☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر عورت اپنے خاوند سے پہلے اسلام قبول کرلے تو دونوں کے درمیان جدائی کرادی جائے گی
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر عورت اپنے خاوند سے پہلے اسلام قبول کرلے تو دونوں کے درمیان جدائی کرادی جائے گی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 18608 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ الْحَسَنَ , وَعُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَا فِي النَّصْرَانِيَّةِ تُسْلِمُ تَحْتَ زَوْجِهَا , قَالَا:" الْإِسْلَامُ أَخْرَجَهَا مِنْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی عیسائی کی عیسائی بیوی نے اسلام قبول کرلیا تو اسلام عورت کو اس کی بیوی ہونے سے نکال دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19309]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19309، ترقيم محمد عوامة 18608)
حدیث نمبر: 18609 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، فِي النَّصْرَانِيَّةِ تُسْلِمُ تَحْتَ زَوْجِهَا، قَالَ:" يُفَرَّقُ بَيْنَهُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر عورت اپنے خاوند سے پہلے اسلام قبول کرلے تو دونوں کے درمیان جدائی کرادی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19310]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19310، ترقيم محمد عوامة 18609)
حدیث نمبر: 18610 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَطَاوُسٍ، وَمُجَاهِدٍ في نصراني تكون تحته نصرانية فتسلم؟ قَالُوا:" إنْ أَسْلَمَ مَعَهَا ؛ فَهِيَ امْرَأَتُهُ , وَإِنْ لَمْ يُسْلِمْ ؛ فُرِّقَ بَيْنَهُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء، حضرت طاوس اور حضرت مجاہد s فرماتے ہیں کہ اگر کسی عیسائی شخص کی عیسائی بیوی اسلام قبول کرلے تو اگر اس کا خاوند بھی اسلام قبول کرلے تو یہ اس کی بیوی رہے گی اور اگر وہ اسلام قبول نہ کرے تو ان کے درمیان جدائی کرادی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19311]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19311، ترقيم محمد عوامة 18610)
حدیث نمبر: 18611 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنِ السَّفَّاحِ بْنِ مَطَرٍ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ كُرْدُوسٍ، قَالَ: كَانَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي ثَعْلِبَ يُقَالُ لَهُ عُبَادَةُ بْنُ النُّعْمَانِ بْنِ زُرْعَةَ عِنْدَهُ الْمَرْأَةُ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ , وَكَانَ عُبَادَةُ نَصْرَانِيًّا، فَأَسْلَمَتِ امْرَأَتُهُ , وَأَبَى أَنْ يُسْلِمَ فَفَرَّقَ عُمَرُ بَيْنَهُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت داود بن کردوس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بنو تغلب کا ایک شخص عبادہ بن نعمان بن زرعہ جو کہ ایک عیسائی تھا، اس کے نکاح میں بنو تمیم کی ایک عیسائی عورت تھی، اس عورت نے اسلام قبول کرلیا لیکن عبادہ نے اسلام قبول کرنے سے انکار کردیا، اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے دونوں کے درمیان جدائی کرادی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19312]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19312، ترقيم محمد عوامة 18611)
حدیث نمبر: 18612 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " إذَا أَسْلَمَتِ الْمَرْأَةُ قَبْلَ زَوْجِهَا ؛ انْقَطَعَ مَا بَيْنَهُمَا مِنَ النِّكَاحِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب عورت نے اپنے خاوند سے پہلے اسلام قبول کرلیا تو ان کے نکاح کا رشتہ ختم ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19313]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19313، ترقيم محمد عوامة 18612)
حدیث نمبر: 18613 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَلْقَمَةَ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ بَنِي ثَعْلِبَ يُقَالُ لَهُ عُبَادَةُ بْنُ النُّعْمَانِ فَكَانَ تَحْتَهُ امْرَأَةٌ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ , فَأَسْلَمَتْ , فَدَعَاهُ عُمَرُ , فَقَالَ:" إمَّا أَنْ تُسْلِمَ , وَإِمَّا أَنْ أَنْزِعَهَا مِنْكَ" , فَأَبَى أَنْ يُسْلِمَ فَنَزَعَهَا مِنْهُ عُمَرُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن علقمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بنو تغلب کا ایک آدمی جس کا نام عبادہ بن نعمان تھا، اس کے عقد میں بنو تمیم کی ایک عورت تھی، اس عورت نے اسلام قبول کرلیا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس کے خاوند کو بلایا اور فرمایا کہ چاہو تو اسلام قبول کرلو بصورتِ دیگر ہم تمہاری بیوی کو تم سے جدا کردیں گے، اس نے اسلام قبول کرنے سے انکار کردیا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس کی بیوی کو اس سے جدا کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19314]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19314، ترقيم محمد عوامة 18613)
حدیث نمبر: 18614 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْل، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنِ الْحَكَمِ فِي الْيَهُودِيِّ وَالنَّصْرَانِيِّ تُسْلِمُ امْرَأَتُهُ عِنْدَهُ" يُفَرَّقُ بَيْنَهُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی عیسائی یا یہودی کی بیوی نے اسلام قبول کرلیا تو ان کے درمیان جدائی کرادی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19315]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19315، ترقيم محمد عوامة 18614)
حدیث نمبر: 18615 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ ابْنِ شُبْرُمَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، قَالَ: سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ عَنْ رَجُلٍ نَصْرَانِيٍّ وَامْرَأَتُهُ نَصْرَانِيَّةٌ فَأَسْلَمَتْ, قَالَ:" فَرِّقْ، فَرِّقْ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن مرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر کسی عیسائی مرد کی عیسائی بیوی نے اسلام قبول کرلیا تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ان کے درمیان جدائی کرادو، ان کے درمیان جدائی کرادو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19316]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19316، ترقيم محمد عوامة 18615)
حدیث نمبر: 18616 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ سَعِيدٍ، قَالَ:" يُفَرَّقُ بَيْنَهُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر عورت اپنے خاوند سے پہلے اسلام قبول کرلے تو دونوں کے درمیان جدائی کرادی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19317]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19317، ترقيم محمد عوامة 18616)