حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَلْقَمَةَ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ بَنِي ثَعْلِبَ يُقَالُ لَهُ عُبَادَةُ بْنُ النُّعْمَانِ فَكَانَ تَحْتَهُ امْرَأَةٌ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ , فَأَسْلَمَتْ , فَدَعَاهُ عُمَرُ , فَقَالَ:" إمَّا أَنْ تُسْلِمَ , وَإِمَّا أَنْ أَنْزِعَهَا مِنْكَ" , فَأَبَى أَنْ يُسْلِمَ فَنَزَعَهَا مِنْهُ عُمَرُ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن علقمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بنو تغلب کا ایک آدمی جس کا نام عبادہ بن نعمان تھا، اس کے عقد میں بنو تمیم کی ایک عورت تھی، اس عورت نے اسلام قبول کرلیا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس کے خاوند کو بلایا اور فرمایا کہ چاہو تو اسلام قبول کرلو بصورتِ دیگر ہم تمہاری بیوی کو تم سے جدا کردیں گے، اس نے اسلام قبول کرنے سے انکار کردیا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس کی بیوی کو اس سے جدا کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19314]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19314، ترقيم محمد عوامة 18613)