☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کسی باندی کو آزاد ہونے کے بعد اختیار دیا جائے اور وہ اپنے نفس کو اختیار کرلے تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر کسی باندی کو آزاد ہونے کے بعد اختیار دیا جائے اور وہ اپنے نفس کو اختیار کرلے تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 18659 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا شَرِيكٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم، حضرت طاؤس اور حضرت عامر s فرماتے ہیں کہ اگر کوئی باندی کسی آزاد شخص کے نکاح میں ہو، اس باندی کو آزاد کیا جائے اور وہ اپنے نفس کو اختیار کرلے تو یہ بغیر طلاق کے فرقت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19363]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19363، ترقيم محمد عوامة 18659)
حدیث نمبر: 18660 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ حَمَّادٍ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد رحمہ اللہ اور حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی باندی کو آزاد کیا گیا پھر اسے اختیار دیا گیا اور اس نے اپنے نفس کو اختیار کرلیا تو یہ بغیر طلاق کے فرقت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19366]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19366، ترقيم محمد عوامة 18660)
حدیث نمبر: 18661 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" هِيَ تَطْلِيقَةٌ بَائِنٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ طلاق بائن ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19368]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19368، ترقيم محمد عوامة 18661)
حدیث نمبر: 18662 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: " إذَا اخْتَارَتْ نَفْسَهَا ؛ فَهِيَ تَطْلِيقَةٌ بَائِنٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر اس نے اپنے نفس کو اختیار کرلیا تو یہ طلاق بائن ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19369]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19369، ترقيم محمد عوامة 18662)