☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
غیرت کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← غیرت کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 18003 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، شَقِيقٍ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا أَحَدَ أَغْيَرُ مِنَ اللَّهِ، وَلِذَلِكَ حَرَّمَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ سے زیادہ غیر ت مند کوئی نہیں، اسی وجہ سے اس نے ہر طرح کی ظاہری اور باطنی بےحیائی کو حرام قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18646]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18646، ترقيم محمد عوامة 18003)
حدیث نمبر: 18004 مصنف ابن ابی شیبہ
الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، زَائِدَةَ ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، وَرَّادٍ ، الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ وَرَّادٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أَتَعْجَبُونَ مِنْ غَيْرَةِ سَعْدٍ؟، فَوَاللَّهِ لَأَنَا أَغْيَرُ مِنْ سَعْدٍ، وَاللَّهُ أَغْيَرُ مِنِّي ؛ وَلِأَجْلِ غَيْرَةِ اللَّهِ حَرَّمَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور 5 نے ارشاد فرمایا کہ کیا تم سعد رضی اللہ عنہ کی غیرت پر تعجب کرتے ہو؟ میں سعد رضی اللہ عنہ سے زیادہ غیرت مند ہوں اور اللہ تعالیٰ مجھ سے زیادہ غیرت مند ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی غیرت کی وجہ سے ہر طرح کی ظاہری اور باطنی بےحیائی کو حرام قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18647]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18647، ترقيم محمد عوامة 18004)
حدیث نمبر: 18005 مصنف ابن ابی شیبہ
مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، الْحَجَّاجُ بْنُ أَبِي عُثْمَانَ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ إبْرَاهِيمَ ، ابْنِ عَتِيكٍ الْأَنْصَارِيِّ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ: نَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إبْرَاهِيمَ ، عَنِ ابْنِ عَتِيكٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " مِنَ الْغَيْرَةِ مَا يُحِبُّ اللَّهُ وَمِنْهَا مَا يُبْغِضُ اللَّهُ، فَأَمَّا الْغَيْرَةُ الَّتِي يُحِبُّ اللَّهُ ؛ فَالْغَيْرَةُ فِي الرِّيبَةِ، وَأَمَّا الْغَيْرَةُ الَّتِي يُبْغِضُ اللَّهُ ؛ فَالْغَيْرَةُ فِي غَيْرِ رِيبَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عتیک انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ غیرت کی ایک قسم ایسی ہے جسے اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے اور ایک قسم ایسی ہے جسے اللہ تعالیٰ نے ناپسندیدہ قراردیا ہے۔ جو غیرت اللہ کو پسند ہے وہ غیرت ہے جو شک اور نافرمانی میں ہو اور جو غیرت اللہ کو ناپسند ہے یہ وہ غیرت ہے جو شک و نافرمانی کے بغیر ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18648]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18648، ترقيم محمد عوامة 18005)
حدیث نمبر: 18006 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " احْبِسُوا النِّسَاءَ فِي الْبُيُوتِ ؛ فَإِنَّ النِّسَاءَ عَوْرَةٌ، وَإِنَّ الْمَرْأَةَ إذَا خَرَجَتْ مِنْ بَيْتِهَا اسْتَشْرَفَهَا الشَّيْطَانُ، وَقَالَ لَهَا: إنَّكِ لَا تَمُرِّينَ بِأَحَدٍ إلَّا أُعْجِبَ بِكِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عورت کو گھر میں رکھو کیونکہ عورت چھپانے کی چیز ہے، جب عورت اپنے گھر سے نکلتی ہے تو شیطان اسے تاڑتا ہے، اور اسے کہتا ہے کہ تو جس کے پاس سے بھی گذرتی ہے اسے متاثر کردیتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18649]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18649، ترقيم محمد عوامة 18006)
حدیث نمبر: 18007 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ مُضَرِّبٍ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ : " اسْتَعِينُوا عَلَى النِّسَاءِ بِالْعُرْيِ، إنَّ إحْدَاهُنَّ إذَا كَثُرَتْ ثِيَابُهَا وَحَسُنَتْ زِينَتُهَا ؛ أَعْجَبَهَا الْخُرُوجُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عورت کو سادہ رکھ کے ان کی مدد کرو، کیونکہ جب ان کے کپڑے زیادہ ہوتے ہیں اور زینت عمدہ ہوتی ہے تو انہیں باہر نکلنا پسند ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18650]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18650، ترقيم محمد عوامة 18007)
حدیث نمبر: 18008 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ سُمَيٍّ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ، قَالَ: " كُلُّ شَيْءٍ مِنَ الْمَرْأَةِ عَوْرَةٌ حَتَّى ظُفُرُهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوبکر بن عبدالرحمن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عورت کی ہر چیز پردہ ہے حتی کہ اسکے ناخن بھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18651]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18651، ترقيم محمد عوامة 18008)
حدیث نمبر: 18009 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إدْرِيسَ ، لَيْثٍ ، أَبِي جَعْفَرٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إدْرِيسَ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إنِّي غَيُورٌ وَإِنَّ إبْرَاهِيمَ كَانَ غَيُورًا، وَمَا مِنَ امْرِئٍ لَا يَغَارُ إلَّا مَنْكُوسُ الْقَلْبِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں بہت غیرت والا ہوں، حضرت ابراہیم علیہ السلام بھی غیر ت والے تھے اور غیرت صرف وہ شخص نہیں کرتا جو دیوث یا مخنث ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18652]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18652، ترقيم محمد عوامة 18009)