☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے ایلاء کرنے کے بعد اسے طلاق دے دے تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے ایلاء کرنے کے بعد اسے طلاق دے دے تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 18939 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا آلَى، ثُمَّ طَلَّقَ , أَوْ طَلَّقَ، ثُمَّ آلَى هَدَمَ الطَّلَاقُ الْإِيلَاءَ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے ایلاء کیا پھر اسے طلاق دے دی یا طلاق دی پھر ایلاء کیا تو طلاق ایلاء کو ختم کردے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19672]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19672، ترقيم محمد عوامة 18939)
حدیث نمبر: 18940 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ:" هُمَا كَفَرَسَيْ رِهَانٍ , أَيُّهُمَا سَبَقَ أَخَذْتُ بِهِ، وَإِنْ وَقَعَا جَمِيعًا ؛ أَخَذْتُ بِهِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ طلاق اور ایلاء دوڑ کے دو گھوڑوں کی طرح ہیں، جو پہلے ہو اسی کا اعتبارہوگا اور اگر دونوں اکٹھے ہوں تو دونوں کا اعتبار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19673]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19673، ترقيم محمد عوامة 18940)
حدیث نمبر: 18941 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ مِثْلَ قَوْلِ الشَّعْبِيِّ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ بھی حضرت شعبی رحمہ اللہ والی بات فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19674]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19674، ترقيم محمد عوامة 18941)
حدیث نمبر: 18942 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ فِي الرَّجُلِ يُولِي مِنَ امْرَأَتِهِ، ثُمَّ يُطَلِّقُ:" إذَا مَضَتْ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ قَبْلَ أَنْ تَحِيضَ ثَلَاثَ حِيَضٍ ؛ فَقَدْ بَانَتْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے ایلاء کیا پھرا سے طلاق دے دی، اگر تین حیض آنے سے پہلے چا ر مہینے گذر گئے تو وہ عورت بائنہ ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19675]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19675، ترقيم محمد عوامة 18942)
حدیث نمبر: 18943 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " يَهْدِمُ الطَّلَاقُ الْإِيلَاءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ طلاق ایلاء کو ختم کردیتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19676]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19676، ترقيم محمد عوامة 18943)
حدیث نمبر: 18944 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " يَهْدِمُ الطَّلَاقُ الْإِيلَاءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ طلاق ایلاء کو ختم کردیتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19677]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19677، ترقيم محمد عوامة 18944)
حدیث نمبر: 18945 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " يَهْدِمُ الطَّلَاقُ الْإِيلَاءَ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ طلاق ایلاء کو ختم کردیتی ہے، حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یہ دونوں دوڑ کے دو گھوڑوں کی طرح ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19678]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19678، ترقيم محمد عوامة 18945)