☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا في (رجل) جعل (أمر) امرأته بيد رجل فيطلق، ما قالوا فيه؟
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الطلاق← ما قالوا في (رجل) جعل (أمر) امرأته بيد رجل فيطلق، ما قالوا فيه؟
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 6
حديث رقم: 18373 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا جَعَلَ الرَّجُلُ أَمْرَ امْرَأَتِهِ بِيَدِ غَيْرِهِ , فَمَا طَلَّقَ مِنْ شَيْءٍ ؛ فَهِيَ وَاحِدَةٌ بَائِنَةٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کا معاملہ کسی دوسرے آدمی کے سپرد کردے، پھر وہ دوسرا آدمی طلاق دے دے تو ایک طلاق بائنہ ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19053]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19053، ترقيم محمد عوامة 18373)
حديث رقم: 18374 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي الرَّجُلِ يَجْعَلُ أَمْرَ امْرَأَتِهِ بِيَدِ رَجُلٍ , قَالَ:" هُوَ كَمَا قَالَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کا معاملہ کسی دوسرے آدمی کے سپرد کردے، پھر وہ دوسرا آدمی جو کرے گا وہی نافذ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19054]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19054، ترقيم محمد عوامة 18374)
حديث رقم: 18375 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، فِي الرَّجُلِ يَقُولُ لِلرَّجُلِ: انْطَلِقْ، فَطَلِّقْ عَنِّي فُلَانَةَ؟ قَالَ:" هُوَ جَائِزٌ إنْ طَلَّقَ جَازَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے دوسرے آدمی سے کہا کہ جاؤ اور میری طرف سے فلانی عورت کو طلاق دے دو۔ انہوں نے کہا کہ جائز ہے، اگر اس نے طلاق دی تو جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19055]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19055، ترقيم محمد عوامة 18375)
حديث رقم: 18376 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ دُكَيْنٍ , عَنْ زَكَرِيَّا، قَالَ: سُئِلَ عَامِرٌ عَنْ رَجُلٍ جَعَلَ أَمْرَ امْرَأَتِهِ بِيَدِ رَجُلٍ آخَرَ , فَطَلَّقَهَا الرَّجُلُ ثَلَاثًا؟ فَقَالَ:" هِيَ وَاحِدَةٌ إنَّمَا جَعَلَ أَمْرَهَا بِيَدِهِ مَرَّةً وَاحِدَةً"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عامر سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کا معاملہ کسی دوسرے آدمی کے سپرد کردے، پھر وہ دوسرا آدمی تین طلاق دے دے تو کیا حکم ہے، انہوں نے فرمایا کہ وہ ایک طلاق ہوگی، اس نے عورت کا معاملہ آدمی کے ہاتھ میں ایک مرتبہ ہی دیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19056]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19056، ترقيم محمد عوامة 18376)
حديث رقم: 18377 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، قَالَ: " إذَا جَعَلَ الرَّجُلُ أَمْرَ امْرَأَتِهِ بِيَدِ رَجُلٍ فَطَلَّقَ ؛ فَهِيَ وَاحِدَةٌ بَائِنَةٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کا معاملہ کسی دوسرے آدمی کے سپرد کردے، پھر وہ دوسرا آدمی طلاق دے دے تو ایک طلاق بائنہ ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19057]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19057، ترقيم محمد عوامة 18377)
حديث رقم: 18378 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ مَعْمَرًا يَذْكُرُ , عَنِ الزُّهْرِيِّ فِي الرَّجُلِ يَجْعَلُ طَلَاقَ امْرَأَتِهِ بِيَدِهَا , أَوْ أَخِيهَا , أَوْ أَبِيهَا , أَوْ بِيَدِ أَحَدٍ فَالْقَوْلُ مَا قَالَ:" إنْ طَلَّقَهَا وَاحِدَةً فَوَاحِدَةً , وَإِنْ طَلَّقَهَا ثِنْتَيْنِ فَثِنْتَيْنِ , وَإِنْ طَلَّقَ ثَلَاثًا فَثَلَاثًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کی طلاق کا معاملہ اسی کے سپرد کرے، اس کے بھائی یا باپ یا کسی اور کے سپرد کردے تو مختار شخص جو بھی کرے وہ نافذ ہوگا۔ اگر ایک طلاق دی تو ایک، دو دیں تو دو، اور اگر تین دیں تو تین۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19058]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19058، ترقيم محمد عوامة 18378)