☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مردوں کے لئے خلوق کا استعمال کیساہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← مردوں کے لئے خلوق کا استعمال کیساہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 17970 مصنف ابن ابی شیبہ
مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَفْصٍ ، يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَفْصٍ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ ، قَالَ: مَرَرْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا مُتَخَلِّقٌ بِالزَّعْفَرَانِ، فَقَالَ لِي:" يَا يَعْلَى , هَلْ لَكَ امْرَأَةٌ؟" فَقُلْتُ: لَا , قَالَ:" فَاذْهَبْ فَاغْسِلْهُ ثُمَّ اغْسِلْهُ ثُمَّ لَا تَعُدْ" , قَالَ: فَغَسَلْتُهُ ثُمَّ غَسَلْتُهُ ثُمَّ لَمْ أَعُدْ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یعلی رضی اللہ عنہ بن مرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے پاس سے گذرے میں نے زعفران لگایا ہوا تھا۔ آپ نے فرمایا کہ اے یعلیٰ! کیا تمہاری بیوی ہے؟ میں نے کہا نہیں۔ آپ نے فرمایا کہ جاؤ اسے دھو لو، اسے دھولو اور پھر دوبارہ مت لگانا۔ میں گیا، میں نے اسے دھویا، پھر دھویا اور پھر دوبارہ کبھی نہ لگایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18612]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18612، ترقيم محمد عوامة 17970)
حدیث نمبر: 17971 مصنف ابن ابی شیبہ
مُعْتَمِرٌ ، وَجَرِيرٌ ، الرُّكَيْنِ ، الْقَاسِمِ بْنِ حَسَّانَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، وَجَرِيرٌ ، عَنِ الرُّكَيْنِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ عَمِّهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ " أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ كَرِهَ الصُّفْرَةَ"، يَعني الْخَلُوقَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے نبی 5 نے زرد رنگ کے استعمال کو مردوں کے لئے ناپسند قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18613]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18613، ترقيم محمد عوامة 17971)
حدیث نمبر: 17972 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ، عَنْ أَنَسٍ ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ التَّزَعْفُرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے زعفران لگانے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18614]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18614، ترقيم محمد عوامة 17972)
حدیث نمبر: 17973 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ، أَيُّوبَ ، الْحَسَنِ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنّ النَّبِيَّ عَلَيْهِ السَّلامُ رَأَى سَوَادَ بْنَ عَمْرٍو مُتَخَلِّقًا، فَقَالَ:" خِطَّ خِطَّ , وَرْسٌ وَرْسٌ!"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سواد بن عمرو رحمہ اللہ کو دیکھا کہ انہوں نے زرد رنگ لگایا ہوا تھا آپ نے ان سے فرمایا کہ اس میں دوسرا رنگ ملا لو، اس میں دوسرا رنگ ملالو، ورس کا استعمال کرو، ورس کا استعمال کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18615]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18615، ترقيم محمد عوامة 17973)
حدیث نمبر: 17974 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ كَثِيرٍ مَوْلَى ابْنِ سَمُرَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " لَا تَقْرَبُ الْمَلَائِكَةُ مُتَضَمِّخًا بِخَلُوقٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ فرشتے اس شخص کے پاس نہیں جاتے جس نے خلوق نامی زرد خوشبو لگارکھی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18616]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18616، ترقيم محمد عوامة 17974)
حدیث نمبر: 17975 مصنف ابن ابی شیبہ
الْأَشْعَرِيَّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، أَنَّ الْأَشْعَرِيَّ ، لَمَّا قَدِمَ الْبَصْرَةَ رَأَى قَيْسَ بْنَ عَبَّادٍ وَعَلَيْهِ أَثَرُ صُفْرَةٍ، أَوْ قَالَ: خَلُوقٍ، قَالَ: فَنَظَرَ إلَيْهِ فَانْطَلَقَ يَغْسِلُهُ، ثُمَّ جَاءَ، فَقَالَ الْأَشْعَرِيُّ:" مَا أَسْرَعُ مَا أَعْتبَ هَذَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ جب بصرہ آئے تو قیس بن عباد کو دیکھا انہوں نے زرد بوٹی لگا رکھی تھی۔ حضرت اشعری رحمہ اللہ نے ان کی طرف دیکھا تو وہ گئے اور اسے دھو کر آگئے۔ حضرت اشعری رحمہ اللہ نے فرمایا کہ یہ کتنی جلدی سمجھنے والا ہے! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18617]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18617، ترقيم محمد عوامة 17975)
حدیث نمبر: 17976 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، أَنَّهُ " دُعِيَ إلَى عُرْسٍ بِلَيْلٍ فَادَّهَنَ بِدُهْنٍ فِيهِ صُفْرَةٌ فَأَصْبَحَ وَفِي لِحْيَتِهِ صُفْرَةٌ فَغَسَلَهَا فَلَمْ تَذْهَبْ فَغَسَلَهَا بِصَابُونٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن ابی زیاد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ کو ایک رات ایک شادی میں بلایا گیا، وہاں انہوں نے ایک خوشبو لگائی جس میں زردی تھی، صبح ان کی داڑھی میں زردی تھی۔ انہوں نے اسے دھویا لیکن وہ صاف نہ ہوئی، انہوں نے پھر اسے صابن سے دھویا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18618]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18618، ترقيم محمد عوامة 17976)
حدیث نمبر: 17977 مصنف ابن ابی شیبہ
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ ، يَحْيَى بْنِ يعمر ، عَمَّارٍ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يعمر ، عَنْ عَمَّارٍ ، قَالَ: قَدِمْتُ مِنَ السَّفَرِ فَمَسَحَنِي أَهْلِي بِشَيْءٍ مِنْ صُفْرَةٍ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ وَلَمْ يُرَحِّبْ بِي، وَقَالَ:" انْطَلِقْ فَاغْسِلْ عَنْكَ هَذَا" , فَذَهَبْتُ فَغَسَلْتُهُ، فَبَقِيَ فِيَّ مِنْ أَثَرِهِ شَيْءٌ، فَأَتَيْتُهُ فَسَلَّمْتُ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ وَلَمْ يُرَحِّبْ بِي، فَقَالَ:" انْطَلِقْ فَاغْسِلْ عَنْكَ هَذَا" , فَذَهَبْتُ فَغَسَلْتُهُ ثُمَّ جِئْتُ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَرَحَّبَ بِي، وَقَالَ:" إنَّ الْمَلَائِكَةَ لَا تَقْرَبُ جِنَازَةَ كَافِرٍ وَلَا جُنُبٍ وَلَا مُتَضَمِّخٍ بِخَلُوقٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں ایک سفر سے واپس آیا تو میری بیوی نے مجھے کوئی ایسی چیزلگادی جس میں زردی ملی ہوئی تھی۔ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے سلام کیا لیکن آپ نے میرے سلام کا جواب نہ دیا اور مجھے خوش آمدید بھی نہیں کہا۔ آپ نے فرمایا کہ جاؤ اور اسے دھو کر آؤ۔ میں گیا میں نے اسے دھویا لیکن اس کا اثر باقی رہ گیا۔ میں آیا میں نے سلام کیا لیکن آپ نے میرے سلام کا جواب نہ دیا اور مجھے خوش آمدید بھی نہ کہا۔ پھر فرمایا کہ جاؤ اور اسے دھو کر آؤ۔ میں گیا میں نے اسے دھویا پھر میں آیا میں نے سلام کیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے خوش آمدید کہا اور فرمایا کہ فرشتے کافر کے جنازے، جنبی اور زرد رنگ لگانے والے مرد کے پاس نہیں جاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18619]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18619، ترقيم محمد عوامة 17977)