہیں کہ حضرت جبیر رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی سے کہا کہ میرے بھائی کا بیٹا تیرے بیٹے کے ساتھ دودھ پئے گا، انہوں نے کہا کہ میں دو بچوں کو دودھ نہیں پلا سکتی، حضرت جبیر رحمہ اللہ نے قسم کھالی کہ جب تک وہ اس بچے کو دودھ نہیں چھڑا دیتیں اس وقت تک وہ اپنی بیوی کے قریب نہ جائیں گے۔ جب اس بچے کا دودھ چھڑا دیا گیا اور وہ لوگوں کے پاس سے گذرا تو لوگوں نے کہا کہ تم نے اسے اچھی غذا دی ہے، حضرت جبیر رحمہ اللہ نے کہا کہ میں نے قسم کھائی تھی کہ میں اس وقت تک اپنی بیوی کے قریب نہیں جاؤں گا جب تک وہ اس کا دودھ نہیں چھڑا دیتی، لوگوں نے کہا کہ یہ ایلاء ہے، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اگر تم نے غصے میں ایسا کیا تھا تو تمہارے لئے تمہاری بیوی حلال نہیں اور اگر غصے میں نہیں کیا تو یہ تمہاری بیوی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19681]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19681، ترقيم محمد عوامة 18947)
حدیث نمبر: 18948 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَفْصٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ زُبَيْدٍ، عَمَّنْ حَدَّثَهُ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ:" إنَّمَا الْإِيلَاءُ فِي الْغَضَبِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایلاء غصے میں ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19682]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19682، ترقيم محمد عوامة 18948)
حدیث نمبر: 18949 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَسَنَ عَنِ الْإِيلَاءِ، فَقَالَ: " إنَّمَا الْإِيلَاءُ مَا كَانَ فِي الْغَضَبِ"،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قعقاع بن یزید رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن رحمہ اللہ سے ایلاء کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ایلاء تو غصے میں ہوتا ہے۔ میں نے حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں تو اسے نہیں جانتا، پھر انہوں آیت ایلاء تلاوت کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19683]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19683، ترقيم محمد عوامة 18949)
حدیث نمبر: 18950 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ اور حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے قسم کھائی کہ وہ اس وقت تک اپنی بیوی کے قریب نہیں جائے گا جب تک وہ اپنے بچے کا دودھ نہ چھڑا دے تو اگر وہ چار مہینے تک رکا رہے تو ایلاء داخل ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19685]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19685، ترقيم محمد عوامة 18950)
حدیث نمبر: 18951 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عُمَرُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " الْإِيلَاءُ فِي الرِّضَا وَالْغَضَبِ سَوَاءٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ غصے اور خوشی کا ایلاء برابر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19687]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19687، ترقيم محمد عوامة 18951)