☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نکاح میں برابری کرنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← نکاح میں برابری کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 17995 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : " مَا بَقِيَ فِي شَيْءٍ مِنْ أَخْلَاقِ الْجَاهِلِيَّةِ , إلَّا أَنِّي لَا أُبَالِي أَيَّ الْمُسْلِمِينَ نَكَحْتُ وَأَيَّهُمْ أَنْكَحْتُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھ میں جاہلیت کی عادات میں سے کوئی باقی نہیں رہی سوائے اس کے کہ میں نکاح کرتے اور کراتے ہوئے یہ نہیں سوچتا کہ کس مسلمان سے کررہا ہوں اور کس سے نکاح کروا رہا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18638]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18638، ترقيم محمد عوامة 17995)
حدیث نمبر: 17996 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَسَدِيُّ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ عُمَرَ ، أَنَّهُ " نَهَى أَنْ يَتَزَوَّجَ الْعَرَبِيُّ الْأَمَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ عربی کسی باندی سے شادی کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18639]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18639، ترقيم محمد عوامة 17996)
حدیث نمبر: 17997 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ عَمْرٍو الْكَلْبِيُّ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ، قال: أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، بْنِ كَثِيرِ بْنِ الصَّلْتِ، قَالَ: نَكَحَ مَوْلًى لَنَا عَرَبِيَّةً، فَأُوتِيَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ لِيُسْتَعْدَى عَلَيْهِ، فَقَالَ:" وَاللَّهِ لَقَدْ عَدَّى مَوْلَى آلِ كَثِيرٍ طَوْرَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن عبد اللہ بن کثیر بن صلت رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمارے ایک مولیٰ نے ایک عربی عورت سے شادی کی، وہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کے پاس لایا گیا تو آپنے فرمایا کہ آل کثیر کا مولیٰ اسی کے راستے پر چل پڑا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18640]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18640، ترقيم محمد عوامة 17997)
حدیث نمبر: 17998 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، قَالَ: نَا سُفْيَانُ، عَنْ حَبِيبٍ , عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ : " لَأَمَنَعْنَّ فُرُوجُ ذَوَاتِ الْأَحْسَابِ مِنَ النِّسَاءِ إلَّا مِنَ الْأَكْفَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اعلیٰ حسب والی عورتوں کو صرف ان کے برابر کے مردوں سے شادی کرنے کا حکم دیتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18641]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18641، ترقيم محمد عوامة 17998)
حدیث نمبر: 17999 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي مِسْعَرٌ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ قَيْسٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي قُرَّةَ الْكِنْدِيِّ، قَالَ: " عَرَضَ أَبِي عَلَى سَلْمَانَ أُخْتًا لَهُ فَأَبَى، وَتَزَوَّجَ مَوْلَاةً لَهُ يُقَالُ لَهَا بُقَيْرَةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن ابی قرہ کندی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے والد نے حضرت سلمان رحمہ اللہ سے فرمائش کی کہ وہ ان کی بہن سے شادی کرلیں، انہوں نے انکار کردیا اور ان کی بقیرہ نامی ایک مولاہ سے شادی کرلی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18642]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18642، ترقيم محمد عوامة 17999)
حدیث نمبر: 18000 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي لَيْلَى الْكِنْدِيِّ، عَنْ سَلْمَانَ، قَالَ: " لَا نَؤُمُّهُمْ وَلَا نَنْكِحُ نِسَاءَهُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم ان کی امامت بھی نہیں کریں گے اور ان کی عورتوں سے شادی بھی نہیں کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18643]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18643، ترقيم محمد عوامة 18000)
حدیث نمبر: 18001 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَسَدِيُّ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، قَالَ: قَالَ ابْنُ شِهَابٍ فِي الْعَرَبِيِّ وَالْمَوْلَى:" لَا يَسْتَوِيَانِ فِي النَّسَبِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن شہاب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عربی اور مولی نسب میں برابر نہیں ہوسکتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18644]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18644، ترقيم محمد عوامة 18001)
حدیث نمبر: 18002 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، قَالَ: نَا حَسَنٌ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ أَبِي لَيْلَى عَنِ الْكُفُؤِ فِي النِّكَاحِ؟ فَقَالَ:" فِي الدِّينِ وَالْمَنْصِبِ، قَالَ: قُلْتُ: فِي الْمَالِ؟ قَالَ: لَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ سے نکاح میں برابری کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ برابری دین اور منصب میں ہوتی ہے، میں نے پوچھا مال میں ہوتی ہے، انہوں نے فرمایا کہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18645]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18645، ترقيم محمد عوامة 18002)