☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يقول لامرأته: أنت علي حرج
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الطلاق← في الرجل يقول لامرأته: أنت علي حرج
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 5
حديث رقم: 18481 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ دِجَاجَةَ، في رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ تَطْلِيقَتَيْنِ ؛ ثُمَّ قَالَ: أَنْتِ عَلَيَّ حَرَجٌ؟ فَقَالَ عُمَرُ:" مَا هِيَ بِأَهْوَنِهِنَّ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت نعیم بن دجاجہ رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کو دو طلاقیں دیں پھر کہا کہ تو میرے لئے مصیبت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ وہ مصیبت سے کم تو نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19171]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19171، ترقيم محمد عوامة 18481)
حديث رقم: 18482 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ خِلَاسٍ، وَأَبِي حَسَّانَ، أَنَّ عَلِيًّا كان يَقُولُ:" ثَلَاثٌ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو میرے لئے مصیبت ہے تو یہ تین طلاقوں کے قائم مقام ہے اور حضرت قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن رحمہ اللہ بھی یہی فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19172]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19172، ترقيم محمد عوامة 18482)
حديث رقم: 18483 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، فِي " طَلَاقِ الْحَرَجِ: ثَلَاثٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو میرے لئے مصیبت ہے تو یہ تین طلاقوں کے برابر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19174]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19174، ترقيم محمد عوامة 18483)
حديث رقم: 18484 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، عَنْ وُهَيْبٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، فِي طَلَاقِ الْحَرَجِ" مَا نَوَى"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو میرے لئے مصیبت ہے تو اس میں نیت کا اعتبار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19175]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19175، ترقيم محمد عوامة 18484)
حديث رقم: 18485 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ قَتَادَةَ , أَنَّ عَلِيًّا ، قَالَ فِي " طَلَاقِ الْحَرَجِ ثَلَاثًا" ,
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو میرے لئے مصیبت ہے تو یہ تین طلاقوں کے برابر ہے۔ حضرت حسن رحمہ اللہ کی بھی یہی رائے تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19176]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19176، ترقيم محمد عوامة 18485)