☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک مباراۃ (یعنی خاوند بیوی کاایک دوسرے سے بری ہونا) طلاق ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← جن حضرات کے نزدیک مباراۃ (یعنی خاوند بیوی کاایک دوسرے سے بری ہونا) طلاق ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 18649 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " الْخُلْعُ تَطْلِيقَةٌ بَائِنٌ , وَالْإِيلَاءُ وَالْمُبَارَأةُ كَذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خلع طلاق بائنہ ہے اور اسی طرح ایلاء اور مباراۃ بھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19353]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19353، ترقيم محمد عوامة 18649)
حدیث نمبر: 18650 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: قَالَ عَطَاءٌ: " كُلُّ طَلَاقٍ كَانَ نِكَاحُهُ مُسْتَقِيمًا إذَا تَفَرَّقَا فِي ذَلِكَ النِّكَاحِ , وَإِنْ لَمْ يَتَكَلَّمْ بِالطَّلَاقِ ؛ فَهِيَ وَاحِدَةٌ ؛ الْمُبَارَأَةُ وَأَخْذُهُ بِالْفِدَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہر وہ طلاق جس کا نکاح درست ہو جب میاں بیوی اس نکاح میں جدا ہوں گے (خواہ طلاق کا تکلم نہ کیا ہو) تو وہ ایک طلاق ہوگی، جیسے مباراۃ اور خلع وغیرہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19354]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19354، ترقيم محمد عوامة 18650)
حدیث نمبر: 18651 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ جَعْفَرٍ، قَالَ: قُلْتُ لِعَبْدِ الْكَرِيمِ: بَلَغَنِي أَنَّ الزُّهْرِيَّ، كَانَ يَقُولُ: " الْمُبَارَأَةُ أَشَدُّ الطَّلَاقِ"، قَالَ: مَا نَرَاهُ إذَا أَخَذَ مِنْهَا شَيْئًا افْتَدَتْ بِهِ ؛ إلَّا بِمَنْزِلَةِ الْخُلْعِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ مباراۃ طلاق کی سخت ترین قسم ہے، جب مرد عورت سے کوئی فدیہ لے تو یہ خلع کے درجہ میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19355]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19355، ترقيم محمد عوامة 18651)