☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کسی شخص نے کہا کہ میرے لئے ہر حلال حرام ہے تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر کسی شخص نے کہا کہ میرے لئے ہر حلال حرام ہے تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 18511 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ فِي رَجُلٍ قَالَ: كُلُّ حِلٍّ عَلَيَّ فَهُوَ حَرَامٌ؟ قَالَ:" لَوْلَا امْرَأَتُهُ لَأَمَرْتِهِ أَنْ يُكَفِّرَ يَمِينَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے کہا کہ میرے لئے ہر حلال حرام ہے تو اگر اس کی بیوی نہ ہو تو میں اسے قسم کا کفارہ ادا کرنے کا حکم دوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19204]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19204، ترقيم محمد عوامة 18511)
حدیث نمبر: 18512 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ، قَالَ: سَأَلْتُ الشَّعْبِيَّ عَنْ رَجُلٍ , قَالَ: كُلُّ حِلٍّ عَلَيَّ حَرَامٌ؟ قَالَ:" لَا يُوجِبُ طَلَاقًا، وَلَا يُحَرِّمُ حَلَالًا , يُكَفِّرُ يَمِينَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن ذر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر کسی شخص نے کہا کہ میرے لئے ہر حلال حرام ہے تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ یہ طلاق کو ثابت نہیں کرتا اور حلال کو حرام نہیں کرتا، وہ اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19205]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19205، ترقيم محمد عوامة 18512)
حدیث نمبر: 18513 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا قَالَ: كُلُّ حِلٍّ عَلَيَّ ؛ حَرَامٌ , إنْ نَوَى طَلَاقًا؛ فَهِيَ تَطْلِيقَةٌ وَهُوَ أَمْلَكُ بِهَا , وَإِنْ لَمْ يَنْوِ طَلَاقًا ؛ فَهِيَ يَمِينٌ يُكَفِّرُهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے کہا کہ میرے لئے ہر حلال حرام ہے تو اگر اس نے طلاق کی نیت کی تو ایک طلاق ہوگی اور وہ رجوع کا زیادہ حق دار ہے اور اگر طلاق کی نیت نہیں کی تو یہ قسم ہے اس کا کفارہ دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19206]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19206، ترقيم محمد عوامة 18513)
حدیث نمبر: 18514 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، قَالَ: " إذَا قَالَ: كُلُّ حِلٍّ عَلَيَّ حَرَامٌ ؛ أَطْعَمَ عَشْرَةَ مَسَاكِينَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے کہا کہ میرے لئے ہر حلال حرام ہے تو دس مسکینوں کوکھاناکھلائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19207]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19207، ترقيم محمد عوامة 18514)
حدیث نمبر: 18515 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، وَجَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَا: " كُلُّ حِلٍّ عَلَيَّ حَرَامٌ ؛ كَفَّارَةُ يَمِينٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ اور حضرت جابر بن زید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے کہا کہ میرے لئے ہر حلال حرام ہے تو قسم کا کفارہ دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19208]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19208، ترقيم محمد عوامة 18515)
حدیث نمبر: 18516 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَلِيٍّ فِي الرَّجُلِ يَقُولُ لِامْرَأَتِهِ: كُلُّ حِلٍّ عَلَيَّ فَهُوَ حَرَامٌ، قَالَ:" تَحْرُمُ عَلَيْهِ امْرَأَتُهُ , وَلَا تَحِلُّ لَهُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ , وَيُكَفِّرَ يَمِينَهُ مِنْ مَالِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے اپنی بیوی کے بارے میں کہا کہ میرے لئے ہر حلال چیز حرام ہے تو اس کی بیوی اس پر حرام ہوجائے گی، اور اس عورت کے لئے دوسرے شخص سے نکاح کئے بغیر اس سے نکاح کرنا درست نہیں اور مرد اپنے مال میں سے قسم کا کفارہ ادا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19209]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19209، ترقيم محمد عوامة 18516)